کانگریس مکت بھارت کی بات کرنے والے خود بھارت مکت ہوجائیں گے، گہلوت نے بی جے پی کو دکھایا آئینہ


ہماری دنیا بیورو
جے پور، 19 نومبر۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے رجحانات سے صاف ہو گیا ہے کہ ملک و ریاست کے عوام بہت سمجھدار ہیں، تمام فیکٹر ساتھ رکھتے ہیں۔ ملک وریاست میں کیا ہو رہا ہے اور مرکز کو اور ریاست کو کیا پیغام دینا ہے، عوام کا مضبوط کامن سینس ہے۔ عقل و ہوشیاری میں عوام بہت سمجھدار ہے، اس لئے وہ ناپ تول کر ووٹ دیتے ہے۔ جیسے مہاراشٹر ہریانہ میں دیا، ویسے ہی راجستھان میں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی عوام کو یقین دلایا کہ وہ مطمئن رہے، حکومت کام کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گی۔
وزیر اعلیٰ گہلوت منگل کو جے ڈی اے سرکل پر سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جینتی پر ان مورتی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کام کاج کی بنیاد پر امید اور توقع بھی یہی تھی کہ موافق نتائج آئیں گے۔عوام نے کئی جگہ کانگریس کو مینڈےٹ دیا ہے۔ یہ سوچ کر کہ حکومت جس طرح پرفارمنس کر رہی ہے اسی سمت میں بلدیہ بھی آگے بڑھے گی، ہم چاہتے ہیں کہ جو مسائل شہر کے ہیں، انہیں ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کی قربانی کویہ ملک کبھی بھول نہیں پائے گا۔ اندرا گاندھی وہ شخصیت تھیں جنہوں نے ایک خاتون ہو کر اس ملک کے خواتین کے عزت و وقار کوپوری دنیا میں بلند کیا تھا۔ آج ان کی یوم پیدائش ہے۔ اندرا گاندھی نے سبز انقلاب سے ملک کو خود کفیل بنایا۔ پہلے ہم گندم کے لئے امریکہ کے محتاج تھے، لیکن انہوں نے ہمیں خود کفیل بنایا۔ اندرا گاندھی نے جس طرح بنگلہ دیش کو آزاد کروایا، پاکستان کے دو ٹکڑے ہو گئے اور 93 ہزار پاکستان کے کرنل، جنرل، میجر اور فوجیوں نے ہتھیاروں کے ساتھ سرینڈر کر دیا، بنگلہ دیش کو آزاد کروا دیا۔ اس ملک کی روایات عظیم رہی ہے، لیکن اب حالات بدل گئے ہیں۔ اب مرکزی حکومت ہماری وراثت کو بھلا کرصرف سیاست کرنا چاہتی ہے، یہ اچھی روایت نہیں ہے۔این ڈی اے کی حکومت کی تاریخ میں عظیم لوگوں کو بھلاکر جان بوجھ کر انہیں نظرانداز کر رہی ہے۔
کانگریس مکت بھارت کی بات کرنے والے خود آزاد ہو جائیں گے
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھ وقت پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کو کانگریس مکت بھارت کا بھرم تھا، لیکن کرناٹک، گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ کے انتخابات نے ان کا بھرم توڑ دیا۔ ان کا بھرم ٹوٹ گیا کہ یہ کانگریس مکت بھارت نہیں ہونے والا ہے۔ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ جو کانگریس مکت بھارت کی بات کریں گے وہ خود آزاد ہو جائیں گے۔انہوں نے جے این یو میں طلبہ پر پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جے این یو کے تو پیچھے پڑے ہوئے ہیں، کیونکہ یہ جواہر لال نہرو کے نام سے ہے،جب سوشل میڈیا میں گمراہ کرنے کا کام کر سکتے ہیں تو جہاں جواہر لال نہرو کا نام آئے گا وہاں ان کا بی پی بڑھ جاتا ہے، یہ روایت ٹھیک نہیں ہے۔


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
تازہ ترین: جے این یو طلبائ کے احتجاج کے سامنے جھک گئی حکومت، فرمان واپس
Image
लखनऊ के जिलाधिकारी अभिषेक प्रकाश ने आदेश में कहा कि लखनऊ के सभी सिनेमा हॉल, मल्टीप्लेक्स, डिस्को क्लब, स्विमिंग पूल और जिमखाने आगामी 31 मार्च तक बंद किए जाएं। उन्होंने कहा कि यह आदेश तत्काल प्रभाव से लागू होंगे। आदेश का उल्लंघन करने पर भारतीय दंड संहिता की धारा 188 के तहत कार्रवाई की जाएगी।
جانئے! نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کے بارے میں کیا کہتا ہے قانون
Image
بابری مسجد فیصلہ:مولانا ارشد مدنی نے طلب کی مجلس شوریٰ کی ایمرجنسی میٹنگ، کل کریں گے پریس کانفرنس
Image