مولانا سید ارشد مدنی کی کوششیں رنگ لائیں، تین مسلم بے گناہ دہشت گردی کے الزامات سے باعزت بری


سی آر پی ایف کیمپ رامپور حملہ مقدمہ
مسلمانوں کے متعلق میڈیا کا دوہرا پیمانہ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں، یہ قانون اور انصاف کی جیت ہے: مولانا ارشد مدنی
جمعیة علماءہند نے ملزمین کو قانونی امداد فراہم کی ہے، عدالت سے ملزمین کو کم سے کم سزا دیئے جانے کی گذارش کی جائے گی: گلزار اعظمی
دہلی یکم نومبر (ہ س)۔
اتر پردیش کے رامپور شہر میں واقع سی آر پی ایف کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ معاملے میںآج بالآخر12سالوں کے طویل انتظار کے بعد مقدمہ کا اختتام عمل میں آیا جس کے دوران عدالت نے ایک جانب تین ملزمین کو ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پردہشت گردی کے الزامات سے بری کردیا وہیںبقیہ پانچ ملزمین کو قصور وار ٹہرایا ، عدالت ملزمین کی سزا کا تعین کل کریگی ۔ یہ اطلاع ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعتہ علماءمہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔ جن ملزمین کو عدالت نے قصور وار ٹہرایا ہے ان کے نام عمران شہزاد،محمد فاروق،صباح الدین،محمد شر یف،جنگ بہادر ہیں ۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج سنجے سنگھ نے آج سخت حفاظتی بندوبست میں فیصلہ صادر کیا ،فیصلہ سنائے جانے کے وقت عدالت میں ملزمین اور ان کے اہل خانہ موجود تھے جبکہ اس معاملے کی پیروی کرنے والے دفاعی وکلاءبھی موجود تھے۔خصوصی جج نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ ملزمین محمد کوثر، گلاب خان اور فہیم انصاری کے خلاف ملک دشمن سرگرمیوں اوردہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات نہیں ملے ہیں لہذا انہیں باعزت بری کیا جاتا ہے حالانکہ عدالت نے ملزم فہیم انصاری کو 420 کے معاملے میں قصور ٹہرایا ہے لیکن اس دفعہ کے تحت ملنے والی سزا سے زیادہ وقت فہیم انصاری جیل میں گذارچکا ہے لہذ اسے جیل سے رہائی ملنے کے قومی امکانات ہیں ، عدالت کل فہیم انصاری کی 420 معاملے میں سزا کا تعین کریگی۔
انہوں نے بتایا کہ دوران حتمی بحث جمعیة علماءکی جانب سے مقرر کردہ دفاعی وکیل ایم ایس خان نے عدالت کو بتایا تھاکہ اس معاملے میں آرمس ایکٹ کے اطلاق کے لیئے ضروری اجازت نامہ Sanction ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی بجائے انسداد دہشت گرد دستہ نے خود ہی جار ی کردیا جو قانوناً درست نہیں ہے نیز عدالت میں سرکاری گواہوں نے ملزمین کی شناخت بھی نہیں کی۔
گذشتہ کئی سماعتوں پر ہونے والی بحث کے دوران ایڈوکیٹ ایم ایس خان نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کی نظیر بھی پیش کی تھی جس میں بتایا گیا ہے کہ قانونی اجازت نامہ میں خامیاں ہونے کا ملزمین کو فائدہ ملنا چاہئے نیز نچلی عدالت کو ثبوت وشواہد کے ساتھ ساتھ اس طرح کی تکنیکی باتوں کو بھی پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلہ میں سی آرپی ایف کیمپ رام پور میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے مقد مے کی سماعت چھ ماہ کے اندرمکمل کر نے کا حکم جا ری کیا تھا لیکن ججوں کی منتقلی او ر گواہوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے معاملہ کی سماعت چھ ماہ گذر جانے کے بعد بھی مکمل نہیں ہوسکی تھی آج بالآخیر خصوصی عدالت نے اس قدیم مقدمہ میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔
 سی آرپی ایف کیمپ رام پور میں31 دسمبر 2007کویہ واقعہ پیش آیا تھا جسمیں سات سی آرپی ایف کے جوان اور ایک اجنبی شخص فا ئر نگ میں ہلاک ہو ئے تھا نیز ملزمین کو جائے واردات سے گرفتار نہیں کیا گیا تھا بلکہ کچھ دنوں کے بعد اس مقدمہ میں رام پور،مراداباد،اور ممبئی سے آٹھ ملز مین کو ما خو ذ کیا گیا جن میں عمران شہزاد،محمد فاروق،صباح الدین،محمد شر یف،جنگ بہادر،محمد قیصر،گلاب خان،فہیم انصاری شامل ہیں۔ صدر جمعیة علماءہند مولانا سیّد ارشد مدنی نے بارہ سال تک دہشت گردی کے الزامات میں قید بامشقت کی سزا پانے والے محمد کوثر، گلاب خان اور فہیم انصاری کورٹ کے ذریعے بری کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون و انصاف کی جیت ہے۔ یہ فیصلہ اس بات کا ایک اور واضح ثبوت ہے کہ تفتیشی ایجنسیاں اور افسران کس طرح سے بے قصور مسلمانوں کو دہشت گردی کے فرضی معاملات میں پھانس کر ان کی زندگی اور کیریئر کو برباد کررہی ہیں اور اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی یکے بعد دیگرے سازش میں مصروف ہیں۔ مولانا مدنی نے نام نہاد قومی میڈیا کی جانب داری پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اکثر میڈیا خاص طور سے الیکٹرانک میڈیا دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کیے گئے مسلم نوجوانوں کی گرفتاریوں کو انتہائی اہم اور بڑی خبر بنا کر پیش کرتا ہے اور جب یہی لوگ عدالت سے باعزت بری ہوجاتے ہیں تو میڈیا ان کو قطعاً نظرانداز کردیتا ہے۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ میڈیا کا ایک بڑا حصہ کس طرح فسطائی طاقتوں کی سوچ اور نظریے کے زیر اثر ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیة علماءہند بلامذہب و ملت مظلومین کو انصاف دلانے کے لیے قانونی چارہ جوئی کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ دوسری جانب انہیں اس بات کا بھی دکھ ہے کہ استغاثہ کے سست رویہ اور ہندوستانی عدلیہ کے فرسودہ نظام کی وجہ سے بے قصوروں کے زندگی کے بارہ سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گذارنے پڑے ۔
 مولانا مدنی نے مزید کہا کہ عدالت کا حتمی فیصلہ آجانے کے بعد الٰہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع ہوں گے ہمیں امید ہی نہیں بلکہ یقین کامل ہے کہ بقیہ ملزمین بھی ہائی کورٹ سے باعزت رہا ہوجائیں گے ۔گلزار اعظمی نے دہلی سے مقدمہ کی سماعت پر رام پور عدالت جاکر اپنی خدمات پیش کرنے والے ایڈوکیٹ ایم ایس خان، مقامی ایڈوکیٹ ضمیر رضوی او ر دیگر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے انتہائی دیانت داری سے مقدمہ کو لڑا یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار احمد اعظمی نے اخبار نویسوں کو دی ۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان


Popular posts
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
पीएम ने देशवासियों से कहा कि अपने घर की सभी लाइटें बंद करके घर के दरवाजे पर या बालकनी में खड़े रहकर नौ मिनट के लिए मोमबत्ती दीया टॉर्च या मोबाइल की फ्लैशलाइट जलाएं और उस समय घर की सभी लाइटें बंद करें।
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।