نئی دہلی، 18 نومبر ۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار مہاراشٹر میں انتخابات کے بعد بن رہے سیاسی حالات پر بات چیت کے لئے پیر کی شام کو کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں پارٹی کے لیڈر ایک دو دن میں دہلی میں پھر ملاقات کریں گے۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجےوالا نے ٹویٹ کرکے اس ملاقات کی اطلاع دی۔ سرجے والا نے کہا کہ شرد پوار نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ پوار نے سونیا گاندھی کو مہاراشٹر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک یا دو دن میں کانگریس اور این سی پی کے نمائندے دہلی میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے بعد مستقبل کے بارے میں منصوبہ بنایا جائے گا۔مہاراشٹر میں بی جے پی کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کے شیوسینا کے فیصلے پر ابھی تک حکومت بنانے کو لے کر صورتحال واضح نہیں ہے۔ شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کے ایک ساتھ مل کر حکومت بنانے کے فیصلے پر کوئی اتفاق رائے نہیں بن پائی ہے۔
وہیں این سی پی سربراہ پوار کے ایک بیان نے مہاراشٹر میں حکومت بنانے کو لے کر ایک بار پھر الجھن پیدا کر دیا ہے۔ پوار نے کہا کہ این سی پی کانگریس نے مل کر الیکشن لڑا اور بی جے پی-شیوسینا نے ساتھ مل کر الیکشن لڑا۔ بی جے پی شیوسینا کو اکثریت ملی ہے، ایسے میں بی جے پی شیوسینا سے ہی پوچھا جانا چاہئے کہ وہ کیا کر رہے ہیں، ہم اپنی سیاست کریں گے۔
اسی درمیان مرکزی وزیر اورآرپی آئی کے سربراہ رام داس اٹھاولے نے مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان مصالحت کے لئے ایک نیا فارمولا سامنے رکھا ہے۔ اٹھاولے نے پیر کو پارلیمنٹ ہاو ¿س کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ انہوں نے شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے یہ فارمولا سامنے رکھا ہے کہ بی جے پی تین سال اور شیوسینا دو سال کے لئے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالے۔ انہوں نے کہا کہ سنجے راوت نے انہیں بتایا کہ اگر بی جے پی اس فارمولا پر متفق ہو تو شیوسینا اس پر غور کر سکتی ہے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
شرد پوار کی سونیا گاندھی سے ملاقات، مہاراشٹر پر نہیں نکل سکا کوئی حل