یہ بڑا کانگریسی رہنماجیسے ہی عام آدمی پارٹی میں شامل ہوا،کارکنان خوشی سے جھومنے لگے 


ہلاد ساہنی اپنے حامیوں کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شامل، تمام جماعتوں کے اچھے لوگوں سے ملک کے مفادمیں عام آدمی پارٹی جوائن کریں:اروند کیجریوال
محمدخان
 نئی دہلی، 6اکتوبر:چاندنی چوک سے چار بار کانگریس کے رکن اسمبلی رہے اور سابق وزیر اعلی کے اسمبلی سکریٹری پرہلاد ساہنی رہے۔ اتوار کے روز وزیر اعلی اروند کیجریوال کی موجودگی میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ کانگریس کے سابق کونسلر پون پریم وانی ، مجنوں کا ٹیلا وارڈ ، اور چاندنی چوک اسمبلی سے کانگریس کے 4 میں سے 3 بلاکس کے صدر آج عام پارٹی میں شامل ہوئے۔اس دوران وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ، "مجھے آج بہت خوشی ہوئی ہے کہ پرہلاد ساہنی جی اپنی پوری پارٹی ٹیم کے تمام ساتھیوں کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں" میں عام آدمی پارٹی میں ان کا اور ان کی پوری ٹیم کا خیرمقدم کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ان کے آنے سے پارٹی کے کام اور جو کام عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ان کو کافی طاقت ملے گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ آج دوسری پارٹیوں میں بہت سارے اچھے لوگ ہیں جو عام آدمی پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ میں پورے دل سے پرہلاد ساہنی جی کا خیرمقدم کرتا ہوں اور میں ملک کے تمام اچھے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں ، چاہے وہ کسی پارٹی میں ہوں ، اب جب یہ موقع آگیا ہے ، تمام اچھے لوگ اپنی اپنی پارٹیاں چھوڑ کر آئے ہیں اور جس طرح پرہلاد ساہنی آئے ہیں اور ان کی پوری ٹیم عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں اسی طرح آپ لوگوں کا بھی خیرمقدم ہوگا ۔
پرہلاد ساہنی نے کہا "آج میں اس پارٹی میں آیا ہوں مجھے کسی سے لالچ نہیں ہے اور نہ ہی میں کہیں بھی ٹکٹ کی خواہش رکھتا ہوں۔" کیجریوال اور ان کی پارٹی نے دہلی میں جو کام کیا ہے میں اپنے علاقے میں کہیں بھی جاتا ہوں ، لوگ اچھل کر کہتے ہیں کہ بجلی کا بل آدھا ہے اور پانی معاف ہوگیا ہے لیکن ہمارے یہاں بجلی کا بل ادا نہیں پورا معاف ہوگیا ہے۔ ہر علاقے میں 25 25 گز کے مکانات بنے ہوئے ہیں ، چار چار منزلہ مکانات ہیں ، لیکن بل کسی کے نہیں آرہا ہے۔



کیجریوال کو ان کی جیت سے پہلے ہی مبارکباد دے رہا ہوں: پرہلاد ساہنی 
پرہلاد ساہنی نے کہا میں بہت حیران ہوں کہ آئی آر ایس آفیسر دہلی کے لوگوں کی پریشانیوں سے کیسے واقف ہے۔ انہوں نے دہلی میں تعلیم کے میدان میں ، طب کے میدان میں ، بجلی کے میدان میں ، پانی کے شعبے میں جو بھی کام کیے ہیں ، انہوں نے آٹو رکشہ والوں کے لئے سارے کام کئے ہیں ، آج کسی بھی علاقے میں جائیں ، لوگ خود کہتے ہیں کہ ہم کجریوال کو ووٹ دیں گے۔ میں پہلے ہی کیجریوال صاحب کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں ، شاید اس بار آپ کو پہلے سے زیادہ کامیابی حاصل ہو گی۔ آنے والے وقت میں اروند کیجریوال کی سربراہی میں پارٹی کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ، بہت ساری پارٹیاں اقتدار میں آکر راہ سے ہٹ جاتی ہیں۔ لیکن عام آدمی پارٹی اب بھی عوامی کاموں میں مصروف ہے۔ ہم نے ایسے کام کیے ہیں جسے دیش نہیں دنیا دیکھ رہی ہے۔ جو پوری دنیا کے لئے نذیر سمجھا جاتا ہے۔ ہماری حکومت نے چھ ماہ میں تین لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر رہے ہیں۔ ایک ساتھ دو لاکھ اسٹریٹ لائٹ لگانا۔ پانچ سالوں میں ایک لاکھ محلہ کلینک بنائے گئے۔ یہ تمام کام دنیا میں پہلی بار ہوئے ہیں۔ اس کام کی وجہ سے دوسری پارٹی کے لوگ عام آدمی پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔دہلی سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن اسمبلی پرہلاد ساہنی کا تعارف کراتے ہوئے کہا چار بار ایم ایل اے رہنے والے پرہلاد ساہنی ، ایک بار کونسلر کے طور پر دہلی کے اندر کانگریس پارٹی میں ایک مضبوط ستون کے طور پر قائم رہے۔ سابق وزیر اعلی کے پارلیمانی سکریٹری بھی رہے، آج کانگریس پارٹی کے سبھی لوگ عام آدمی پارٹی کے خاندان کا حصہ بن گئے ہیں۔ ہم سب کو اس کا حصہ بننا بڑی خوشی اور مسرت کی بات ہے۔بہت سارے دوسرے کانگریس قائدین بھی پرہلاد ساہنی کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے۔ سابق کونسلر پون اور نئنا پریم وانی ، بلاک صدر ہانڈا ، مرزا ذاکر اور ظہیر چاندنی چوک سے یوتھ کانگریس کے صدر عامر احمد بھی شامل ہوئے ہیں۔ سبھی کو وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت دلائی ۔


 


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
تازہ ترین: جے این یو طلبائ کے احتجاج کے سامنے جھک گئی حکومت، فرمان واپس
Image
लखनऊ के जिलाधिकारी अभिषेक प्रकाश ने आदेश में कहा कि लखनऊ के सभी सिनेमा हॉल, मल्टीप्लेक्स, डिस्को क्लब, स्विमिंग पूल और जिमखाने आगामी 31 मार्च तक बंद किए जाएं। उन्होंने कहा कि यह आदेश तत्काल प्रभाव से लागू होंगे। आदेश का उल्लंघन करने पर भारतीय दंड संहिता की धारा 188 के तहत कार्रवाई की जाएगी।
جانئے! نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کے بارے میں کیا کہتا ہے قانون
Image
بابری مسجد فیصلہ:مولانا ارشد مدنی نے طلب کی مجلس شوریٰ کی ایمرجنسی میٹنگ، کل کریں گے پریس کانفرنس
Image