بھول جایئے فری کالنگ اور سستا ڈیٹا، اب دینے ہوں گے زیادہ پیسے 


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی، 20 نومبر:بھارت میں فی الحال دوسرے ممالک کے مقابلے سب سے سستا ڈیٹا ہے۔جیو ریلائنس کے آنے کے بعد ڈیٹا ریٹ میں تیزی سے کمی آئی اور اب ڈیٹا کافی سستا ہو چکا ہے، لیکن ریلائنس جیو کے انڈسٹری میں آنے کے بعد صرف ڈیٹا اور کالنگ سستے ہوئے، ایسا نہیں ہے بلکہ دوسری ٹیلی کمپنیوں کا برا دور بھی شروع ہو گیا۔
ایئر سیل، ٹیلی نار، آر کام جیسی کمپنیاں بند ہوچکی ہیں، جبکہ آئیڈیا اور ووڈافون ضم ہو گیا، اب یہ بھی خبر آ رہی ہے کہ ووڈافون بھارت سے اپنا کاروبار سمیٹ سکتی ہے۔ ایئر ٹیل کے بھی کسٹمرس کم ہوئے ہیں، لیکن اب سستا ڈیٹا مہنگا ہونے والا ہے۔


جانئے!4جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں کون سی کمپنی ہے سب سے بہتر


جیو ریلائنس نے پھر اپنے صارفین کو کیا خوش،جاری کئے شاندار پلانس


وزیرخزانہ کا پارلیمنٹ میں قبول نامہ، جانئے چھ ماہ میں بینکوں میں کتنے ہزار کروڑ کا ہوا گھوٹالہ



ایئر ٹیل، ووڈافون اور ریلائنس جیو- ان تینوں بڑی ٹیلی کام کمپنیوں نے دسمبر سے اپنے تمام ٹیرف کو بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان میں پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں ہی صارفین شامل ہوں گے، اگرچہ اب تک ان کمپنیوں نے نئے پلانس جاری نہیں کئے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ اب کالنگ کے ساتھ ساتھ ڈیٹا بھی مہنگا ہوجائے گا۔ ووڈافون آئیڈیا کو دوسری سہ ماہی میں اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہوا ہے۔ اتنا ہی نہیں ستمبر مہینے میں کمپنی کے 25.7 لاکھ صارفین کم ہو گئے ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ مسلسل ہو رہے نقصانات کی وجہ سے کمپنیاں تیزی سے اپنے ٹیرف کی قیمتوں کوبڑھائیں گی۔ اگرچہ ان تینوں کمپنیوں نے ٹیرف ریٹ بڑھانے کے پیچھے جو وجہ بتائی ہے وہ اے جی آرہے۔ 94 ہزار کروڑ روپے کی رقم تمام ٹیلی کام پرووائڈرس کو بطوراے جی آر حکومت کواداکرنا ہے، اس رقم میں سے نصف سے زیادہ ووڈافون آئیڈیاکے حصے میں آتا ہے۔حال ہی میں ریلائنس جیو نے آئی یو سی کا حوالہ دیتے ہوئے نان جیو کالنگ پر پیسے لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے لئے کمپنی نے نئے پیکس لانچ کر دیئے ہیں۔ اس کے پیچھے ریلائنس جیو نے یہ دلیل دی کہ ٹرائی نے کہا تھا کہ آئی یو سی چارج کو ختم کر دیا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہو پایا ہے۔
یکم دسمبر سے ٹیرف ریٹ ہوں گے مہنگے
یکم دسمبر سے بھارت کی تمام ٹیلی کام کمپنیوں کے ٹیرف ریٹ ری وائزہوں گے، اس میں کالنگ سے لے کر ڈیٹا تک مہنگے کئے جائیں گے۔ اگرچہ ایک بار میں کمپنیاں صارفین کو زیادہ بڑا بوجھ نہیں دیں گی، لیکن ٹیلی کام سیکٹر میں جس طرح کا بحران چل رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ آنے والے وقت میں دوبارہ کمپنیاں ٹیرف ریٹ بڑھا سکتی ہیں۔آسان لفظوں میں تو اب ری وائز کے لئے کمپنیاں حکومت سے امید لگائے بیٹھی ہیں۔ ٹیلی کمپنیوں اور حکومت کے درمیان اے جی آر کو لے کر جو بات چیت چل رہی تھی، اگرچہ سپریم کورٹ نے حکومت کے مفاد میں فیصلہ لیتے ہوئے کمپنیوں کواے جی آر ادا کرنے کا حکم دیا ہے جس میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا ہے۔


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।
भारत में कोरोना वायरस से संक्रमित लोगों की संख्या 107 हो गई है। भारत सरकार की तरफ से जारी आंकड़ों के मुताबिक सबसे ज्यादा मामले केरल से सामने आए हैं। वहां 22 लोग कोविड19 पॉजिटिव पाए गए हैं। वहीं देश में दो और पूरी दुनिया में 6 हजार से अधिक लोगों की मौत इस बीमारी के संक्रमण से हो चुकी है।
تازہ ترین: جے این یو طلبائ کے احتجاج کے سامنے جھک گئی حکومت، فرمان واپس
Image