ہماری دنیا بیورو
غازی آباد : بھارتی فضائیہ کے 87 ویں یوم تاسیس کے موقع پرغازی آباد کے ہنڈن ایئر بیس پر بالاکوٹ کے جانبازوں نے پوری دنیا کو اپنا دم خم دکھایا۔ پاکستان کا ایف -16 مار گرانے والے ونگ کمانڈرابھینندن نے ایک بار پھر آسمان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرکے احساس کرا دیا کہ بھارت آج کی تاریخ میں کسی کم نہیں ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ راکیش بھدوریا نے بھی اپنے خطاب میں دہشت گردوں کو خبردار کیا کہ اب وہ نہیں بچ پائیں گے اور بالا کوٹ ایئر اسٹرائک جیسی حکمت عملی سے ہی دہشت گردوں کو سزا دینے کے لئے ہم پرعزم ہیں۔
ایئر چیف مارشل بھدوریا نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان سے سیکورٹی کا ماحول انتہائی سنگین حالت میں ہے۔ پلوامہ پر دہشت گردانہ حملہ ہمارے دفاع کی تنصیبات کے لئے مسلسل خطرے کی یاد دلاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ ایئرسٹرائک جیسی حکمت عملی دہشت گردوں کو سزا دینے کا سیاسی قیادت کا عزم ہے۔ دہشت گردانہ حملوں سے نمٹنے کے حکومت کے طریقے میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ملک کے ذریعہہم پر جتائے گئے اعتماد اور دی گئی حمایت کے لئے ہم شکر گزار ہیں۔
بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے بعد پاکستان کو ایف -16 طیارے مار گرانے والے انڈین ایئر فورس کے ونگ کمانڈرابھینندن وردھما ن نے یوم فضائیہ پر آج 'مگ بسن ہوائی جہاز' اڑا کر ہوا میں اپنا ہنر دکھایا۔ آج ابھینندن کے علاوہ ان پائلٹوں نے بھی اپنے کارنامے دکھائے جنہوں بالاکوٹ میں بم برسائے تھے۔ بالاکوٹ ایئر اسٹرئک کے دوران میراج -2000 سے دہشت گردانہ اڈوں پر بم برسانے والے طیاروں کا مظاہرہ ہوا اور ان کی قیادت انہی جوانوں نےکی جو ایئر اسٹرائک میں شامل تھے۔ یوم فضائیہ کے موقع پر 3 میراج 2000 ہوائی جہاز، سکھوئی بھی فضائیہ کے دن پر پرواز بھرتے نظر آئے۔
پریڈ کا آغاز پیراگراف جمپنگ سے ہوا، جب آکاشگنگا کی ٹیم کے پیراٹروپر ہوا میں 8 ہزار فٹ کی اونچائی سے کلابازی کرتے ہوئے پریڈ سائٹ کے اوپر اڑتے نظر آئے۔ اس کے بعد نشان ٹولی کی ٹیم نے شاندار پریڈ کی۔ ایئر شو میں پہلی بار دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک جنگی ہیلی کاپٹر اپاچے نے اپنا دم دکھایا۔ یہاں چنوک ہیلی کاپٹرس بھی دیکھے گئے۔ انہیں بھی پروگرام میں پہلی بار شامل کیا گیا تھا۔ تاہم خودساختہ جنگی ہوائی جہاز تےجس نے محفل لوٹ لی۔ اس نے قریب 2 منٹ تک کارنامے دکھائے، جس نے سب کو چونکا دیا۔ سی -17 گلوب ماسٹر، سپر ہرکیولس، جگوار، مگ 27 اپ گریڈ اور تین میراج -2000 ہوائی جہاز اور دو سکھوئی -30 اےم کے آئی طیارے 'اےوےنجر فارمےشن' بھی اڑائے گئے۔ سارنگ ٹیم کی ڈالفن ڈرائیو اور ہارٹ فارمےشن اور سکھوئی کے 'وی' فارمےشن نے خوب تالیاں بٹوریں اور کافی دیر تک اس پرلوگوں نے نظریں گڑائی رکھیں۔ زیادہ تر لوگوں نے اپنے موبائل سے آسمان میں چل رہے کارنامے کو قید کرنے کی کوشش کی۔ سب سے آخر میں سورج کرن کے 8 طیاروں نے اپنی مہارت اور صلاحیت کے عین مطابق نمونہ پیش کر زبردست تالیاں لوٹیں۔ تےجس نے تقریباً 15 منٹ تک آسمان پر اپنی ہوائی طاقت اور بہترینلینڈنگ کا احساس کرایا۔
ایئر فورس کے پروگرام میں ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر بھی پہنچے۔ سچن کو 83 ویں ایئر فورس ڈے پر گروپ کیپٹن بنایا گیا تھا۔ پروگرام میںہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا اور بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت بھی موجود تھے۔