سامنے آئی کملیش تیواری کی ماں، اس لینڈ مافیا پرلگایا قتل کا الزام


ہماری دنیا بیورو
لکھنو:اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو میں گستاخ رسول کملیش تیواری کے بہیمانہ قتل معاملے کی جانچ ابھی جاری ہے ۔ پولیس نے قتل کے الزام میں سازشی کے طور پر متعدد لوگوں کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کیا ہے ، مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی درمیان کملیش تیواری کی ماں نے ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے ۔انہوںنے اپنے بیٹے کے قتل کا الزام ایک لینڈ مافیا پر لگایا ہے ۔انہوںنے کہاکہ چکیری کے رہنے والے لینڈ مافیا نے رنجش کے سبب قتل کی واردات کو انجام دیاہے۔
نیوز 18کی رپورٹ کے مطابق پہلے رشتہ داروں کی شکایت پر لکھنو پولیس نے بجنور کے دو علماءپر نامزد ایف آئی آر درج کی۔ ہفتہ کو ان میں سے ایک مولانا انوار الحق کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ وہیں گجرات اے ٹی ایس نے بھی صورت میں 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، یوپی اے ٹی ایس مسلسل گجرات اے ٹی ایس کے رابطے میں ہے۔ اسی درمیان کملیش تیواری کی ماں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شیو کمار گپتا نے ہی ان کے بیٹے کا قتل کرایا ہے۔


گستاخ رسولﷺ کملیش تیواری کا بدمعاشوں نے گلا ریت کر قتل کردیا
کملیش تیواری کی ماں کے مطابق شیو کمار گپتا چکیری کا رہنے والاہے۔ وہ مافیا ہے اور اس کے خلاف 500 کیس چل رہے ہیں۔ وہ لینڈ مافیا ہے۔کملیش تیواریکی ماں نے کہا کہ شیو کمار گپتا مندر کے زبردستی صدر بن گئے ہیں۔ کملیش کے آگے ان کی نہیں چل رہی تھی اس لیے شیو کمار گپتا نے ان کا قتل کرا دیا ہے۔کملیش کی ماں کی دعوے میں کتنی سچائی ہے یہ تو جانچ کے بعد معلوم ہوگا ۔مگر اس سلسلے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ تمام پہلووں سے قتل کی جانچ کر رہی ہے ۔


Popular posts
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
اترپردیش: ہوم گارڈ آفس میں بدعنوانی کا انکشاف ہونے کے بعد لگی آگ، فائلیں جل کر خاک
Image
भारत में कोरोना वायरस से संक्रमित लोगों की संख्या 107 हो गई है। भारत सरकार की तरफ से जारी आंकड़ों के मुताबिक सबसे ज्यादा मामले केरल से सामने आए हैं। वहां 22 लोग कोविड19 पॉजिटिव पाए गए हैं। वहीं देश में दो और पूरी दुनिया में 6 हजार से अधिक लोगों की मौत इस बीमारी के संक्रमण से हो चुकी है।
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।