ہماری دنیا بیورو
بھوپال،12 نومبر:بابری مسجد معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر بیان دینے کی وجہ سے اے آئی ایم آئی ایم کے چیف اسدالدین اویسی کی مشکلیں بڑھیں سکتی ہیں۔ دراصل بھوپال میں ان کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ یہ کیس وکیل پون کمارنے جہانگیر آباد پولس اسٹیشن میں درج کرایا ہے۔
بتادیں کہ اسدالدین اویسی پر سپریم کورٹ کے فیصلے خلاف اجودھیا معاملے پر متنازعہ بیان بازی کرنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بیان دینے کی وجہ سے شکایت درج کرائی گئی ہے۔
اویسی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہاکہ عدالت عظمیٰ بھی غلط ہوسکتی یے۔اور وہ بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اسٹینڈ کی حمایت کرتے ہیں۔ جس نے کورٹ کے فیصلے سے عدم اتفاق کا اظہار کیا ہے۔ اویسی نے کیا تھا کہ 1992 میں جنہوں نے بابری مسجد شہید کیا تھا آج سپریم کورٹ انہیں لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ آپ ٹرٹ بناکرمندر کی تعمیر شروع کریں۔اویسی نے کہا کہ مسلمان اپنے حق کے لئے لڑیں گے اور ان کو 5 ایکڑ زمین کی خیرات نہیں چاہئے۔