محمدخان
نئی دہلی،05اکتوبر(ہماری دنیا بیورو)۔
دہلی حکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والی 1260 کلومیٹر سڑکوں کو اگلے چند دنوں میںگڈھوں سے پاک کرنے کاکام ہفتہ کو شروع ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جنگی پیمانے پر کام کرنے کا پلان تیار کیا ہے، جس کے تحت ہفتہ کو دہلی حکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والی سڑکوں کی حکومت کی ٹیم نے معائنہ کیا۔ اس ٹیم میں ایک رکن اسمبلی کے ساتھ پی ڈبلیو ڈی کے ایک انجینئر تھے۔ ایک ٹیم کے پاس 25 کلو میٹر کا دائرہ ہے۔ اس دائرے میں ٹیم نے سڑک کے آنے جانے والی دونوں لین کا معائنہ کیا، جس کے بعد وہ خراب سڑکوں یا گڈھے کے بارے میں رپورٹ دے گی، جس کے فوری بعد سڑک کو ٹھیک کرنے کا کام شروع ہو جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے صبح ٹویٹ کر کے بتایا، دہلی حکومت (پی ڈبلیو ڈی) کے تابع دہلی کی چند سڑکوں آتی ہیں، لیکن ان پر روز لاکھوںگاڑیاں
چلتی ہیں، اتنے بڑے سطح پر پہلی بار سڑکوں کا معائنہ ہو رہا ہے۔
گڈھے یا خراب سڑک کی تصویر سروے کے دوران لے کر ایپ پر ڈالی گئی۔ یہ ڈیٹا تیار ہوتے ہی سڑکوں کو ٹھیک کرنے کا کام شروع ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تین پوزیشن میں سڑکیں ہو سکتی ہیں، سڑک پرگڈھا ہو سکتا ہے، سڑکیںخراب ہو سکتی ہیں یا کوئی کام چل رہا ہوتا، اگر کسی محکمہ کا کام چل رہا ہے تو کام مکمل ہونے تک کا انتظار کیا جائے گا۔ دیگر سڑکوں کو ٹھیک کرا دیا جائے گا۔ کل 1897 رپورٹ ایپ کے ذریعے پی ڈبلیو ڈی کے پاس درج ہوئے ہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ تعداد گڈھوں کی نہ ہو کر، روڈ خراب ہونے کی تھی (ان ون پیچ) 1181 ۔کل گڈھوں کی تعداد 583 تھی اور دیگر محکموں کے ذریعہ کام جاری ہونے کی وجہ سے گلیوں میں خرابی پائی جانے کی 133 رپورٹ درج ہوئی ہیں۔
دہلی میں تمام جگہوں پر برسات کی وجہ سے گڈھے بن گئے ہیں، اس وجہ سے لوگوں کو بھاری پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے گڈھوں کو بھی اس اسکیم کے تحت ٹھیک کیا جائے گا۔ اس کا اعلان وزیراعلیٰ نے اپنے ایک ٹویٹ میں بھی کیا، بارش سے سڑکوں پر جو اثر ہوتا ہے اس سے کسی کو تکلیف نہ ہو اس لئے یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔
اس مہم کے تحت دہلی کے سیما پوری اسمبلی حلقہ سے 'آپ 'ممبر اسمبلی اور کابینہ وزیر راجندر پال گوتم نے ایک ٹویٹ کے ذریعے جانکاری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج انہوں نے دہلی حکومت کے تابع پی ڈبلیوڈی کی سڑکوں کوگڈھوں سے آزادکرانے کی مہم شروع کرتے ہوئے شاہدرہ روڈ ڈویژن ایم 211 کے تحت آنے والی تمام سڑکوں کا معائنہ پی ڈبلیو ڈی کے حکام سے ساتھ کیا۔ جہاں بھی گڈہے اور خرابی پائی گئی اسے فوری طور پر ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔
کابینہ وزیر عمران حسین نے بھی اپنے اسمبلی حلقہ میں پی ڈبلیو ڈی حکام کے ساتھ سڑکوں کا معائنہ کیا ،ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی تصویر اور لوکیشن ایپ کے ذریعے پی ڈبلیو ڈی محکمہ تک پہنچائی اور تمام سڑکوں کو فوری طور پر بنانے کا حکم جاری کیا۔
مٹیا محل سے آپ ممبر اسمبلی عاصم احمد خان نے بتایا کہ ان کی اسمبلی حلقہ میں معائنہ کے دوران جو گڈھے ملے اس کا تصویر اور لوکیشن پی ڈبلیو ڈی محکمہ کو بھیج دیا گیا۔ خود مقامی عوام نے بتایا ان میں سے کچھ گڑھے تو بھر دیے گئے ہیں اور باقی پر پی ڈبلیو ڈی محکمہ کا کام جاری ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ممبر عاصم احمد خان نے کہا کہ دہلی کو ورلڈ کلاس سٹی بنانے میںوزیراعلیٰ کاتعاون قابل ستائش ہے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان