بابری مسجد تنازعہ: اوروں کاہے پیام اورمیراپیام اورہے.....تحریر:اسعد اعظمی


 کیا کبھی ہم نے اپنے گریبان میں منھ ڈال کر اس پر غور کیا کہ مسجدوں کے تعلق سے ہمارا اپنا کیا رویہ ہے؟ کیا ہم نے خود مسجدوں کے تئیں انصاف سے کام لیا ہے؟ ہماری زندگی میں مسجدوں کی کتنی حیثیت ہے، کیا شرعی پیمانے پر کبھی اسے ناپنے کی کوشش کی ہے؟۔



اسعد اعظمی          
 بابری مسجد کا قضیہ عرصہ دراز سے انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھارہا تھا۔ اتنی طویل مدت تک اس کا حل نہ نکلنے کی صرف یہی وجہ تھی کہ قطعی شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں اسے فیصل کرنے کی راہ میں مصلحتیں آڑے آرہی تھیں۔ اور کچھ حیا اور کچھ مصنوعی سہی رواداری خلاف انصاف فیصلہ صادر کرنے میں رکاوٹ بن رہی تھی۔ آخر کار مصلحتوں نے رواداری کا مکھوٹا نوچ پھینکا اور 9 نومبر 2019، دن کے اجالے میں وہ فیصلہ آیا کہ صرف مسلمان ہی نہیں ہر انصاف پسند انسان حیرت واستعجاب کا پتلا بن گیا۔ معاملہ چوں کہ ملک کی عدالت عالیہ سے جڑا ہوا ہے اس لیے اس پر بھلا اعتراض کیوں کر کیا جاسکتا ہے۔
ارباب حل وعقد فیصلے کے متن اور اس کی باریکیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس کے مثبت اور منفی پہلوو ¿ں کو سامنے لارہے ہیں۔ گودی میڈیا پر بحث ومباحثہ کی بہار آگئی ہے۔ اس غیر متوقع فیصلے نے جس طرح تمام اہل انصاف کو مایوس کیا ہے اس گناہ گار کا دل بھی حزین وملول ہے۔ لیکن ناچیز اس کا تجزیہ ایک مختلف زاویے سے کرنا چاہتا ہے۔
بابری مسجد پر مقدمات قائم کیے گئے، اس پر تالا لگوایا گیا، اس میں نماز پڑھنے پر پابندی عائد کی گئی۔ شہ زور اس میں داخل ہوکر من مانی کیے، مورتی رکھی گئی، اور پھر کثرت تعداد اور اقتدار کے نشے میں چور بھیڑ نے جس کو اپنے اکابر کی تشجیع اور ”آشیرواد“ حاصل تھا، دن کے اجالے میں اس تاریخی عبادت گاہ کو زمیں بوس کردیا۔ ہم نے اس کے لیے قانونی لڑائی لڑی۔ اللہ کے اس گھر کو حاصل کرنے اور دوبارہ تعمیر کرنے کی جو بھی کوشش ہوسکتی تھی کی۔ لیکن آخر میں مسجدکو ہم نے ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ لیکن جوکچھ ہوا وہ غیروں نے کیا، مقدمہ سے لے کر شہادت تک اور اس کے بعد بھی جو کچھ ہوا بت پرستوں کے ہاتھوں انجام پایا۔ کیا کبھی ہم نے اپنے گریبان میں منھ ڈال کر اس پر غور کیا کہ مسجدوں کے تعلق سے ہمارا اپنا کیا رویہ ہے؟ کیا ہم نے خود مسجدوں کے تئیں انصاف سے کام لیا ہے؟ ہماری زندگی میں مسجدوں کی کتنی حیثیت ہے، کیا شرعی پیمانے پر کبھی اسے ناپنے کی کوشش کی ہے؟۔


بت پرستوں کے ہاتھوں ایک بابری مسجد گرائے جانے کا ہمیں کتنا غم ہے۔ لیکن کیا کبھی ہم نے یہ بھی غور کیا کہ ہم نے خود مسلکی وفکری اختلاف کے چلتے کتنی مسجدوں پر دن کے اجالے میں اور رات کی تاریکی میں پھاوڑے چلائے ہیں، اور انہیں ڈھا دیا ہے۔ ادھر بابری مسجد ڈھانے والے عوام کو سادھووں اور کٹر پنتھی لیڈروں کی تحریک اور آشیر واد حاصل تھا، تو ادھر سادہ لوح مسلمانوں کو ان کے مذہبی رہنماو ¿ں کی سرپرستی اور خفیہ یا خاموش تایید حاصل تھی۔



