بھوپال گیس متاثرین کی مضبوط آواز خاموش ہوگئی


بھوپال، 15 نومبر: بھوپال گیس سانحہ متاثرین کے لئے اپنی پوری زندگی جدوجہد میں جھونکنے والے سماجی کارکن عبدالجبارکا جمعرات کی رات 62 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔رات ساڑھے 10بجے چرایواسپتال میں دل کی دھڑکن رکنے سے ان کا انتقال ہو گیا۔ ذیابیطس زیادہ ہونے کی وجہ سے پاوں کی نسیں بلاک ہونے سے گگیگرین ہو گیا تھا۔ شدیدطور پر بیمارعبدالجبار کا گزشتہ کچھ دنوں سے ایک نجی اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ جمعرات کو ان سے ملنے سابق وزیر اعلی دگوجے سنگھ پہنچے اورانہوں نے ان کی صحت کی معلومات لی تھی اور انہیں ایئر ایمبولینس سے ممبئی بھیجنے کی بات کہی تھی۔ شام کو وزیر اعلی کمل ناتھ نے بھی ٹویٹ کرکے عبدالجبار کو علاج کے لیے ممبئی بھیجنے کی بات کہی تھی۔ اس کے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔


بابری مسجد معاملہ میں عالمی عدالت جانے کے فیصلہ پر جمعیة علماءہند کا بہت بڑا بیان


انا للہ وانا الیہ راجعون ، مشہور عالم دین کا انتقال


اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سیز فائر پر رضا مندی



عبدالجبار نے گیس سانحہ کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے ایک طویل جنگ لڑی تھی۔ اس سانحے میں عبدالجبار نے اپنے والدین کو کھو دیا تھا۔ ساتھ ساتھ ان کے پھیپھڑوں اور آنکھوں پر بھی سنگین اثر ہوا تھا۔ انہیں ایک آنکھ سے انتہائی کم دکھائی دیتا تھا۔ عبدالجبار کے انتقال پر مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے قومی نائب صدر شیوراج سنگھ چوہان نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شیوراج نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا 'گیس متاثرین کے لئے جدوجہد کرنے والے سماجی کارکن عبدالجبار کے انتقال کی المناک خبر ہے۔ میںان کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں'۔