آج اس سلسلے میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے دہلی کے گورنر انل بیجل سے ملاقات کی اور ان سے کانووکیشن میں شرکت کی اپیل کی ، معزز گورنر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ تقریب میں شریک ہوں گے ۔اس موقع پر دونوں کے مابین کافی دیر تک گفتگو بھی ہوئی جس میں محترمہ وائس چانسلر نے جامعہ میں ہونے والی متعدد سرگرمیوں کی بابت انھیں تفصیل سے بتایا ۔ 30اکتوبر2019 کی تقریب میں معزز صدر جمہوریہ ہند اور یونیورسٹی کے وزیٹر شری رام ناتھ کووند مہمان خصوصی ہوں گے اور کانووکیشن سے خطاب کریں گے۔وزارت برائے ترقی انسانی وسائل، حکومت ہند کے وزیر شری رمیش پوکریال 'نشانک' مہمان ذی وقار ہوں گے۔منی پور کے معزز گورنر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی چانسلر ڈاکٹر نجمہ ہیپت اللہ اس تقریب کی صدارت کریں گی۔اس موقع پر وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروفیسر نجمہ اختر بھی تقریب سے خطاب کریں گی۔
سال 2017 اور 2018 میں کامیاب ہونے والے 350 طلباءکو طلائی تمغہ جبکہ 10000 سے زیادہ طلباءکو ڈگری / ڈپلوما تفویض کئے جائیں گے۔یہ تقریب یونیورسٹی کی اپنی 100 ویں سال میں داخل ہونے کے ایک دن بعد منعقد ہورہی ہے۔ 99 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے موقع پر بڑی تعداد میں علمی و ثقافتی سرگرمیاں انجام پائیں گی۔ بتا دیں کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا قیام 29 اکتوبر 1920کو عمل میں آیا تھا۔
سماجی کارکن اور کانگریس لیڈر نے دیوالی کی خوشیاں جھگی جھونپڑی والوں کے ساتھ منائی
نئی دہلی۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی سینئر لیڈر اور سوشل الائنس ٹرسٹ کے چیرمین بلال احمد نے اپنے علاقہ جیت پور کے مکینوں کے ساتھ انوکھے انداز میں دیوالی منائی ۔ انہوںنے اس موقع پر سماج کے ہر طبقے کے لوگوں کے ساتھ دیوالی کی خوشیاں منائیں اور جھگی جھونپڑی والوں پر خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے علاقے کے مسجدمندر گرجاگھر گرودوارے اور جھگی جھونپڑی کے لوگوں کو اکٹھا کیا اور اپنے ہاتھ سے ان کا منہ میٹھا کرایا اور ان کو مٹھائی بھی دی ساتھ اس بات کی اپیل کی کہ سب لوگ مل جل کر رہیں اور آپسی اتحاد کو فروغ دیں ۔بلال احمد نے کہا کہ دکھ اس بات کا ہے کہ کئی لوگوں کو دیپ تک میسر نہیں ہوتا ،لیکن ہماری کوشش ہے کہ خوشیاں منانے کے لئے لوگوں کی ہم جس حد تک مدد کرسکتے ہیں کریں اور جتنا ممکن ہو لوگوں کے دکھ کو کم کریں ۔
بلال احمد نے کہاکہ تیوہار کوئی بھی ہو یہ خوشیاں منانے کے لئے ہوتا اور تیوہار محبت کو پیغام دیتا ہے چاہے وہ کسی بھی مذہب کا ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے کے تمام امیر غریب افراد کو جمع کیاجس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کے سکھ دکھ میں شریک ہوا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے جیت پور کے لوگ سبھی تیوہار مل جل کر مناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کےلئے قربانی دینے والوں کا خواب بھی یہی تھا کہ کس طرح سے سب لوگ مل جل کر بھارت کی تعمیر کریں ۔ملک کے سب سے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد نے واضح الفاظ میں کہاتھاکہ میں اس بات کو قبول کرسکتا ہوں کہ آزادی میں تاخیر ہوجائے ،لیکن اس بات کو برداشت نہیں کرسکتا کہ ہندو مسلم اتحاد جاتا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہی اصول گاندھی اور ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت نہرو کا بھی تھا اور ہماری کوشش یہی ہے کہ ہندو مسلم مل کر تیوہار منائیں اور ایک مضبوط بھارت کی تعمیر کریں ۔
سڑک حادثے میں پولیس کے 4 جوانوں کی موت
