اس وجہ سے 40 فیصد لوگ چھوڑنا چاہتے ہیں دہلی این سی آر 


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:دہلی این سی آر میں آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ کئی علاقوں میں ہوا کا معیار انڈیکس (اے کیو آئی)1200 سے تجاوز کر چکا ہے۔ بڑھتی آلودگی کو لے کر سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر الزام لگا رہی ہیں، لیکن ان سب کے درمیان سب سے زیادہ پریشانی عام لوگوں کو ہو رہی ہے۔ آلودگی کی وجہ قومی دارالحکومت میں سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔ آلودگی کی وجہ لوگ اب دہلی سے دور جانا چاہتے ہیں۔ایک سروے کے مطابق، دہلی اوراین سی آرکے 40 فیصد لوگ شہر کو چھوڑنا چاہتے ہیں۔
سروے دہلی، نوئیڈا، گروگرام، غازی آباد اور فرید آباد میں کیا گیا ہے۔ اس میں 17000 لوگوں کی رائے لی گئی۔ دہلی قومی دارالحکومت خطہ کے باشندوں سے پوچھا گیا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے آلودگی کے خلاف گزشتہ 3 سالوں میں جس طرح سے اسکیمیں چلائی، کیا وہ کافی ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ 40 فیصدی لوگوں نے کہا کہ وہ قومی راجدھانی دہلی اور این سی آر کو چھوڑ کر کہیں اور جانا چاہتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں


مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں خود ہی قبول کرلی کی دہلی میں پرالی جلانے سے ہوتی ہے آلودگی


وزیر اعلیٰ کیجریوال نے مرکزی وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر کوخط لکھ کر پوچھے چھبتے ہوئے سوال


دہلی میں بڑھتی آلودگی، وزیراعلیٰ نے پڑوس کی بی جے پی اور کانگریس حکومتوں سے کی یہ اپیل


اس وجہ سے دھواں-دھواں ہوگئی دہلی،نہیں ہوا وزیراعلیٰ کے اپیل کا اثر



۔31 فیصد نے کہا کہ وہ ایئر پیوری فائر، ماسک، پودوں کے ساتھ دہلی این سی آر میں رہیں گے، جبکہ 16 فیصد نے کہا کہ وہ دہلی این سی آر میں رہیں گے۔زہریلی آلودگی کے اس دور میں وہ سفر بھی کریں گے۔ وہیں 13 فیصد نے کہا کہ وہ یہاں رہیں گے اور بڑھتی ہوئی آلودگی کی سطح سے نمٹنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
گزشتہ سال کے سروے میں، دہلی -این سی آر کے 35 فیصد باشندوں نے کہا تھا کہ وہ علاقے میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے اثرات سے خود کو اور اپنے خاندان کے اراکین کو بچانے کے لئے اپنے شہر کو چھوڑنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے سے پتہ چلتا ہے کہ دہلی این سی آر کے باشندوں کو آلودگی کی وجہ شہر چھوڑنے کا فیصد ایک سال میں 35 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد ہو گیا۔
لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں اور کم از کم امید کرتے ہیں کہ حکومت صاف ہوا، پینے کا صاف پانی اورگڈھوں سے پاک سڑکیں فراہم کرے گی۔ لوگوں نے بتایا کہ کس طرح ان کے خاندان کے کچھ ارکان نے پھیپھڑوں، گلے کے کینسر سمیت سنگین بیماریوں کے حالات کا تجربہ کرنا شروع کر دیا ہے۔


Popular posts
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
पीएम ने देशवासियों से कहा कि अपने घर की सभी लाइटें बंद करके घर के दरवाजे पर या बालकनी में खड़े रहकर नौ मिनट के लिए मोमबत्ती दीया टॉर्च या मोबाइल की फ्लैशलाइट जलाएं और उस समय घर की सभी लाइटें बंद करें।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।