مہاراشٹر کا سیاسی ڈرامہ آخری مرحلہ میں، فڑنویس اس دن لیں گے وزیراعلی کے عہدے کا حلف،اسٹیڈیم بک


ہماری دنیا بیورو


ممبئی: مہاراشٹر میں بی جے پی نے اگلی حکومت کے قیام کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ دیویندر فڑنویس منگل کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے 10 ممبران اسمبلی بھی وزیر کے عہدے کا حلف لیں گے۔ ریاستی صدر چدرکانت پاٹل اور ممبر اسمبلی پرسادلاڈ نے حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پروگرام کے لئے مہمانوں کی فہرست بھی تیار کی جا چکی ہے۔ بی جے پی کے ایک قابل اعتماد ذرائع نے جمعہ کو یہ معلومات دی ہے۔
وہیں بی جے پی ممبر اسمبلی پرساد لاڈنے جمعہ صبح شیوسینا ترجمان سنجے راوت کے بیان کو ان کا ذاتی بیان قرار دیا ہے۔ پرساد لاڈ نے کہا کہ حکومت قیام کے بارے میں بحث کرنے کے لئے شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے ہی ذمہ دار شخص ہیں۔ ادھو ٹھاکرے سمجھدار ہیں اور وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔ پرسادلاڈ نے بھی کہا کہ آئندہ دو چار دن میں فرنویس وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر خزانہ سدھیر منگٹیوار نے کہا کہ بی جے پی اور شیوسینا دونوں مل کر آئندہ دو چار دن میں حکومت کی تشکیل کریں گی اور فرنویس ہی وزیر اعلی ہوں گے۔ اگر ریاست میں حکومت کا قیام نہیں ہو سکا تو ریاست میں صدر راج لگایا جا سکتا ہے۔ بی جے پی کی ترجیح ریاست میں چنی ہوئی حکومت کا قیام ہے۔
این سی پی ترجمان نواب ملک نے کہا کہ ریاست میں کسی بھی حالت میں منتخب حکومت تشکیل دی جانی چاہئے۔ بی جے پی سب سے بڑی کڑی ہے لہذا اسے حکومت کا قیام کرنا چاہئے۔ دوسری صورت میں اگر شیوسینا بی جے پی کے بغیر حکومت بنانا چاہتی ہے تو اسے حکومت بنانے کے لئے این سی پی تعاون کر سکتی ہے۔ حالانکہ کانگریس اب بھی شیوسینا کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لئے تیار نہیں ہے۔


مہاراشٹر کی سیاست میں آیادلچسپ موڑ،تو اس وجہ سےشیوسینا حکومت میں شامل نہیں ہوگی



حال میں اختتام اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 105، شیو سینا 56، این سی پی 54، کانگریس 44، بہوجن وکاس اگھاڑی 03، اے آئی ایم آئی ایم 02، سی پی ایم 01، ایس پی 02، پی جی پی 02 اور آزاد اسمبلی ارکان نے 13 سیٹیں جیتی ہیں۔ ریاستی اسمبلی میں کل 288 نشستیں ہیں۔ اکثریت کے جادوئی کے اعداد و شمار 146 ہیں۔
سال 2014 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 122 اور شیوسینا کو 63 سیٹیں ملی تھیں۔ بی جے پی اور شیوسینا کا انتخاب سے قبل اتحاد نہیں ہو سکا تھا اس لئے دونوں مختلف انتخابات لڑی تھیں۔ انتخابات کے بعد بی جے پی نے اپنے بل پر حکومت تشکیل دی تھا۔شیوسینا نے حکومت تشکیل کے وقت بی جے پی کا ساتھ نہیں دیا تھا۔ اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کانگریس اور این سی پی کے رکن ایوان سے واک آو ¿ٹ کر گئے تھے۔ اس کی وجہ فڑنویس حکومت بغیر شیوسینا کی حمایت کے ہی اعتماد جیت گئی تھی۔ اعتماد جیتنے کے 12 دن بعد شیوسینا نے حکومت کو حمایت دی اور حکومت میں بھی شامل بھی ہوئی۔بتایا جا رہا ہے کہ اسی طرز پر اس بار بھی ریاست میں حکومت کا قیام ہوگا۔ شیوسینا دیر سویر حکومت کی حمایت کر دے گی۔ بی جے پی لیڈروں کو اعتماد ہے کہ شیوسینا کو بعد میں منا لیا جائے گا۔


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
تازہ ترین: جے این یو طلبائ کے احتجاج کے سامنے جھک گئی حکومت، فرمان واپس
Image
लखनऊ के जिलाधिकारी अभिषेक प्रकाश ने आदेश में कहा कि लखनऊ के सभी सिनेमा हॉल, मल्टीप्लेक्स, डिस्को क्लब, स्विमिंग पूल और जिमखाने आगामी 31 मार्च तक बंद किए जाएं। उन्होंने कहा कि यह आदेश तत्काल प्रभाव से लागू होंगे। आदेश का उल्लंघन करने पर भारतीय दंड संहिता की धारा 188 के तहत कार्रवाई की जाएगी।
جانئے! نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کے بارے میں کیا کہتا ہے قانون
Image
بابری مسجد فیصلہ:مولانا ارشد مدنی نے طلب کی مجلس شوریٰ کی ایمرجنسی میٹنگ، کل کریں گے پریس کانفرنس
Image