مہاراشٹر میں کیوں خوف زدہ ہیں تمام اپوزیشن پارٹیاں،شیوسینا نے اٹھایاسخت قدم


ہماری دنیا بیورو
ممبئی،07نومبر: مہاراشٹر میں حکومت بنے گی یا نہیں، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے۔ اس دوران شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری میں پارٹی کے ممبران اسمبلی کی میٹنگ ختم ہو چکی ہے۔ شیوسینا کے تمام ممبران اسمبلی کو اب ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں شفٹ کیا گیا ہے۔ یہ ممبر اسمبلی رنگ شاردا ہوٹل میں بھیجے گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے شیوسینا کی جانب سے خوف ظاہر کیا گیا تھا کہ بی جے پی اس کے ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کر سکتی ہے۔ تاہم، جمعرات کی صبح ہی شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی کے ممبر اسمبلی ڈٹے ہوئے ہیں اورڈرناا نہیںچاہیے جو ایسی افواہ پھیلا رہے ہیں۔
دوسری طرف کانگریس نے جنرل سکریٹری سچن ساونت نے کہا کہ مہاراشٹر کو اخلاقی طور پر بدعنوان بی جے پی سے بچانا ہوگا۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ کیا کہ 'شیوسینا'، بی جے پی اتحاد اور مہاگٹھ بندھن کا حصہ ہیں۔ اگر اسے ڈر لگتا ہے کہ بی جے پی ان کے ممبران اسمبلی کو خریدے گی تو ہم بہت اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں کہ بی جے پی اخلاقی طور سے کتنی بدعنوان ہے اور کیوں ہمیں مہاراشٹر کو ان سے بچانا چاہئے۔ ساونت نے ٹوئٹ کیا ، کیا مہاگٹھ بندھن کے پاس اب حکومت بنانے کا اخلاقی حق ہے؟ وہ سیاسی غیر یقینی صورتحال کے درمیان شیوسینا کے ذریعہ اپنے ممبران اسمبلی کو باندرا کے رنگ شاردا ہوٹل میں ٹھہرانے کے فیصلے کا ذکرکررہے تھے۔ادھر کانگریس ریاستی صدر بالاصاحب تھاروٹ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے اپوزیشن خیمہ کے کچھ ممبران اسمبلی سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو لے کر بی جے پی اور اس کی معاون شیوسینا کے درمیان جاری آپسی چپقلش کے درمیان ریاست اور اس کے کسان پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔



وہیں، بی جے پی لیڈر سدھیر منگٹی وار نے کہا کہ بی جے پی کمزور حکومت نہیں بنائے گی۔ اس پر پوری بات چیت کی جائے گی۔ اس دوران نتن گڈکری کے وزیراعلیٰ بننے کی قیاس آرائیوں پر بھی انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کی سیاست میں نہیں آئیں گے۔
وہیں، اس دوران خبر ہے کہ شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کسی بھی حالت میں مہاراشٹر کا اگلا وزیر اعلیٰ شیو سینا کاہی بننے جا رہا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی بھی اس پر اپنا دعویٰ کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ریاست میں حکومت بنانے پر جلدہی فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ بی جے پی نے شیوسینا سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں، اس لئے وزیر اعلیٰ انہی کی پارٹی کا ہوگا۔ ناگپور سے رکن پارلیمنٹ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ریاست کا سب سے اعلیٰ عہدہ سنبھالنے کے لئے ریاست میںاپنی واپسی کی خبروں کو بھی مسترد کر دیا۔


Popular posts
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
पीएम ने देशवासियों से कहा कि अपने घर की सभी लाइटें बंद करके घर के दरवाजे पर या बालकनी में खड़े रहकर नौ मिनट के लिए मोमबत्ती दीया टॉर्च या मोबाइल की फ्लैशलाइट जलाएं और उस समय घर की सभी लाइटें बंद करें।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।