فلسطین پراسرائیل کا دہشت گردانہ حملہ جاری ،شہداءکی تعداد میں اضافہ، حماس کے جوابی راکٹ حملے میں درجنوں یہودی زخمی


غزہ ،13نومبر،ایجنسیاں
فلسطین کے غزہ میں دوسرے دن بھی اسرائیل کے ذریعہ فضائی حملے کا سلسلہ جاری رہا۔آج اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید چار فلسطینی شہید ہو گئے ۔جس کے بعد اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18ہو گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد پچاس سے تجاوز کر چکی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے حالیہ فضائی حملے جس میں ان کے مطابق ایک 'فلسطینی جنگجو کمانڈر' ہلاک ہوا تھا، کے بعد سے اسرائیلی سرزمین پر غزہ سے اب تک 250 کے قریب راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ سرحد سے متصل اسرائیلی زمین پر راکٹ حملوں کی وجہ سے اسکول بند کردیے گئے جبکہ عوامی اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔



دوسری جانب اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں نے صہیونی ریاست کے اہداف میں میزائلوں اور راکٹوں سے حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک 50 کے قریب یہودی آباد کاروں اور قابض فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کے نتیجے میں 46 یہودی زخمی ہوئے ہیں۔ بعض شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ بعض کو درمیان اور بعض کو معمولی درجے کے زخم آئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مشرقی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں بھائی ابو العطا اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہوئی تھیں جن کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ اسرائیل پر ہونے والے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔رات کی تاریکی میں ہونے والا حملہ بھائی ابو العطا کی رہائش گاہ پر اس وقت کیا گیا تھا جب وہ سو رہے تھے۔غزہ اور اسرائیل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے مصری حکام کا کہنا تھا کہ قاہرہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے تاہم فلسطینی تنظیم کے ترجمان نے ان کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 'ہماری ترجیح اسرائیلی جرائم کا جواب دینے اور جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے'۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ مزید کشیدگی نہیں چاہتے تاہم ان کا کہنا تھا کہ 'اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے مزید لوگوں کو مارنے سے کترائیں گے نہیں۔


تازہ ترین: جے این یو طلبائ کے احتجاج کے سامنے جھک گئی حکومت، فرمان واپس


ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی امریکہ میں یہ بڑا عہدہ حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون


کارپوریٹ کمپنیوں نے بی جے پی کودیاموٹاچندہ، بی جے پی ایم پی نے ٹاٹا کے چندہ پر اٹھایا سوال



ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اپنے تمام دشمنوں کو واضح پیغام دے دیا ہے، جو بھی ہمیں دن میں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا وہ رات تک باقی نہیں رہ پائے گا'۔راکٹ حملوں کی وجہ سے اسرائیل میں کسی کی ہلاکت سامنے نہیں آئی جس کی وجہ اسرائیل کا آئرن ڈوم دفاعی نظام ہے جس کے بارے میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ 'اس نئے سسٹم کے ذریعے 90 فیصد راکٹوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا'۔گزشتہ روز غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے کے ساتھ ساتھ شام کی دارالحکومت دمشق میں بھی اسرائیل نے ایک گھر پر 3 فضائی حملے کیے تھے جن میں سے ایک کو ناکام بنا دیا گیا تھا اور 2 نے گھر کو تباہ کردیا تھا۔
ہندوستھان سماچار


Popular posts
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
पीएम ने देशवासियों से कहा कि अपने घर की सभी लाइटें बंद करके घर के दरवाजे पर या बालकनी में खड़े रहकर नौ मिनट के लिए मोमबत्ती दीया टॉर्च या मोबाइल की फ्लैशलाइट जलाएं और उस समय घर की सभी लाइटें बंद करें।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।