عالمی پیمانے کی بنیں گی دہلی کی سڑکیں ، وزیراعلیٰ نےان سڑکوں کے ری ڈیزائن کو دی منظوری


محمد خان / ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی۔ اگلے ایک سال میں دہلی کی 9 سڑکیں آپ کو یورپ کے بڑے شہروں کی طرح خوبصورت دکھیںگی۔ جس کوبنانے کا عزم دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کیا ہے، جس سے دہلی کی سڑکیں بھی دنیا کے دیگر ممالک کے دارالحکومت کی سڑکوں کی طرح خوبصورت ہو سکیں۔دہلی کی سڑکوں کی ری ڈیزائن کے سلسلے میں منگل کو ایک پریس کانفرنس میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریول نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے دائرہ اختیار میں آنے والی 9 سڑکوں کی ری ڈیزائن کیا جائے گا۔اس کے لئے کئی سال سے مشقت ہو رہی تھی۔ پہلے ان 9 سڑکوں کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ری ڈیزائن کیا جائے گا، جس سے ان سڑکوں پر جام ختم ہوں گے۔ ساتھ ہی حادثے بھی پیش نہ آئین۔ اس پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں 45 کلومیٹر سڑک کو ری ڈیزائن کیا جائے گا۔ اس پر چار سو کروڑ روپے خرچ کیا جائے گا۔ اس سے دہلی کی سڑکیں پہلی بار جدید ڈیزائن اور پلان سے تیار ہوسکیں گی۔
سڑکوں سے کئی مسائل ہوں گے ختم



وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ سڑکوں کے ری ڈیزائن سے باٹلنیک ختم ہوں گے، ابھی کوئی سڑک چار لین سے تین لین کی ہو جاتی ہے یا چھ لین سے چار لین کی ہو جاتی ہے۔ اس سے اچانک سڑک پر ایک جگہ دباو ¿ بنتا ہے اور جام لگ جاتا ہے۔ نئے ڈیزائن میں اسے ختم کیا جائے گا، اس سے جام لگنا ختم ہو جائے گا۔ سڑک اور سڑک کے کنارے یا آس پاس کی سڑکوں کے اسپیس کوختم کیا جائے گا۔ اس کا بہتر استعمال ہوگا، فٹ پاتھ، نان موٹر وائیکل کے لئے اسپیس بنایا جائے گا، کم از کم 5 فٹ کے فٹ پاتھ کو زیادہ سے زیادہ 10 فٹ کا کیا جائے گا۔معذوروں کے حساب سے فٹ پاتھ کو ڈیزائن کیا جائے گا، جس سے سڑک ایک جیسی نظر آئے، ساتھ ہی معذور افراد کو کوئی پریشانی نہ ہو۔
ابھی سڑکوں کے کنارے ہریالی کا دائرہ بہت کم ہے۔ نئی ری ڈیزائن میں فٹ پاتھ پر درخت کے لئے جگہ ہو گی۔ ساتھ ہی گرین بیلٹ کے لئے جگہ ہوگا، آٹو اور ای رکشہ کے لئے الگ سے جگہ اور اسٹینڈ ہوگا۔ سڑک کے سلوپ اور نالوں کو ری ڈیزائن اور ری کنسٹریکٹ کیا جائے گا۔ نالوں کے اندر ری ہاروےسٹنگ نظام ہوں گے۔ سڑک کے سلوپ ٹھیک کئے جائیں گے، جس سے برسات کے پانی کو زمین میں ری چارج کیا جائے گا۔ا سٹریٹ فرنیچر لگیں گے، جنکشن کو ٹھیک کیا جائے گا،سڑک پر کوئی کھلی جگہ نہیں ہو گی۔ سڑک کنارے گھاس لگیں گے۔ یا درخت لگائے جائیں گے۔ سڑکوں کو ری فریشمنٹ کیا جائے گا۔


اسے بھی پڑھئے


دہلی کے عوام کوسب سے سستی بجلی مل رہی ہے تو بی جے پی کو تکلیف کیوں؟'آپ' کا سوال


تو اس وجہ سے دہلی کو ایک خاندان بنارہے ہیں کیجریوال، آپ کے زندگی پر بھی ہوگا اس کا اثر


