ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:دہلی کے تیس ہزاری کورٹ میں وکلاءاور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، یہاں پر پولیس نے فائرنگ کی ہے۔ پولیس کی فائرنگ کے بعد وکیل بھڑک گئے، انہوں نے پولیس کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی۔ اس کے علاوہ وکلاءنے پولیس کے کچھ افسران کی پٹائی بھی کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، وکلاءنے کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی ہے۔
وہیں کورٹ احاطے میں کھڑی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔ اس پرتشدد جھڑپ میں کئی وکیل زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، تیس ہزاری کورٹ کے لاک اپ کے باہر وکلاءاور پولیس والوں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی۔ الزام ہے کہ تھرڈ بٹالین کے پولیس والوں نے وکلاءپر حملے کئے اس کے بعد وکیلوں نے عدالت میں زبردست ہنگامہ کردیا۔اس دوران پی سی آر کی گاڑیاں جلا دی گئیں۔ وہیں، کورٹ احاطے میں کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے واقعات بھی پیش آئے۔