بی جے پی ممبرپارلیمنٹ لاپتہ، دہلی میں لگے گمشدگی کے پوسٹر


ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی، 17 نومبر۔ سابق کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی گوتم گمبھیر آلودگی کے معاملے پر طلب میٹنگ میں شامل نہ ہونے کے بعد سے ناقدین کے نشانے پر ہیں۔ دہلی کے آئی ٹی او علاقے میں اتوار کو ایم پی گوتم گمبھیر کی گمشدگی کے پوسٹر لگائے گئے۔
ان پوسٹروں پر لکھا ہے کیا آپ نے انہیں کہیں دیکھا ہے؟ آخری بار اندور میں جلیبی کھاتے ہی دیکھا گیا تھا۔ پوری دہلی انہیں ڈھونڈ رہی ہے۔گمبھیر اندور میں چل رہے ٹیسٹ میچ کی کمینٹری کے لئے جمعہ کو اندور میں تھے۔ وی وی ایس لکشمن نے جتن سروپ اورگمبھیرکے ساتھ اندوری پوہے اور جلیبی کا ناشتہ کرتے ہوئے تصویر ٹویٹ کی تھی۔ اس کے بعد گمبھیر کو ٹوئٹر یوزرس نے ٹرول کیا۔ عام آدمی پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے ان پر تنقید کی تھی۔


وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے میڈ یا سے کی بے خوف ہوکر صحافت کرنے کی اپیل


مودی حکومت کو گھیرنے کے لئے کانگریس کی نئی حکمت عملی، 'بھارت بچاو ریلی' کے انعقاد کا فیصلہ


رجت شرما نے ڈی ڈی سی اے کے صدر کے عہدے سے دیا استعفیٰ، لگایا یہ الزام



اس پرگمبھیرنے ٹویٹ کیا کہ اگر مجھے گالی دینے سے دہلی کی آلودگی کم ہو جائے گا تو آپ مجھے جی بھر کر گالی دیجئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پارلیمانی علاقے اور شہر کےتئیں وعدوں کی وہاں ہو رہے کام کے ذریعہ جانچ کی جانی چاہئے قابل ذکر ہے کہ آلودگی کے معاملے پر حکومت، مختلف اتھارٹی اور عوامی نمائندوں کا اجلاس 15 نومبر کوہوا تھا۔ اجلاس کے پینل میںگمبھیر سمیت 29 اراکین کو نامزد کیا گیا تھا۔ اجلاس میں صرف چار رکن ہی پہنچے تھے۔
ہندوستھان سماچاراے صدیقی


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
دہلی میں مدرسہ کے دو طلبائ پر جان لیوا حملہ
Image
جامعہ کی پروفیسر2020 ڈی یو او انڈیا پروفیسر فیلوشپ ایوارڈ سے سرفراز 
Image
उन्होंने साथ ही देशवासियों से निवेदन करते हुए कहा कि मेरी एक और प्रार्थना है कि इस आयोजन के समय किसी को भी, कहीं पर भी इकट्ठा नहीं होना है। रास्तों में, गलियों या मोहल्लों में नहीं जाना है, अपने घर के दरवाजे, बालकनी से ही इसे करना है।
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।