ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:دہلی میں گرین دیوالی کے اعلان کے درمیان دیوالی کے اگلے دن ہوا میں آلودگی کی سطح میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی دیوالی کے بعد ہوا میں آلودگی کی سطح میں اضافہ ہوا، کچھ جگہوں پر آلودگی کی سطح برابر تو کہیں بہت زیادہ رہا۔ دیوالی پر دہلی-این سی آر میں جلائے گئے پٹاخوں کا اثر صاف طور پردیر رات کو نظر آیا۔ دہلی کے مختلف علاقوں میں پی ایم 10 اور پی ایم 2.5 لیول 950 تک پہنچ گیا۔دیوالی کے اگلے دن صبح ہوتے ہی یہ اعداد و شمار ایک بار پھر پہلے کی سطح پرآ گیا۔ دیر رات کے وقت آئی ٹی او علاقے میں پی ایم 10 اور پی ایم 2.5 کی سطح 900 تک پہنچ گیا، وہیں صبح کے وقت یہ اعداد و شمار 255 سطح پر بھی پہنچا۔255 بھی آلودگی کے لحاظ سے خطرناک صورت حال ہے۔
آج صبح 7 بجے کی سطح
آنند وہار: 358 انتہائی خراب
آئی ٹی او: 347 انتہائی خراب
جہانگیرپوری: 360 انتہائی خراب
دواریکا :350 انتہائی خراب
نارتھ کیمپس: 328 انتہائی خراب
لودھی روڈ: 348 انتہائی خرابجبکہ لودھی روڈ علاقے میں رات کے وقت آلودگی کی سطح 250 سے 280 سطح پر تھا۔صبح ہوتے ہی اس کی سطح 500 تک پہنچ گیا تھا ۔ دہلی میں گزشتہ رات پوری دہلی کی ہوا کا معیار انڈیکس (اے کیو آئی) 306 جو انتہائی خراب کیٹیگری میں آتا ہے۔دہلی کے مقابلے میں ممبئی میں دیوالی کے بعد اگلے دن ہوا کا معیاراچھا رہا۔ ممبئی میں حاجی علی کے علاقے میں آلودگی کی سطح 50 سے کم ہے جس کا مطلب ہے کہ وہاں ہوا کی سطح 'اچھا' ہے۔اس سے پہلے دیوالی سے ایک دن پہلے ہی بھی راجدھانی دہلی اور قومی دارالحکومت علاقہ میں ہوا کا معیار انتہائی خراب سطح پر پہنچ گیا تھا۔ دہلی کی کل ہوا کا معیار انڈیکس (اے کیو آئی) ہفتہ کی صبح تقریباً 10 بجے آٹھ بجے تک 305 درج کیا گیا۔وہیں (SAFAR) کے مطابق اتوار کو یعنی دیوالی کے دن دہلی میں آلودگی کی کوالٹی زیادہ خراب ہونے کا امکان ہے۔
بتا دیں کہ اے کیو آئی سے 50 کے درمیان اچھا، 51 سے 100 کے درمیان تسلی بخش، 101 سے 200 درمیانہ، 201 سے 300 خراب، 301 سے 400 تک انتہائی خراب اور 401 سے 500 کے درمیان خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ دہلی میں ہوا کی کوالٹی مسلسل بگڑنے کی بنیادی وجہ ہریانہ، اتر پردیش، پنجاب کے علاقوں میں پرالی جلانا بھی ہے۔
30 تک تعمیراتی کام پر روک
دیوالی سے پہلے ہوا کا معیار'انتہائی خراب' کے زمرے میں پہنچنے پر سپریم کورٹ کے ذریعہ بنائے گئے ادارہ ای پی سی اے نے گزشتہہفتے ہدایت دی تھی کہ قومی دارالحکومت اور آس پاس کے شہروں میں 26 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک تعمیراتی کام پر پابندی عائد رہے گی۔
دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کے چیف سیکرٹریز کو خط لکھ کر ماحولیاتی آلودگی (روک تھام اور کنٹرول) اتھارٹی (ای پی سی اے) کے صدر بھوری لال نے فرید آباد، غازی آباد، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، سونی پت اور بہادر میں کوئلے سے چلنے والی صنعتوں، پاور پلانٹس کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی۔