17 نومبر سے پہلے کسی بھی دن بابری مسجد کا فیصلہ آسکتا ہے یہ خبر سب کے لیے فکر مندی کا باعث تھی، اور ہر کوئی ایک انجانے خوف میں مبتلا تھا۔ 8نومبر کو رات 9بجے کے آس پاس جب یہ خبر آئی کہ کل 9نومبر کو ساڑھے دس بجے دن میں فیصلہ سنا دیا جائے گا تو سب کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں، اور خوف واضطراب سب کے چہروں پر عیاں تھا۔ اس خوف واضطراب کے موقع پر ہمیں اپنی مسجدوں کی طرف دوڑنا چاہیے تھا اور پاک پروردگار کے سامنے بچھ جانا چاہیے تھا۔ ہمارے رہبر نبی اکرم ﷺ کا معاملہ یہی تھا کہ ”کان اذا حزبہ امر صلی“ (ابو داود بسند حسن) آپ کو کوئی تشویشناک معاملہ پیش آتا تو نماز کا سہارا لیتے۔ نماز ہی آپ کے لیے راحت وسکون کا باعث ہوتی تھی۔ آپ حضرت بلال کو حکم دیتے کہ ”قم یا بلال فارحنا بالصلاة“ (ابو داود بسند صحیح) بلال! اٹھیے اور نماز قائم کرکے ہمیں راحت پہنچائیے۔
ہم فیصلہ آنے کی خبر سن کر گھبرائے اور دوڑے، مگر کدھر کو؟ نہ مسجد کی طرف، نہ نماز کی طرف، نہ اللہ کی طرف، ہمارا رخ راشن کی دکانوں کی طرف تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے دکانوں پر وہ بھیڑ لگی کہ مت پوچھیے۔ یہ دکانیں دیر رات اس وقت تک کھلی رہیں جب تک ان کا اسٹاک ایک ایک کرکے ختم نہ ہوگیا۔ کاش اس سے فارغ ہوکر ہی صبح فجر میں مسجدوں کا رخ کرتے، لیکن اس دن بھی حسب معمول گنتی کے لوگ ہی جو عام دنوں میں آتے ہیں وہی آئے۔ صبح آٹھ نو بجے سے پھر راشن ہی جمع کرنے پر توجہ رہی۔
بت پرستوں کے ہاتھوں ایک بابری مسجد گرائے جانے کا ہمیں کتنا غم ہے۔ لیکن کیا کبھی ہم نے یہ بھی غور کیا کہ ہم نے خود مسلکی وفکری اختلاف کے چلتے کتنی مسجدوں پر دن کے اجالے میں اور رات کی تاریکی میں پھاوڑے چلائے ہیں، اور انہیں ڈھا دیا ہے۔ ادھر بابری مسجد ڈھانے والے عوام کو سادھووں اور کٹر پنتھی لیڈروں کی تحریک اور آشیر واد حاصل تھا، تو ادھر سادہ لوح مسلمانوں کو ان کے مذہبی رہنماو ¿ں کی سرپرستی اور خفیہ یا خاموش تایید حاصل تھی۔
ادھر اکثریت کے زعم میں بابری مسجد پر قبضہ کرکے مسلمانوں کو بے دخل کردیا گیا اور انہیں عبادت سے روک دیا گیا، تو ادھر ہمارا حال یہ ہے کہ جن لوگوں سے ہمارا کسی طرح کا اختلاف ہے اور ہم ان سے تعداد اور طاقت میں بالا ہیں تو ان کی مسجدوں پر غاصبانہ قبضہ کرتے ہیں، انہیں بے دخل کرتے ہیں، انہیں وہاں نماز پڑھنے سے بزور قوت روک دیتے ہیں۔ اسی تعداد اور طاقت کے چلتے اپنی اقلیتوں کو مسجد بنانے سے روکتے ہیں۔ اس کے لیے تھانہ پولس اور کورٹ کچہری کا چکر لگاتے ہیں، اور اللہ کاگھر نہ بننے پائے اس کے لیے بے دریغ پیسہ خرچ کرتے ہیں۔ کتنی مسجدیں ہیں جن پر قبضہ اوربرتری کے لیے ہم برسہا برس مقدمے لڑ تے ہیں۔ وقتاً فوقتاً دونوں فریق میں ضرب وحرب کے دل خراش مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ مسجدوں کے اندر ہماری لڑائیاں ہوتی ہیں اور اینٹ پتھر سے حملے ہوتے ہیں۔ تولیت کو لے کر جھگڑے ہوتے ہیں، امامت وخطابت پر جھگڑے ہوتے ہیں۔
مسجدیں جو اللہ کا گھر اور عبادت کی جگہیں ہیں ان کو ہم نے مسلکی اعتبار سے تو نامزد کیا ہی تھا مگر اس پر اکتفا نہ کرتے ہوئے ان مسجدوں پر یہ کتبے لگوائے کہ یہ فلاں مسلک کی مسجد ہے اس میں ”غیروں“ کا داخلہ ممنوع ہے۔ یہی وہ مسجدیں ہیں کہ شرعی تعلیمات کے مطابق ان کا دروازہ بوقت ضرورت غیر مسلموں تک کے لیے کھلا رہتا ہے.
مگراور اگر کوئی ”غیر“ مسلک کا ہماری مسجد میں کبھی آجاتا ہے تو اس کو بزور طاقت نکال دیتے ہیں اور اس بے ہودہ عمل کی تایید میں کتابیں تصنیف کرکے اپنے لوگوں سے واہ واہی بھی لوٹتے ہیں۔ گویا ہم اپنے اس عمل سے آیت کریمہ (ومن ?ظلم ممن منع مساجد اللہ ?ن یذکر فیہ اسمہ وسعی ف? خرابھا- سورہ بقرہ:114) کا خود کو مصداق ٹھہراتے ہیں۔