دہلی میں بی جے پی حکومت بننے پر200یونٹ مفت بجلی اسکیم ختم کرنے کے اعلان پر'آپ' کے سینئرلیڈر نے کہی یہ بڑی بات


کیا آپ جانتے ہیں طلبہ میں کاروباری ذہنیت کو فروغ دینے کے لیے کیا کررہی ہے دہلی حکومت؟


اس نئے طریقے سے کارکنوں سے براہ راست جڑیں گے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، پارٹی نے کیا بڑا اعلان
گھاس لگا کرسڑکوں سے ہوگادھول کا خاتمہ 
سڑک کے آس پاس ایک انچ زمین بھی خالی نہیں ہوگی، جس سے سڑکوں پر دھول بالکل نہ ہو۔ اب سڑکوں پر دھول اڑنے کا مسئلہ ہے، جس سے لوگوں کو بے حد پریشانی ہوتی ہے۔ سڑکوں کے ری ڈیزائن میں سڑک کی ایک انچ زمین بھی خالی نہیں ہوگی۔ خالی زمین پر گرین بیلٹ یا گھاس ہوگا، جس سے سڑکیں خوبصورت نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی دھول اڑنے کا مسئلہ بالکل ختم ہوجائے گا۔
ہمارا مقصد دہلی کوخوبصورت بنانا ہے، دہلی ملک کی دارالحکومت ہے، وہ دوسرے ممالک کے دارالحکومت کی طرح نظر آئے یہ ہماری کوشش ہے۔ جس سے دہلی بھی دنیا کے دیگر ممالک کے دارالحکومت کی طرح نظر آئے۔ دنیا میں بھارت کی تصویر بہتر ہو۔ دہلی حکومت دہلی کی سڑکوں کو بہتر کرنے کے لئے ہم مسلسل کام کر رہی ہے۔ گزشتہ دنوں ہم لوگوں نے دہلی کی سڑکوں کوگڈھوں کے پاک کیا۔ دہلی میں بڑی تعداد میں بیرون ممالک سے لوگ آتے ہیں، اگر یہاں کہ سڑک خوبصورت اور جام کے مسائل سے پاک ہوںگی تو پوری دنیا میں بھارت کی تصویر اچھی بنے گی۔ ساتھ ہی سڑکوںکے کنارے اور سینٹرل ورج میں ہریالی نظر آئے گی، جس سے دہلی میں آلودگی بھی کم کرنے میں مدد ملے گی اور سڑکیں خوبصورت بھی دکھیںگی۔ سڑکوں کی ری ڈیزائن کے دوران باٹیلنک کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ سڑکوں کی پوری زمین کو پلاننگ کے تحت استعمال کیا جائے گا، ابھی سڑکیںپلان کرکے تیار نہیں کی گئی ہیں۔


پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ان نو سڑکوں کو کیا جائے گا ری ڈیزائن


وكاس مارگ- لکشمی نگر چنگی سے كڑكڑي موڑ
 وزيرپور ڈپو کراسنگ سے رٹھالہ میٹرو اسٹیشن
برطانیہ چوک سے آوٹر رنگ روڈ سے ویسٹ انکلیو پيتم پورا
شیوداپوري  مارگ اور پٹیل روڈ- موتي نگر ٹی پوائنٹ سے پوسا روڈ گول چكر
نروانا روڈ -مدر ڈیری سے پانچ محل
 رنگ روڈ- مایاپوری سے موتی باغ جنکشن
رنگ روڈ- ایمس سے آشرم
امبیڈکر نگر سے ڈیفنس کالونی فلائی اوور
آوٹر رنگ روڈ- نگم بودھ گھاٹ سے میگزین روڈ کراسنگ


ہندوستھان سماچارمحمدخان


Popular posts
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
पीएम ने देशवासियों से कहा कि अपने घर की सभी लाइटें बंद करके घर के दरवाजे पर या बालकनी में खड़े रहकर नौ मिनट के लिए मोमबत्ती दीया टॉर्च या मोबाइल की फ्लैशलाइट जलाएं और उस समय घर की सभी लाइटें बंद करें।
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।