جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد


عبید الرحمن الحسینی / ہماری دنیا بیورو
مہراج گنج: دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈ ھ میں جشن تکمیل حفظ قرآن کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت دارالعلوم کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے کی جب کہ نظامت کے فرائض مفتی احسان الحق قاسمی نے انجام دیئے۔مذکورہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مفتی شعیب احمد قاسمی پیش امام جامع مسجد گبڑوا کے علاوہ مدارس کے ذمہ داران، علماءکرام ، حافظ ہونے والے توقیر احمدو عنایت اللہ کے والدین وان کے عزیزو اقارب کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس تقریب کے موقع پر دارالعلوم کے مہتمم مولانا محی الدین قا سمی ندوی نے قرآن کی عظمت اور اسکی فضیلت پر پر مغز خطاب کیا۔ انہو ں نے کہا کہ اللہ کی ذات سب سے بڑی ہے۔ اس لئے اس کا کلا م بھی سب سے اعلیٰ وارفع ہے، دنیا میں اس کلام سے بڑھ کر جادو اثر ، پر سوز ، شیریں اور سہل کلام یقینا ناپید ونایاب ہے ۔خداوندقدوس کلام اس قدر فائق وممتاز ہے،کہ روئے زمین پر کوئی کلام اس کا ہم پلہ نہیں ہوسکتا، اس کے کلام کا کسی بندے کے سینے میں آجانا کسی عظیم سعادت سے کم نہیں ہے۔ مقرر خصوصی مفتی سمیع الدین قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کتاب کی تاثیر ہے کہ وہ دلوں کو اپنا بنا لیتی ہے ، اس لئے اس سے رشتہ مضبوط کرنا چاہئے، کیوں کہ دنیا جانتی ہے کہ مسلمان جب تک قرآن وسنت کے ساتھ وابستہ رہے ، اس وقت تک بڑے بن کر عزت وقوت اور شان وشوکت کے ساتھ رہے، لیکن جب مسلمانوں کا رشتہ قرآن سے ختم ہوگیا یا کمزور پڑگیا، تو وہ ذلیل ورسوا ہوگئے۔


گجرات کے وزیراعلیٰ کیلئے خریدا گیا مہنگا طیارہ،قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے


وزیراعظم کا اپنے وزراء کو سخت ہدایت، ایسے موقع پر نہ دیں بھڑکانے والے بیان


بابری مسجد ملکیت پر فیصلہ کی گھڑی:اس ضلع میں کئی گئی ایک ہزارسے زائد افراد کی نشاندہی، خفیہ محکمہ رکھ رہی ہے سرگرمیوں پر نظر


مولانا محمد انتخاب ندوی نے حافظ قرآن کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ: قرآن کے الفاظ کی تلاوت اور اسکے معانی پر عمل کرنے سے ہی دین ودنیا دونوں میں کامیابی ہے۔ہمیں دو لوگوں پر رشک کرنا چاہئے ، ایک وہ جس کو اللہ کریم نے قرآن کی دولت عطا فرمائی، او ر دن رات اس میں مشغول رہتا ہے ، دوسرے وہ جس کو حق تعالیٰ شانہ نے مال کی نعمت عطا فرمائی ہو اور وہ دن رات اس کو لٹاتا رہتا ہے۔ ڈاکٹر مولانا محمد اشفاق قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ: بلا شبہ یہ قرآن پاک کا اعجاز ہے کہ معصوم بچوں کے سینوں میں اتنی ضخیم کتاب نہایت آسانی سے اور قلیل مدت میں محفوظ ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفظ قرآن کی برکت سے قیامت کے دن حافظ قرآن اپنے والدین کے لئے تاج پوشی کا ذریعہ بنے گا۔ نیز اسے اپنے خاندان کے دس لوگوں کی سفارش کا حق بھی ملے گا اور قرآن کی برکت سے ان کی سفارش بھی قبول کی جائے گی۔ حافظ قرآن ہونے والے طلبہ وانکے استاذ حافظ ذبیح اللہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی موفق من اللہ ہیں ، اور خدا کی مشیئت آپ کے ارادے کے ساتھ ہے،چوں کہ آپ لوگوں نے قرآن جیسی عظیم کتاب الٰہی کو یاد کرکے اپنے سینے کو انوار وتجلیات سے معمور کیا ، یہ قابل تعریف عمل ہے۔یاد رکھئے! یہ وہی کتاب ہے جس کو اگر پہاڑ پر اتار ا گیا ہوتا تو وہ ریزة ریزہ ہوجاتا ، اتنی بڑی امانت کو اٹھانے سے پہاڑ جیسی بھاری بھر کم شئی کے انکار کے بعد، اللہ نے اس بارعظیم کو انسان کے دوش ناتوںپر ناز ل فرمایا، پھر اس نے اس عظیم تحفہ کو نہ صرف یہ کہ قبول کیا ، بل کہ اسے زبانی طور پر یاد کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔ اس موقع پر مولانا حسن رضاءقاسمی، بھائی آفاق احمد،مولانا رضوان اللہ قاسمی ندوی، ڈاکٹر محمد عمر خان ،مولانا اظہار احمد،حافظ محمد حارث ، حافظ قمر عالم ، رئیس احمد ، موبھائی محمد اسلم خان، بھائی احمد رشید، مولانا محمد صابر نعمانی ، حافظ ذبیح اللہ ثاقبی ، مولانا محمد ظل الرحمان ندوی ، مولانا شکراللہ قاسمی ، مولانا وجہ القمر قاسمی، ماسٹر فیض احمد ، ماسٹر محمد عمر خان ، ماسٹر جاوید احمد،قاری عبد الکریم ، حافظ وسیم احمد ،، ملا محمد مسلم ، ماسٹر محمد شمیم، ماسٹر صادق علی، ماسٹر جمیل احمد وغیرہ موجودتھے۔


Popular posts
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।
पीएम ने देशवासियों से कहा कि अपने घर की सभी लाइटें बंद करके घर के दरवाजे पर या बालकनी में खड़े रहकर नौ मिनट के लिए मोमबत्ती दीया टॉर्च या मोबाइल की फ्लैशलाइट जलाएं और उस समय घर की सभी लाइटें बंद करें।
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।