ہماری دنیابیورو
Jammu- Kashmir, Pok, Indian Army
نئی دہلی:کشمیر کے تنگدھار سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں ہندوستانی فوج نے بہت ہی سخت جواب دیا، لیکن اس پر ملک میں سیاسی جنگ شروع ہو گئی۔کانگریس لیڈر نے اسے انتخابات کے پیش نظر کی گئی کارروائی بتایا۔کانگریس نے اسے مسئلے سے بھٹکانے کی سازش قرار دیا ہے۔ انڈین آرمی نے پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردانہ کیمپوں پر حملہ کرکے زبردست کارروائی کی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کی جانب جنگ بندی کی خلاف ورزی میں 2 بھارتی جوان شہید ہو گئے تھے۔
کانگریس لیڈر اکھلیش سنگھ نے کہاکہ مودی کی سرکار جب بھی کسی بڑے ریاست میں انتخابات ہوتے ہیں، تب تب سرجیکل اسٹرائیک جیسا کچھ کرتی ہے۔ اب اصل مسائل سے توجہ بھٹکاکرسرجیکل اسٹرائیک پر سیاست کی جائے گی۔
غور طلب ہے کہ ہندوستانی فوج کی کارروائی میں اب تک 22 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 11 سے زیادہ پاکستانی فوجی بھی مارے گئے۔بھارتی فوج نے پاکستان مقبوضہ کشمیر میںدہشت گردانہ کیمپ کو بھی تباہ کیاہے۔ پاکستان نے بھی بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا۔
بھارتی فوج کا پاکستان پر قہر، پاکستانی فوج کی لاشوں کا ڈھیر لگ گیا
سرجیکل اسٹرائیک اور ائر اسٹرائیک کے بعد بھی اٹھے تھے سوال
بتا دیں کہ اری حملے کے بعد ہوئے سرجیکل اسٹرائیک اور پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے کئی گئی ایئراسٹرائیک کے بعد بھی کانگریس سمیت تمام سیاسی پارٹیوںنے اس پر سوال کھڑے کئے تھے۔کانگریس رہنما دگ وجے سنگھ سمیت کئی کانگریسی لیڈروں نے ہندوستانی فوج کی کارروائی کے ثبوت مانگے تھے۔ وہیں کچھ لیڈروں نے پلوامہ حملے کو بھی مودی حکومت کی سازش بتا دیا تھا۔اب اکھلیش سنگھ نے ایک بار پھر مودی حکومت کو جوابی حملہ کا موقع دے دیا ہے۔