رامپوردہشت گردانہ حملہ:بے قصور فہیم انصاری نے سنائی درد بھری داستان


ہماری دنیا بیورو
ممبئی،08نومبر:ممبئی میں اپنا زیادہ تر وقت گزارنے والے فہیم انصاری 12 سال بعد جیل سے رہا ہوئے۔ بدھ (6 نومبر) کو جب وہ اتر پردیش کی بریلی جیل سے باہر نکلے تو انہوں نے ایسی خواہش ظاہر کی، جو کبھی پوری نہیں ہو سکے گی۔ دراصل، 49 سالہ فہیم انصاری نے رہا ہونے کے بعد کہا کہ رہائی کے بعد میں 2 لوگوں سے ملنا چاہتا تھا، لیکن اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔ مجھے اس کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔ بتا دیں کہ فہیم انصاری پر 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے میں مدد کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے، جس کیس میں انہیں 9 سال پہلے بری کر دیا گیا تھا۔ تاہم، اسے ایک دوسرے معاملہ میں کافی وقت جیل میں گزارنا پڑا۔
جیل سے رہا ہونے کے بعد فہیم انصاری ممبئی پہنچے۔ یہاں جمعیة علماءہند مہاراشٹر کے آفس میں انہوںنے کہا کہ جیل سے رہا ہونے کے بعد میں 2 لوگوں سے ملنا چاہتا تھا۔ ان میں ایک وکیل شاہد اعظمی تھے، جنہوں نے 26/11 کیس میں میرا دفاع کیا۔ وہیں، دوسرے اے ٹی ایس کے چیف ہیمنت کرکرے تھے، جنہوں نے حکام کو بتایا تھا کہ میں بے گناہ ہوں۔ دکھ اس بات کا ہے کہ دونوں دہشت گردوں کی گولیوں کا شکار ہو گئے۔


یہ بھی پڑھیں


اس تاریخی کالج کے طلباءوطالبات نے بتائے موجودہ وقت میں بدعنوا نی سے نمٹنے کے طریقے


سی بی آئی میں نمبردوکے افسررہے استھانہ نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق!


گجرات کے وزیراعلیٰ کیلئے خریدا گیا مہنگا طیارہ،قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے


بابری مسجد ملکیت پر فیصلہ کی گھڑی:اس ضلع میں کئی گئی ایک ہزارسے زائد افراد کی نشاندہی، خفیہ محکمہ رکھ رہی ہے سرگرمیوں پر نظر
 بتا دیں کہ فہیم انصاری اپنے بھائی کی پرنٹنگ یونٹ میں بطورکےلی گرافی کا کام کرتے تھے۔ فہیم پر الزام تھا کہ اس نے ممبئی کے نقشے تیار کئے تھے، جس سے اجمل قصاب سمیت 26/11 کے دیگر دہشت گردوں کو مدد ملی تھی۔ مئی 2010 میں انہیں 26/11 کیس میں بری کر دیا گیا، لیکن فروری 2008 میں یوپی ایس ٹی ایف کی طرف سے گرفتار کئے جانے کے سبب اسے جیل میں ہی رہنا پڑا۔ ایس ٹی ایف کا دعویٰ تھا کہ وہ رام پور میں سی آر پی ایف کیمپ پر ہوئے حملوں میں شامل تھا، جس میں 7 فوج کے جوان اور ایک عام شہری کی موت ہو گئی تھی۔ انصاری پر فرضی پاکستانی پاسپورٹ، فرضی بھارتی ڈرائیونگ لائسنس، ممبئی کے کچھ نقشے اور ایک پستول رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ رامپور کی ایک عدالت نے گزشتہ ہفتے سماعت کے دوران انصاری کو فرضی دستاویزات رکھنے کا مجرم پایا، لیکن اس کے خلاف حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کے ثبوت نہیں ملے۔ایسے میں ان کو 10 سال کی سزا سنائی گئی، لیکن بدھ (6 نومبر) کو اسے رہا کر دیا گیا، کیونکہ وہ پہلے ہی جیل میں 11 سال کی سزا کاٹ چکے تھے۔
 فہیم انصاری نے بتایاکہ یوپی پولیس نے مجھے لکھنو ¿ میں اس وقت گرفتار کیا تھا، جب میں دبئی میں رہنے والے اپنے دوستوں کے ساتھ کچھ کپڑے خرید رہا تھا، ایک ہفتے بعد میری گرفتاری رامپور سے دکھائی گئی۔میں بالکل بھی نہیں جانتا تھا کہ مجھے گرفتار کیوں کیا گیا؟ 
اطلاع کے مطابق، انصاری اپنے 9 بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹا ہے۔ 2008 میں دبئی واقع پرنٹنگ پریس میں کام کرنے سے پہلے اس کا زیادہ تر وقت ممبئی میں ہی گزرا تھا۔ کام کے 2 سال بعد وہ چھٹیوں میں گھر آیا تھا اور اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ فہیم نے بتایاکہ26/11 حملے سے پہلے تقریباً 8 ماہ پہلے ہی میں جیل میں بند تھا۔ ایک دن مجھے اخبار پڑھنے کے لئے مل گیا، جس میں لکھا تھا کہ میں 26/11 دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھا، اس خبر نے مجھے توڑ کر رکھ دیا۔
 فہیم نے دعویٰ کیا کہ لکھنو ¿ میں گرفتاری کے بعد مجھے ممبئی لایا گیا اور مہاراشٹر اے ٹی ایس کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے مجھے کلین چٹ دے دی تھی۔ یوپی ایس ٹی ایف نے 26/11 حملے سے کافی پہلے مجھے مہاراشٹر اے ٹی ایس کے حوالے کر دیا تھا۔ اس وقت ہیمنت کرکرے اے ٹی ایس کے چیف تھے۔ انہوں نے یوپی پولیس کو بتایا تھا کہ میرے خلاف کچھ نہیں ملا۔ اس کے بعد بھی مجھے رہا نہیں کیا گیا۔


Popular posts
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
पीएम ने देशवासियों से कहा कि अपने घर की सभी लाइटें बंद करके घर के दरवाजे पर या बालकनी में खड़े रहकर नौ मिनट के लिए मोमबत्ती दीया टॉर्च या मोबाइल की फ्लैशलाइट जलाएं और उस समय घर की सभी लाइटें बंद करें।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।