اگر آپ شوگر کے مریض ہیںتو ان مشوروں پر ضرور کریں عمل، ہوگا زبردست فائدہ


رضوان سلمانی / ہماری دنیا بیورو
دیوبند، 13 نومبر:ذیا بیطس کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، دیہی علاقوں میں بھی ذیا بیطس کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس مرض کی برابر جانچ اور پرہیز بہت ضروری ہے ، یہی نہیں فزیشین ڈاکٹر کے پاس پہنچنے والا ہر چوتھا مریض ذیا بیطس کے مرض میں مبتلا ہے۔


ذیابیطس سے بچنے کیلئے طرز حیات میں تبدیلی لانا ضروری:ڈاکٹرانور سعید


اس سلسلہ میں جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری اور بھارتی چکتسا پدتی بورڈ اترپردیش کے سابق چیئرمین ڈاکٹر انور سعید نے ”یوم ذیابیطس“ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ عدم بیداری کے سبب آج ہندوستان ذیا بیطس کے سلسلے میں پہلا ملک ہے ۔ جس کا سبب عدم بیداری اور مناسب علاج نہ ہونا ہے انہوں نے بتایا کہ اگر وقت پر مذکورہ بیماری کا علم ہوجائے تو اس مرض سے نہ صرف نجات مل سکتی ہے بلکہ اس پر قابو بھی پایا جاسکتا ہے ۔ ڈاکٹر انور سعید نے بتایا کہ ذیابیطس سے بچنے کے لئے طرز حیات میں تبدیلی لانا بے حد ضروری ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ذیابیطس کے تعلق سے لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کے لئے ترقی یافتہ ذہنیت کی ضرورت ہے اس کی روک تھام کے لئے مناسب غذا وزرش اور ادویات کے لئے دیئے جانے والے مشوروں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں ذیا بیطس کا مرض نہایت سرعت کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے،اس وقت دنیا میں ذیا بیطس کے تقریباً 42کروڑ مریض موجود ہیں۔جو 2040تک 64کروڑ ہونے کے امکانات ہیں ۔ جن میں سے لگ بھگ 7کروڑ مریض ہندوستان میںموجود ہیں۔جو 2025تک 9کروڑ سے زائد ہونے کی امید ہے۔


کیا نئی قومی تعلیمی پالیسی کا واحد مقصد ہندتوا کا فروغ ہے،جانئے !کیا کہا دانشوروں نے


جامعہ کی پروفیسر2020 ڈی یو او انڈیا پروفیسر فیلوشپ ایوارڈ سے سرفراز


فلسطین پراسرائیل کا دہشت گردانہ حملہ جاری ،شہداءکی تعداد میں اضافہ، حماس کے جوابی راکٹ حملے میں درجنوں یہودی زخمی


معالجین کے پاس آنے والے مریضوں میں ہر چوتھا مریض ذیا بیطس میں مبتلا ہے، جس کی اصل وجوہات میںخراب اور ناقص اشیائے خوردنی اور روز مرہ کے امور کی بے ترتیبی کو بڑا دخل ہے،اگر ہر شخص اپنے روز مرہ کے معمولات کو درست کرلے اور مناسب اشیائے خوردنی کااستعمال کرے تو بڑی حد تک ذیا بیطس کے مرض سے بچا جاسکتاہے۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت پوری دنیا میں ہر دس سیکنڈ کے وقفہ سے ذیا بیطس کا ایک مریض پیدا ہورہا ہے اور ہندوستان میں یہ مہلک بیماری سب سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ انہوں نے ذیا بیطس کے مریضوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ پر اپنی تشویش کااظہار کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے اعداد وشمار کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پوری دنیا میں ذیا بیطس بیماری کی سنگین نوعیت اختیار کرجانے کی وجہ سے قومی سطح پر ہونے والی آمدنی میں سے محض ہندوستان میں یہی 336ارب روپے سے زائد کے اخراجات ہورہے ہیں اور فوت ہونے والا ہر چھٹا شخص ذیا بیطس کی تین قسمیں بہ ظاہر معلوم ہیں، جس کے ٹائٹ 2میں تقریباً 90فی صد مریض مبتلا ہیں۔



ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہر سال پوری دنیا میں جس قدر لوگ اپنی بصارت سے محروم ہوجاتے ہیں، انہیں 50فی صد لوگ ذیا بیطس کاشکار ہوتے ہیں، بیشتر ڈاکٹروں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے پھلوں میںآم اورکیلا نیز مٹھائیوں میں جلیبی، گلاب جامن، حلوہ، جیم اور جیلی کااستعمال خطرناک ہے۔ انہوں نے ایسے مریضوں کو مشورہ دیاکہ وہ اپنے کھانے پینے کی چیزوں کو استعمال کرتے وقت احتیاط سے کام لیں اور روزانہ ورزش کرنے کی عادت ڈالیں تاکہ شوگر کو قابومیں رکھا جاسکے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ذیابیطس کے مریضوں کو ہفتہ میں کم سے کم 300سے 400منٹ درمیانی سطح پر ورزش کرنی چاہئے کیوں کہ اس سے بھی شوگر کنٹرول کو کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ذیابیطس کے اثرات میں بار بار پیشاب آنا ، پیاس لگنا ، بہت زیادہ بھوک لگنا ، اچانک وزن کم ہوجانا، چشمہ کا نمبر جلدی جلدی تبدیل ہونا ، بار بار انفیکشن ہونا ، ہاتھوں پیروں میں جھنجھناہٹ پیدا ہونا، ہاتھ پیر سُن ہوجانا، زخم کا دیری سے بھرنا، آنکھوں میں دھندلا پن آجانا ، بہت زیادہ تھکان محسوس ہونا۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مرض کی وجہ سے جسم کے اعضاءپر اس کا اثر پڑتا ہے ، خاص کر گردوں کا خراب ہوجانا، چہرے ، ہاتھوں اور پیروں میں سوجن ہونا، آ نکھوں پر اثر، موتیا یا اندھا پن ہونا۔ ذیا بیطس کے مریضوں کو درد کے بغیر ہارٹ اٹیک ہوجاتا ہے اور دل پھیل جاتا ہے ۔ ڈاکٹر انور سعید نے بتایا کہ ذیابیطس کے مریضوں کو کھانے میں ہری پتے دار سبزی، سلاد، سبزیوں کے سوپ ، ثابت اناج، چھلکے والی دالیں، براﺅن بریڈ، براﺅ چاول، امرود، سیب سنترہ، پپیتا، اخروٹ یا آٹھ بادام کا استعمال کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر انور سعید نے بتایا کہ اس مرض کو ہلکے میں نہیں لینا چاہئے، یہ جسم کے ہر حصے کو متا ¿ثر کرتا ہے۔اگر لاپرواہی برتی گئی تو اس کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔ 


Popular posts
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
पीएम ने देशवासियों से कहा कि अपने घर की सभी लाइटें बंद करके घर के दरवाजे पर या बालकनी में खड़े रहकर नौ मिनट के लिए मोमबत्ती दीया टॉर्च या मोबाइल की फ्लैशलाइट जलाएं और उस समय घर की सभी लाइटें बंद करें।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।