ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی: تیس ہزاری کورٹ میں وکلاءاور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپ کیس میں پولیس کے طاقت کے استعمال کا مسئلہ اٹھا رہے وکیل سے سپریم کورٹ نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ہے۔ مسئلہ دونوں طرف سے ہیں۔ بہتر ہے ہم کچھ نہ کہیں۔
تیس ہزاری کورٹ کا معاملہ اوڈیشہ کے وکلاءکی ہڑتال پر سماعت کے دوران اٹھا۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں موجود بار کونسل صدر نے بھروسہ دیا کہ دہلی کے وکیل جلد ہی کام پر لوٹیں گے۔
وکلاءاور پولیس میں تصادم: ان افسران پرگرا گاج،پھر بھی عدالت میں کام کاج ہے ٹھپ
گزشتہ ہفتے دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں وکلاءاور پولیس کے درمیان تصادم معاملے میں اسپیشل سی پی سنجے سنگھ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہریندر کمار کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، ان دونوں کو دہلی کورٹ کے حکم پرہٹایاگیا ہے۔اسپیشل سی پی (نارتھ) لاءاینڈ آرڈر سنجے سنگھ کا تبادلہ لائسنسنگ اور ٹرانسپورٹ کے محکمہ میں کر دیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہریندر کمار (نارتھ) کا تبادلہ ریلوے محکمہ میں کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ایک اور پولیس افسر دنیش کمار گپتا کا تبادلہ بھی کر دیا گیا ہے۔تیس ہزاری کورٹ میں تصادم کے بعد معاملہ ہائی کورٹ پہنچا تھا، جہاں اسپیشل سی پی لاءاینڈ آرڈر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ٹرانسفر کا حکم دیا گیا تھا، لہٰذا آج اسپیشل سی پی سنجے سنگھ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہریندر سنگھ کا تبادلہ کر دیا گیا، تاہم ان دونوں کی نئی تعیناتی بھی اہم جگہوں پر کی گئی ہے۔اس سانحہ کے بعد سڑکوں پر اترے دہلی پولیس کے جوانوں کا غصہ سینئر افسروں خاص طور دہلی پولیس کمشنر کے خلاف پھوٹ پڑاتھا، لہٰذا آج دہلی پولیس کمشنر آمولیہ پٹنائک تیس ہزاری تصادم معاملے میں زخمی پولیس والوں کے گھر گئے اور ان کا حال چال جانا۔تیس ہزاری کورٹ میں دہلی پولیس اور وکلاءکے درمیان ہوئے خونی تصادم کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ تیس ہزاری کورٹ کے لاک اپ میں آگ لگائی گئی جہاں پولیس اہلکار چھپے ہوئے تھے، آگ لگنے کے بعد زوردار دھماکہ ہوا اور لوگ بھاگنے لگے۔سی سی ٹی وی میں ڈپٹی کمشنر مونیکا بھاردواج دکھائی دے رہی ہیں جنہیں کچھ پولیس اہلکار بچا کر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ساتھ ہی پولیس اہلکار بھاگتے ہوئے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
بابری مسجد انہدام :اس وقت کے داخلہ سکریٹری نے بڑا دعویٰ کردیا، کانگریس بیک فٹ پر، سیاسی ہنگامہ کے آثار
اسی سی سی ٹی وی میں ایس ایچ او کوتوالی کے ساتھ مارپیٹ کرتے وکیل بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی میں لاک اپ کے پاس آگ لگی جو تیز شعلوں کے ساتھ پھیلی اور دھماکہ ہوا، ڈپٹی کمشنر مونیکا بھاردواج کو کئی پولیس والے گھیرا بنا کر کورٹ سے بچاتے ہوئے لے جا رہے ہیں۔دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد جمعرات کو بار ایسوسی ایشن کے ارکان اور دہلی پولیس کے سینئر افسروں کے درمیان میٹنگ ہوئی۔ پولیس اور وکیل کے درمیان جاری لڑائی کا اثر یہاں پر بھی دیکھنے کو ملا ۔میٹنگ میں دونوں جانب سے غصہ دکھائی دیا، اور کچھ دیر بعد ہی وکیل وہاں سے نکل گئے۔یہ میٹنگ بے نتیجہ بھی رہی۔ دراصل، کافی دنوں سے کورٹ کا کام متاثر ہو رہا ہے، وکیل ہڑتال پر ہیں اور پولیس بھی کورٹ جانے سے ڈر رہی ہے تو یہ میٹنگ بلائی گئی تھی، اب آنے والے دنوں میں ایسی مزید میٹنگوں کے ہونے کا امکان ہے۔