بابری مسجد ملکیت معاملہ:راجیو دھون نے ہردلیل کا دیا جواب،تین دن کے اندر حلف نامہ دینے کا حکم


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:بابری مسجد ملکیت معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ اب عدالت نے مولڈنگ آف ریلیف پر تین دن میں تحریری حلف نامہ مانگا ہے۔عدالت میں معاملے کے تمام فریق کی دلیل پوری ہوگئی۔ سب سے آخر میں مسلم فریق کی طرف سے دلیلیں رکھی گئیں۔ مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون نے ہندو فریق کے ہر دلیل کا جواب دیا۔


بابری مسجد ملکیت معاملہ:سماعت کاآخری دن ،جانئے آج کس کس فریق کو بحث کیلئے کتنا ملے گا وقت
اس سے پہلے بدھ کو سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے آخری دن دونوں فریقین نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔اس معاملے میں دلیل رکھنے کے دوران کورٹ روم میں گرماگرم بحث بھی ہوئی۔ اس دوران ہندو مہاسبھا کے وکیل نے ایک نیا نقشہ کورٹ میں پیش کیا، جسے دیکھ کر مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون اتنے ناراض ہوئے کہ نقشہ کے پانچ ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے۔ اس رویے پر چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے بھی انتہائی ناراضگی ظاہرکی۔


کیا آپ جاننا نہیں چاہیں گے کہ مسلم پرسنل لاءبورڈ کی میٹنگ میں بابری مسجد،یکساں سول اور تین طلاق بل پر کیا فیصلہ ہوا؟


بدھ کی سماعت کے دوران مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون نے کہا کہ مندر توڑ کرمسجد بنائی ہی نہیں گئی تھی۔ مندر کے ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ سال 1886 میں فیض آباد عدالت بھی کہہ چکی ہے کہ متنازعہ زمین پر مندر کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ دھون نے بابری مسجد کے حق میں بابر کے وہ دستاویزات کا بھی حوالہ دیا، جس میں مسجد کی تعمیر کے لئے لگان معاف کیا گیاتھا۔


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।
भारत में कोरोना वायरस से संक्रमित लोगों की संख्या 107 हो गई है। भारत सरकार की तरफ से जारी आंकड़ों के मुताबिक सबसे ज्यादा मामले केरल से सामने आए हैं। वहां 22 लोग कोविड19 पॉजिटिव पाए गए हैं। वहीं देश में दो और पूरी दुनिया में 6 हजार से अधिक लोगों की मौत इस बीमारी के संक्रमण से हो चुकी है।
تازہ ترین: جے این یو طلبائ کے احتجاج کے سامنے جھک گئی حکومت، فرمان واپس
Image