جانئے کس نے رام مندر کی تعمیر کے لئے بھیجی 51 ہزار کی رقم


جانئے کس نے  رام جنم بھومی ٹرسٹ کو بھیجی 51 ہزار کی رقم
لکھنو، 14 نومبر (ہماری دنیا )۔
 اتر پردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے 51 ہزار روپے کی بھینٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔، انہوں نے جمعرات کو بتایا کہ ان کے وسیم رضوی فلمز کی طرف سے 51 ہزار روپے کی رقم بورڈ کے رکن اور ایودھیا ضلع انچارج اشفاق حسین اور راکیش داس مہاراج کے ذریعے رام جنم بھومی ٹرسٹ آج بھیجی جا رہی ہے۔
رضوی نے بتایا کہ ایودھیا کا رام مندر پوری دنیا کے رام بھکتوں اور ہندوستان کے لئے فخر کی بات ہے۔ شیعہ سینٹرل وقف بورڈ نے ایودھیا رام جنم بھومی تنازعہ ختم کرنے کے لئے ثالثی سے لے کر سپریم کورٹ تک اپنی بات رکھتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کی پیروی کی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے، وہی ایک تنہا راستہ تھا، جس سے یہ معاملہ حل ہوسکتا تھا۔ ابھی ہندوستان میں رام جنم بھومی کی جگہ دنیا کا سب سے خوبصورت رام مندر بننے کی تیاری ہو رہی ہے۔
انہوں نے مسجد کو مدد میں سلسلے میں بتایا کہ مستقبل میں جب بھی مسجد کی تعمیر ہوگی تو شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کی جانب سے اس میں بھی مدد کی جائے گی۔ امام ہند بھگوان رام ہم تمام مسلمانوں کے باپ دادا بھی ہیں۔
سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی جمعرات کو ایودھیا میں جاکر ٹرسٹ کے لوگوں سے ملنے والے تھے، لیکن یہ پروگرام انہوں نے ٹال دیاتھا۔ فیصلہ آنے کے بعد وسیم رضوی نے کہا تھا کہ شیعہ وقف بورڈ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا۔ ایودھیا میں جنم بھومی پر ہی رام مندر بنے، یہی ہمارا مقصد تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے طے ہو گیا ہے کہ جنم بھومی پر ہی خوبصورت رام مندر بنے گا۔