ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی: جمعیتہ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نےبابری مسجد معاملہ پر 9 نومبر کو سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس کا جائزہ لینے کیلئے جمعیتہ علماء ہند مجلس شوریٰ کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کی ہے۔ میٹنگ کے بعد جمعیتہ علماء ہند کے صدر میڈیا سے بھی گفتگو کریں۔ جمعیتہ علماء ہند کی پریس ریلیز کے مطابق آئی ٹی او واقع اپنے دفتر میں تین بجے بابری مسجد معاملہ پرسپریم کورٹ کے فیصلہ سے متعلق مولانا سید ارشد مدنی پریس کانفرنس کو بھی خطاب کریں گے۔