گجرات کے وزیراعلیٰ کیلئے خریدا گیا مہنگا طیارہ،قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے 


احمد آباد / گاندھی نگر، 07 نومبر۔
گجرات حکومت نے وزیر اعلی وجے روپانی اور نائب وزیر اعلی نتن پٹیل کے لئے بمبارڈیر چیلنجر 650 طیارے 191 کروڑ روپے میں خریدا ہے جس کی ترسیل اس ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہو جائے گی۔ کاغذی کارروائی کے سبب گزشتہ 5 سالوں سے لٹکا یہ سودا اب مکمل ہو گیا ہے۔
گجرات حکومت کے پاس پچھلا طیارہ 20 سال پرانا تھا اور اس کی رفتار بھی بہت کم تھی۔ پرانے طیارے سے 2500 کلومیٹرفاصلہ طے کرنے میں 5 گھنٹے کا وقت لگتا تھاپرانے طیارے میں تیل کی کھپت بھی زیادہ ہوتی تھی جبکہ نئے ہوائی جہاز کی رفتار بھی زیادہ ہے اور کم ایندھن میں زیادہ فاصلہ طے کیا جا سکتا ہے۔ 2500 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 3 گھنٹے میں اس نئے طیارے سے طے کیا جا سکتا ہے۔ پرانے ہوائی جہاز کے مقابلے میں نئے ہوائی جہاز کی رفتار بھی دوگنی ہے۔ نیا جہاز ایک بار میں 7 ہزار کلومیٹر کی دوری طے کر سکتا ہے، لہذا ایندھن بھرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ گجرات سے دبئی کا فاصلہ ایک ساتھ طے کیا جا سکتا ہے جبکہ پہلے طویل سفر کے لئے حکومت کو نجی کمپنیوں کے طیاروں کو کرایہ پر لینا پڑتا تھا۔ لہذا گجرات حکومت کے ایوی ایشن محکمہ کی طرف سے ایک نیا جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیا ہوائی جہاز کینیڈا واقع کیوبیک میں آئی بمبارڈئیر کمپنی کی طرف سے بنایا گیا ہے۔ کمپنی نے اب تک صرف 1100 طیارہ ہی فروخت کئے ہیں۔ نئے ہوائی جہاز کی حد 7 ہزار کلومیٹر تک ہے۔یہ نیا ہوائی جہاز 870 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کے قابل ہے۔ پرانا جہاز سنگل انجن والا تھا جبکہ نیا طیارہ ڈبل انجن والا ہے۔


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।
भारत में कोरोना वायरस से संक्रमित लोगों की संख्या 107 हो गई है। भारत सरकार की तरफ से जारी आंकड़ों के मुताबिक सबसे ज्यादा मामले केरल से सामने आए हैं। वहां 22 लोग कोविड19 पॉजिटिव पाए गए हैं। वहीं देश में दो और पूरी दुनिया में 6 हजार से अधिक लोगों की मौत इस बीमारी के संक्रमण से हो चुकी है।
تازہ ترین: جے این یو طلبائ کے احتجاج کے سامنے جھک گئی حکومت، فرمان واپس
Image