لیجئے سپریم فیصلہ بھی آگیا


ہاں! فیصلہ قبول ہے!!۔


بابری مسجد تنازعہ: مولانا اصغرسلفی نے کیا کہہ دیا کہ سوشل میڈیا پران کا بیان ہونے لگا وائرل


ان ساری باتوں کو سامنے رکھیے اور اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیے کہ کیا ہم مسلمان مسجدوں کے تعلق سے انصاف کرتے ہیں؟ کیا جو مسجدیں ہماری ملکیت میں ہیں ان کا حق ادا کرتے ہیں؟ اگر نہیں -اور واقعی نہیں کرتے- تو دوسروں سے انصاف کی امید کرنا کس منطق سے درست ہوسکتا ہے۔ کہیں بابری مسجد کیس میں ہماری ناکامی اللہ رب العزت والجلال کی طرف سے ہماری ان بد اعمالیوں اور ناانصافیوں پر تنبیہ تو نہیں۔ یاد رہے اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی۔ اللہ کی گرفت کس شکل میں ہو کہا نہیں جاسکتا۔ جب برائیاں اور بد اعمالیاں بڑھتی ہیں، نا انصافی اور ظلم وتعدی کا بازار گرم ہوتا ہے تو قادر مطلق کا قہر ٹوٹتا ہے اور اس کا غیظ وغضب نازل ہوتا ہے۔
ہماری مسجدوں کا جو حال ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔ مسلم آبادی کے بیچوں بیچ واقع مسجدیں بھی نمازیوں کے لیے ترستی رہتی ہیں۔ وہی مسجدیں جو جمعہ کی نماز میں بھر جاتی ہیں، پانچ سو سات سو مصلیوں سے پ ±ر رہتی ہیں، انہیں عام نمازوں میں ڈیڑھ دو صف بمشکل نمازی ملتے ہیں۔ اور فجر میں وہ بھی گھٹ کر آدھے ہوجاتے ہیں۔ کتنی مسجدیں ہیں کہ فجر میں وہاں اذان نماز ہی نہیں ہوتی۔ دیگر نمازوں میں بھی معاملہ بہت اچھا نہیں ہوتا۔
بابری مسجد کے حالیہ فیصلے پر رونے دھونے اور اِن کو ا ±ن کو کوسنے کے بجائے ہم اسے اپنے لیے رب ذو الجلال کی طرف سے تازیانہ مانیں۔ اسے اپنے کرتوتوں اور بد اعمالیوں کی سزا تصور کریں۔ اسے درس عبرت کے طور پر لیں۔ اپنا محاسبہ کریں۔ نوجوان نسل سے خصوصا میری التجا ہے کہ جذبات کی رو میں بہنے کے بجائے سوجھ بوجھ سے کام لے اور گہرائی میں اتر کر حالات کا تجزیہ کرے۔ سوشل میڈیا پر لفظی جنگ، مناظرہ بازی اور ہم بڑے کہ تم بڑے کے چکر میں نہ پڑ کر سنجیدگی اور متانت کی طرف آئیں۔ قانون الٰہی کو بھی مد نظر رکھیں اور باعزت زندگی کے تقاضوں کو بھی سمجھنے اور برتنے کی کوشش کریں۔
انداز بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات


 


Popular posts
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
पीएम ने देशवासियों से कहा कि अपने घर की सभी लाइटें बंद करके घर के दरवाजे पर या बालकनी में खड़े रहकर नौ मिनट के लिए मोमबत्ती दीया टॉर्च या मोबाइल की फ्लैशलाइट जलाएं और उस समय घर की सभी लाइटें बंद करें।
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।