بابری مسجدتنازعہ پر فیصلہ کی گھڑی: اہل مدارس نے انتظامیہ کو اہم پیغام دے دیا


رضوان سلمانی /ہماری دنیا بیورو
دیوبند، 4 نومبر:رواں ماہ سپریم کورٹ سے آنے والے متوقع ایودھیا تنازعہ کے فیصلہ کے مدنظر آج سہارنپور کے جن منچ ہال میں آج ایک اہم شانتی سمیتی کی میٹنگ کا انعقا کیاگیا،جس میں تمام طبقات کے سرکردہ افراد کے علاوہ ضلع بھر کے مدارس کے ذمہ داران و منتظمین نے شرکت کی اور ضلع میں ہر صورت میں امن وشانتی کی فضا قائم رکھنے پر زور دیا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقد اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منڈل کمشنر سنجے کمار نے کہاکہ تمام ذمہ داران سے علاقہ کی فضاءکو پر امن رکھنے اور یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پرپھیل رہی افواہوں سے گریز کریں اور ا ن پر دھیان نہ دیں، ایسے لوگوں پر پولیس کی گہری نظر ہے،شرپسندوں سے سختی سے نمٹنا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ کوئی بھی واقعہ پیش آئے فوری طورپر پولیس کو اطلاع دیں۔


ڈی آئی جی اوپیندر اگروال نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ سے والے فیصلہ کا ہر طبقہ کو احترام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ضلع سہارنپور کا بھائی چارہ اور امن شانتی تاریخی ہے اس کو ہر حال میں بنائے رکھنا ہے، عدالت سے جو بھی فیصلہ اس پر ریکشن بالکل نہیں ہونے دیا جائیگا شرارتی عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر انتظامیہ کی خاص نظر ہے، چھوٹے چھوٹے گروپوں کے علاوہ شول پیجز اور اردو ہندی انگزیز تمام زبانوں کے مسیجز کے ساتھ فون کالز پر انتظامیہ کی گہری نظر ہے اسلئے احتیاط کریں اور کسی بھی طرح کی افواہ نہ پھیلنے دیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے انتظامیہ کا مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی۔


یہاں لوگوں نے کبھی آپسی بھائی چارہ کونقصان نہیں ہونے دیا: مولانا محمد سفیان قاسمی


دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے کہاکہ ضلع سہارنپور بالخصوص دیوبند گنگا جمنی تہذیب کاگہوارہ ہے۔جہاں سے ہمیشہ امن و محبت کاپیغام دیا جاتاہے اور اس ضلع کی یہ تاریخ ہے کہ یہاں لوگوںنے کبھی آپسی بھائی چارہ کونقصان نہیں ہونے دیا۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کااحترام کیا جائیگا اور انتظامیہ کا مکمل تعاون کیاجائیگا۔


رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن نے کہاکہ ایودھیا تنازعہ جو بھی فیصلہ آئیگا اس کااحترام کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ سے جو بھی فیصلہ آئیگا وہ تمام طبقات کو منظور ہوناچاہئے۔ انہوں نے ضلع کے لوگوں سے آپسی بھائی چارے و پیار ومحبت سے رہنے کی اپیل کی۔ ڈی ایم آلو کمار پانڈے نے کہاکہ عدالت کے فیصلہ کااحترام کریں اور کسی بھی طرح کے تبصرہ سے بچیں، سوشل میڈیا کے ہر مسیج پر ہماری نظر ہے، اسلئے اپنے علاقے لوگوں کو بیدار کریں اور انہیں غلط میسج سے بچائیں۔انہوںنے کہاکہ کوئی بھی شرارتی عناصر دکھے فوراً پولیس کو اطلاع دیں،شرپسندوں کو قطعی بخشا نہیںجائیگا۔انہوںنے کہاکہ شرپسندوں کو ایسا سبق سکھایا جائیگا کہ خاندان بھی یاد رکھے گا، کسی بھی طبقہ یا جماعت کے شخص کو فیصلہ کے بعد جلوس نکالنے یا احتجاج کرنے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی،ایسے لوگوں کے خلاف ٹھوس کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ انتظامیہ کی گاڑیوں سے لیکر گھراور موبائل فون و سوشل میڈیا پر گہری نظر ہے۔ڈی ایم نے مدارس کے ذمہ داران سے اپیل کی وہ اپنے طلبہ پر خاص نظر رکھیں اور انہیں افواہ سے بچاکر تعلیم پر ان کا دھیان مرکوز رکھیں۔ ڈی ایم نے ضلع کے تمام افسران اور سیاسی رہنماوں سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے لئے ٹھوس کام کریں اور سوشل میڈیا کی افواہوں سے لوگو ں کو دور کھیں۔


شہر نائب قاضی ندیم اختر نے کہاکہ سہارنپور گنگا جمنی تہذیب کا ضلع ہے، یہاں تمام طبقات پیار و محبت سے رہتے ہیں، جو بھی عدالت کافیصلہ آئیگا اس کااحترام کیاجائیگا اور یہاںکے آپسی بھائی چارے کوکمزور نہیںہونے دیاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ ضلع اور ملک میں امن قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ایس ایس پی دنیش کمار پی نے کہاکہ ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کو ماحول بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،سائبر سیل کی تشکیل کی گئی ہے ،شرپسندوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائیگا۔ رکن اسمبلی سنجے گرگ و جامع مسجد کلاں سہارنپور کے منیجر مولانا فرید مظاہری نے بھی لوگوں سے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کی امن و شانتی کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اسلئے ہر شخص تعاون کرے۔ اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا منیر،مولوی مرتضی،مولوی اسجد،چھٹملپور مدرسہ کے مہتمم مولانا ہاشم،بلجیت کوچر،بی جے پی کے شہر صدر راکیش جین،ہیمنت اروڑہ،پرویش دھون،منصور بدر،ندیم انصاری،شیتل ٹنڈن سمیت ہزاروں کی تعداد میں ضلع کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔


Popular posts
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
पीएम ने देशवासियों से कहा कि अपने घर की सभी लाइटें बंद करके घर के दरवाजे पर या बालकनी में खड़े रहकर नौ मिनट के लिए मोमबत्ती दीया टॉर्च या मोबाइल की फ्लैशलाइट जलाएं और उस समय घर की सभी लाइटें बंद करें।
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।