اس وجہ سےکم ہو گیا اجیت ڈوبھال کا قد؟ ایجنسیوں کو ہدایات دینے سے پہلے لینی پڑ رہی ہےمنظوری


ہماری دنیا ڈیسک
نئی دہلی(ایجنسیاں):مودی حکومت کے دوسری مدت کار میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے قدمیں اضافہ ہوا ہے یا کچھ کمی آئی ہے؟ ایک طرف تو امت شاہ کے مرکزی وزیر داخلہ بننے کے بعد داخلی سیکورٹی کے معاملے میں اجیت ڈوبھال کے قد میں کچھ کمی آئی ہے۔ دراصل مودی حکومت کے پہلے دور میں جب راجناتھ سنگھ وزیر داخلہ تھے تو اجیت ڈوبھال کا نارتھ بلاک کی میٹنگوں میں موجود رہنے کی آزادی تھی، لیکن اب امت شاہ کے وزیر داخلہ بننے کے بعد سے اجیت ڈوبھال کے دخل میں کچھ کمی آئی ہے۔ہندی پورٹل 'جن ستہ'کی رپورٹ کے مطابق اب اجیت ڈوبھال جب آئی بی چیف اور دیگر ایجنسیوں کے سربراہان کو کوئی ہدایات دیتے ہیں تو اس کے لئے ان سے پہلے امت شاہ سے منظوری لینی پڑتی ہے۔ اگرچہ دوسری طرف اس بات کے ثبوت بھی ہیں کہ اجیت ڈوبھال کا قد کچھ دیگر شعبوںمیں بڑھا ہے۔ مثال کے طور پر پہلے ڈوبھال کا آفس سردار پٹیل بھون کے ایک فلور پر تھا، لیکن اب ڈوبھال کو کابینہ وزیر کا درجہ دیا گیا ہے اورپوری نیشنل سیکورٹی کونسل سیکریٹریٹ کی عمارت پر اجیت ڈوبھال کا قبضہ ہے۔


بھارتی فوج کا پاکستان پر قہر، پاکستانی فوج کی لاشوں کا ڈھیر لگ گیا



اتنا ہی نہیں 3 ڈپٹی این ایس اے بھی مقرر کئے گئے ہیں اور سیکریٹریٹ کے گیٹ کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ صرف ایک ہی ڈپٹی این ایس اے ہوتا تھا۔ اب آر این روی، راجندر کھنہ اور پنکج سرن بطور ڈپٹی این ایس اے، اجیت ڈوبھال کی ہدایت میں کام کر رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ نیشنل سیکورٹی کونسل کو بھی اب ایک مکمل سرکاری محکمہ کی طرح ڈیولیپ کیا جا رہا ہے۔
بتا دیں کہگزشتہ 5 اگست کو مرکزی حکومت نے ایک بہت ہی اہم اور تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا تھا۔ حکومت نے اس فیصلے کو مناسب طریقے سے لاگو کرنے کی ذمہ داری دی تھی، ان میں اجیت ڈوبھال کا نام بھی نمایاں ہے۔ آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد وادی میں سیکورٹی کے نظام کا جائزہ لینے اور مقامی لوگوں سے مل کر کشیدہ ماحول کو کسی حد تک کم کرنے میں اجیت ڈوبھال نے اہم کردار ادا کیا ہے۔


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
تازہ ترین: جے این یو طلبائ کے احتجاج کے سامنے جھک گئی حکومت، فرمان واپس
Image
लखनऊ के जिलाधिकारी अभिषेक प्रकाश ने आदेश में कहा कि लखनऊ के सभी सिनेमा हॉल, मल्टीप्लेक्स, डिस्को क्लब, स्विमिंग पूल और जिमखाने आगामी 31 मार्च तक बंद किए जाएं। उन्होंने कहा कि यह आदेश तत्काल प्रभाव से लागू होंगे। आदेश का उल्लंघन करने पर भारतीय दंड संहिता की धारा 188 के तहत कार्रवाई की जाएगी।
جانئے! نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کے بارے میں کیا کہتا ہے قانون
Image
بابری مسجد فیصلہ:مولانا ارشد مدنی نے طلب کی مجلس شوریٰ کی ایمرجنسی میٹنگ، کل کریں گے پریس کانفرنس
Image