ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی، 06 نومبر:تیس ہزاری کورٹ میں پولیس اور وکلاءکے درمیان ہونے والا تنازعہ اب مزید بحران کا شکار ہوسکتا ہے۔ منگل کو دہلی پولیس کے جوانوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر زبردست مظاہرہ کیا تھا، اب اسی کو لے کر دہلی پولیس کمشنر آمولیہ پٹنائک کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں وکیل ورون ٹھاکر نے اس معاملے میں قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے وکلاءکے خلاف قابل اعتراض بیان دیئے ہیں۔
اس کے علاوہ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دھرنے میں جو پولیس جوان شامل ہوئے ہیں، ان کی شناخت کی جائے اور کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس کا اس طرح کا عمل لوگوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کرتا ہے، یہ جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس کمشنر نے مظاہرہ کر رہے پولس اہلکاروں پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔
سعودی عرب سے کشیدگی کے درمیان ایرانی صدر نے شاہ سلمان کو لکھا خط
یہ چھوٹا سا غریب ملک آئندہ سال بن سکتا ہے دنیا کا امیر ترین ملک
پہلوخان کیس میں نیا موڑ، اب ان افسران کے خلاف بھی کارروائی کرے گی گہلوت حکومت
آپ کو بتا دیں کہ دہلی پولیس کے جوانوں نے وکلاءکے ذریعہ کئے جا رہے حملے کے خلاف منگل کو دہلی پولیس ہیڈکوارٹر پر مظاہرہ کیا تھا۔ جوانوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے وکلاءپر ایکشن لیا جائے، تیس ہزاری کورٹ تشدد کے دوران جن پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے وہ واپس لیا جائے۔
مظاہرہ کر رہے جوانوں کو خطاب کرنے کے لئے جب پولیس کمشنر آمولیہ پٹنائک آئے تھے، تب انہوں نے جوانوں سے امن و شانتی کی اپیل کی تھی اور ڈیوٹی پر واپس جانے کو کہا تھا۔ تاہم، پولیس کمشنر کی اپیل کے بعد بھی کافی دیر تک پولس کے جوان مظاہرہ کرتے رہے تھے۔
آمولیہ پٹنائک نے جوانوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ جو بھی واقعات ہوئے ہیں، ان کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور صحیح ایکشن لیا جائے گا۔ تاہم، جب تقریبا 10 گھنٹے کے بعد جوانوں کے مطالبات کو مان لیا گیا تب ہڑتال کو ختم کر دیا گیا۔ بدھ کو دہلی پولیس کے جوان دوبارہ اپنے کام پر لوٹے ہیں۔