ویڈیو وائرل: بغدادی نے اپنے دو بیگمات سمیت خود کو دھماکہ سے اڑالیا


دبئی:اتوار کے روز امریکی حکام کے یکے بعد دیگرے کئی بیانات کے بعد امریکی میڈیا نے امریکی فوج اور وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شام کے شمالی مغربی علاقہ ادلب کے مضافات میں امریکی فوج کے آپریشن کے دوران داعش کے سربراہ کی دوبیگمات نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔



امریکی ٹی وی چینل سی این این اور اے بی سی نے اتوار کے روز علی الصبح اطلاع دی کہ شام اور عراق میں ہزاروں افراد کاقاتل داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی ادلب میں کئے جانے والے امریکی فوجی آپریشن میں ہلاک ہوگیا۔امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق امریکی فوج ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق سے قبل اس کے نعش کا ڈی این اے جانچ کروارہی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ میں متعدد سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ اپنے ٹھکانے پر امریکی ٹاسل فورج کے حملے کے بعد بغدادی نے اپنی کمر سے بندھی دھماکہ خیز جیکٹسے خود کو اڑالیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی ادلب کے مضافات کے قصبے باریشا میں اتحادی فوج کے کمانڈر کو ہیلی کاپٹر سے اترتے دیکھا گیا ہے جو آٹھ ہیلی کاپٹروں پر سوار تھے اور انہیں اتحاد میں شامل فوج کے لڑاکا طیاروں نے کور فراہم کررکھا تھا۔ یہ کارروائی دو گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران علاقے میں گولا باری کی شدید آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
اس کارروائی کے دوران گاڑیوں کے ایک قافلے کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے وہ عمارت میں مبینہ طور پر ابوبکر البغدادی چھپا ہوا تھا، ملبہ کا ڈھیر بن گئی۔ شام میں سرگرم میڈیا بلاگرز نے بمباری کے مقام اور قافلے کو نشانے والی کارروائی کے مختصر ویڈیو کلپس شیئر کئے ہیں ۔جسے آپ بھی دیکھ سکتے ہیں۔


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
تازہ ترین: جے این یو طلبائ کے احتجاج کے سامنے جھک گئی حکومت، فرمان واپس
Image
लखनऊ के जिलाधिकारी अभिषेक प्रकाश ने आदेश में कहा कि लखनऊ के सभी सिनेमा हॉल, मल्टीप्लेक्स, डिस्को क्लब, स्विमिंग पूल और जिमखाने आगामी 31 मार्च तक बंद किए जाएं। उन्होंने कहा कि यह आदेश तत्काल प्रभाव से लागू होंगे। आदेश का उल्लंघन करने पर भारतीय दंड संहिता की धारा 188 के तहत कार्रवाई की जाएगी।
جانئے! نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کے بارے میں کیا کہتا ہے قانون
Image
بابری مسجد فیصلہ:مولانا ارشد مدنی نے طلب کی مجلس شوریٰ کی ایمرجنسی میٹنگ، کل کریں گے پریس کانفرنس
Image