آپ نے سیاست کا رخ بدل دیا،دہلی میں ہندو -مسلم سیاست کرنے کی بی جے پی میں ہمت نہیں:جانئے کس نے کیا یہ بڑا چیلنج


ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کو کہا کہ بی جے پی کے پاس دہلی میں ہندو مسلم سیاست کرنے کی ہمت نہیں ہے کیونکہ آپ نے صحت اور تعلیم کے مسائل پر توجہ مرکوز کر کے سیاسی نظریہ کی سمت کو ہی تبدیل کر دیا ہے۔ اپنی حکومت کی طرف سے کئے گئے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور کانگریس کارکن اگلے سال ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (آپ) کو ووٹ دیں گے۔


اب دہلی کی سڑکوں پر چل کرفخر محسوس کریں گے آپ


تو اس وجہ سے دہلی کو ایک خاندان بنارہے ہیں کیجریوال


دہلی میں بی جے پی حکومت بننے پر200یونٹ مفت بجلی اسکیم ختم کرنے کے اعلان پر'آپ' کے سینئرلیڈر نے کہی یہ بڑی بات



اروند کیجریوال نے دہلی کے صدر بازار میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع میں کہاکہ بی جے پی کے پاس دہلی میں ہندو مسلم سیاست کرنے کی ہمت نہیں ہے کیونکہ ہم نے اس ملک میں سیاست کی سمت کو تبدیل کر دیا ہے اور تعلیم اور صحت پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ہم نے بی جے پی کو صحت اور تعلیم کے مسائل پر بات کرنے کے لئے مجبور کر دیا ہے، یہ بہت بڑی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے ہر رہائشی کو ان کی حکومت کی پالیسیوں سے فائدہ ملا ہے۔



بتا دیں کہ قومی دارالحکومت کی سڑکوں کے ری ڈیزائن کو لے کر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی کی سڑکوں کو ری ڈیزائن کرکے انہیں انٹرنیشنل لیول کے بنایا جائے گا، اس کے لئے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت دارالحکومت کی نو سڑکوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے، جن کی کل لمبائی 45 کلومیٹر ہے۔
وزیراعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ ری ڈیزائن ہونے کے بعد ان سڑکوں سے نہ صرف ٹریفک کم ہو جائے گا، ساتھ ہی یہ اب سے کہیں زیادہ خوبصورت بھی دکھنے لگیں گی۔ اس سے حادثہ میں بھی کمی آئے گی، اس پورے پروجیکٹ میں 8-10 کروڑ روپے فی کلو میٹر کے حساب سے کل 400 کروڑ کی لاگت آئے گی۔


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।
भारत में कोरोना वायरस से संक्रमित लोगों की संख्या 107 हो गई है। भारत सरकार की तरफ से जारी आंकड़ों के मुताबिक सबसे ज्यादा मामले केरल से सामने आए हैं। वहां 22 लोग कोविड19 पॉजिटिव पाए गए हैं। वहीं देश में दो और पूरी दुनिया में 6 हजार से अधिक लोगों की मौत इस बीमारी के संक्रमण से हो चुकी है।
تازہ ترین: جے این یو طلبائ کے احتجاج کے سامنے جھک گئی حکومت، فرمان واپس
Image