کنہیا نے جے این یو معاملہ پر حکومت کیلئے کہی یہ بڑی بات


ہماری دنیا بیورو


بیگو سرائے، 20 نومبر۔  جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار نے حکومت پر حملہ بولا ہے۔ بدھ کی صبح بیہٹ واقع اپنی رہائش گاہ پر کنہیا کمارنے کہا کہ جے این یو میں فیس بڑھاکر اور لون لے کر پڑھنے کا ماڈل سامنے رکھ کر حکومت نے پھر واضح کر دیا ہے کہ ترقی کی اس کی تشریح میں گاوں قصبوں کے لوگ شامل نہیں ہیں۔ 
کنہیا کمار نے کہا، جن کسان مزدوروں کے ٹیکس کے پیسے سے یونیورسٹی بنی، ان ہی کے بچوں کو باہر کا راستہ دکھایا جائے گا تو ملک کا نوجوان خاموش نہیں بیٹھے گا۔ آج اگر خاموش رہے تو کل خاموشی چھا جائے گی۔ انہوں نے کہا، تعلیم کے جے این یو ماڈل پر مسلسل حملہ اس لئے کیا جا رہا ہے، تاکہ جیو یونیورسٹی کے ماڈل کو ملک میں نصب کیا جا سکے۔
کنہیا نے کہا، جے این یو میں معاملہ پیسے کا نہیں، بلکہ غریب کسان-مزدوروں کے بچوں کو کیمپس سے دور رکھنے کی سازش کا ہے۔ حکومت نے 'بیٹی بچاو، بیٹی پڑھاو' کا نعرہ دیا اور کام کیا 'فیس بڑھاو، بیٹی ہٹاو' کا۔ جس جے این یو میں مسلسل کئی سالوں سے لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے زیادہ رہی ہے، وہاں فیس بڑھنے سے کتنی لڑکیوں کے بہتر کل کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں۔ 
انہوں نے کہا، اس کے باوجود جے این یو میں 40 فیصد طلباءان خاندانوں سے آتے ہیں جن کی ماہانہ آمدنی 12 ہزار سے کم ہے۔ حکومت فیس بڑھا کران طبقوں سے آنے والے طلباءکے حوصلے توڑ دینا چاہتی ہے۔ اقتدار میں قابض قوتوں نے ہمیشہ سے محروم لوگوں کو علم سے دور رکھنے کے لئے سازش رچی ہیں۔ آج جے این یو کو بچانے کی جدوجہد کسی ایک یونیورسٹی کو بچانے کی جدوجہد نہیں ہے، بلکہ یہ مساوات اور انصاف کے ان اقدار کو بچانے کی جدوجہد ہے جن کی بنیاد پر ہماری جمہوریت قائم کی گئی ہے۔ 


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
تازہ ترین: جے این یو طلبائ کے احتجاج کے سامنے جھک گئی حکومت، فرمان واپس
Image
लखनऊ के जिलाधिकारी अभिषेक प्रकाश ने आदेश में कहा कि लखनऊ के सभी सिनेमा हॉल, मल्टीप्लेक्स, डिस्को क्लब, स्विमिंग पूल और जिमखाने आगामी 31 मार्च तक बंद किए जाएं। उन्होंने कहा कि यह आदेश तत्काल प्रभाव से लागू होंगे। आदेश का उल्लंघन करने पर भारतीय दंड संहिता की धारा 188 के तहत कार्रवाई की जाएगी।
جانئے! نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کے بارے میں کیا کہتا ہے قانون
Image
بابری مسجد فیصلہ:مولانا ارشد مدنی نے طلب کی مجلس شوریٰ کی ایمرجنسی میٹنگ، کل کریں گے پریس کانفرنس
Image