مسلم پرسنل لاءبورڈ کے اجلاس میں شامل نہیں ہوں گے اقبال انصاری، یہ ہے معاملہ


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی،16نومبر:اجودھیا میں رام جنم بھومی بابری مسجد تنازعہ میں فریق رہے اقبال انصاری نے اتوار کو لکھنو ¿ میں ہونے جا رہی آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے اجلاس میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس پر غوروخوض کے لئے اب مسلم فریقین کی میٹنگ لکھنو ¿ میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ بورڈ کے وکیل ظفریاب جیلانی نے تمام مسلم فریقین کو لکھنو ¿ میں اجلاس کے لئے مدعو کیا تھا۔
اقبال انصاری نے ایک ہندی پورٹل سے بات چیت میںکہاکہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ عدالت کے فیصلے کو مانیں گے۔ اس کا احترام کریں گے اور اس کے خلاف کوئی اپیل نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے، اس نے جو فیصلہ دیا وہ ملک کے مفاد میں ہے۔ اس سے ملک ترقی کرے گا۔ ملک میں امن قائم رکھنے کے لئے کوششیں ہونی چاہئے۔ اب مندر مسجد کے لئے بہت کچھ ہو گیا۔عدالت کے فیصلے کے ساتھ اسے ختم کر دینا چاہئے۔ انصاری نے کہا کہ میں اس طرح کی میٹنگوں میں اب حصہ نہیں لینا چاہتا اور امن کی زندگی جینا چاہتا ہوں، کیونکہ اب میں اس کیس کو لے کر آگے کسی بھی لڑائی کے حق میں نہیں ہوں۔


جمعیةعلماءہند کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نظرثانی پرنہیں ہوسکا فیصلہ، کمیٹی تشکیل


کہیں مسجد کے لئے زمین نہیں لینا عدالت کی توہین تو نہیں، جانئے کون لے رہا ہے قانونی مشورہ


بابری مسجد معاملہ میں عالمی عدالت جانے کے فیصلہ پر جمعیة علماءہند کا بہت بڑا بیان



بورڈ کی میٹنگ کے بارے میں اقبال انصاری نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں امن وامان رہے۔ ہم اس معاملے کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔ کمیٹی کی میٹنگ بلائی گئی ہے، ہم اپنے گھر میں ہیں۔ کمیٹی میں 5 فریق ہیں میں وہاں نہیں گیا۔عدالت نے جو فیصلہ کیا ہے، تمام اس کو مان لیں۔ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے کہ ملک میں بدامنی ہو۔ میں ذمہ دار شہری ہوں اور ملک میں امن کا پیغام دیتا رہا ہوں۔
بتا دیں کہ اجودھیا کیس میں سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے وقت حکومت کو ہدایت دی تھی کہ نئی مسجد کی تعمیر کے لئے سنی وقف بورڈ کو اجودھیا میں ہی پانچ ایکڑ زمین مختص کیا جائے۔ اب زمین لینے یا نہ لینے کے حوالے سے اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ قانونی رائے لے رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کو لکھنو ¿ میں ہو رہی آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے اجلاس میں اس سلسلے میں لئے جانے والے فیصلے کو 'خاص' اہمیت دے گا۔
پرسنل لاءبورڈ کی میٹنگ پر سب کی نظر
وقف بورڈ کے چیئرمین ظفرفاروقی نے ایک سوال پر کہا کہ زمین لینے کو لے کر لوگوں کی الگ الگ رائے ہے اور اس زمین پر کوئی تخلیقی کام کرکے پوری دنیا کو پیغام دینے کی خواہش رکھنے والے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے۔ بہرحال، بورڈ 26 نومبر کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کرے گا۔ اجلاس میں آئندہ اتوار کو ندوہ میں ہونے والی مسلم پرسنل لاءبورڈ کی میٹنگ میں زمین لینے یا نہ لینے کے سلسلے میں لئے گئے فیصلے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
دریں اثنا، بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر سینئر وکیل ظفریاب جیلانی نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے اجودھیا معاملے میں مسلم فریق کی رہنمائی کی تھی۔ لہٰذا مسجد تعمیر کے لئے زمین لینے یا نہ لینے کے بارے میں اس کے فیصلے کو سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہئے۔


Popular posts
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
पीएम ने देशवासियों से कहा कि अपने घर की सभी लाइटें बंद करके घर के दरवाजे पर या बालकनी में खड़े रहकर नौ मिनट के लिए मोमबत्ती दीया टॉर्च या मोबाइल की फ्लैशलाइट जलाएं और उस समय घर की सभी लाइटें बंद करें।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।