میماری۔مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے پالسٹ ٹول پلازہ کے قریب اتوار دیر رات ایک سڑک حادثے میں پولیس کے چار جوانوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر حادثے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت انوپ بالا، بسواجتساموئی ، بادل سرکار اور پربیرہاٹی کے طور پر ہوئی ہے۔ سبھی پولیس اہلکار ہیں۔ اتوار کی رات یہ چاروں پولیس کے جوان ڈیوٹی پوری کر کے جالو گاڑی سے میماری سے بردوان لوٹ رہے تھے۔ پالسٹ ٹول پلازہ کے پاس دو نمبر نیشنل ہائی وے پر ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ تین پولیس اہلکاروں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔
مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس اہلکاروں کو ہسپتال لے جایا گیا۔وہاں پیر کی صبح پولیس کے ایک دیگرجوان نے بھی دم توڑ دیا۔
زمین حاصل کرنے کے چکر میں بھائی نے ہی بھائی، بھابھی اور بھتیجی کا قتل کیا
بیگو سرائے۔ بیگو سرائے میں قتل کے مسلسل رونما ہو رہے ہیں۔ اتوار کی رات ایک طرف جہاں لوگ دیوالی منا رہے تھے دوسری طرف ضلع کےسنگھولی ا وپی علاقے کے مچہاگاو ¿ں میں گھر میں گھس کر ایک شخص نے تین لوگوں کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ کنال کمار سنگھ، اس کی بیوی کنچن دیوی اور اس کی بیٹی سونم کماری کا قتل کنال کے اپنے بھائی نے ہی کر دیا۔ قاتل کی گولی ختم ہو جانے کی وجہ سے کنال کمار سنگھ کا بیٹے شوم کمار اور ستیم کمار کی جان بچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کنال کمار سنگھ کے چچا ارون سنگھ کا قتل زمین پر قبضہ کرنے کے چکر میں کنال کے بھائی وکاس کمار سنگھ نے تقریباً چار سال پہلے کر دیاتھا جس کی گواہ کنال کی چاچی تھی۔ کنال کی چاچیکا بھی قتل تین سال پہلے وکاس نے ہی کر دیا تھا۔اس میں کنال کمار سنگھ گواہ تھا۔ دیوالی کی رات تقریبا ًدس بجے کنال سنگھ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ گھر میں کھانا کھا رہا تھا۔ تبھی وکاس پستول لے کر گھر میں گھسا اور تینوں کو بھون ڈالا۔ پٹاخے کی شور کی وجہ سے لوگوں کو گولی کی آواز کا پتہ نہیں چل سکا۔ گھر میں تینوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے باہرآتش بازی کررہے کنال سنگھ کے بیٹے شوم کمار کو بھی مارنے کے لئے پستول لگایا لیکن گولی ختم ہو جانے کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی اور وہ گھر کی طرف بھاگ گیا۔ اس دوران شوم نے اپنے چھوٹے بھائی ستیم کو بھی بھگا دیا۔
بھاگ کر گھر میں گھسے شوم کی نظر تینوں لاشوں پر پڑی، جس کے بعد ہنگامہ ہوتے ہی گاو ¿ں میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پہنچے پولیس عہدیداروں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ ہیڈکوارٹر ڈی ایس پی کندن کمار سنگھ نے بتایا کہمتوفیکے چچا ارون سنگھ کا واحد لڑکا تھا، جو برسوں پہلے کہیں غائب ہو گیا۔ اس کے بعد ارون سنگھ کنال کو زیادہ ماننے لگا تھاجس کی وجہ سے کنال کے بھائی وکاس نے چار سال پہلے اپنے چچا اور تین سال پہلے چچی کو قتل کر دیا۔ اس کے بعدسبھی زمین حاصل کرنے کے چکر میں اس نے اپنے بھائی کو بھی مع اہل و عیال ختم کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران اس نے اکیلے ہی گھر میں گھس کر اپنے بھائی، بھابھی اور بھتیجی کو قتل کردیا۔ اتفاق سے گولی ختم ہو جانے کی وجہ سے اس کے دونوں بھتیجوں کی جان بچ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گولی مارنے کے بعد فراروکاس کمار کی گرفتاری کے لئے اس کے تمام ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم کی لوگوں نے جم کر اڑائی دھجیاں، 223 جگہ لگی آگ
نئی دہلی۔ سپریم کورٹ کے حکم کی قومی دارالحکومت کے لوگوں نے جم کر دھجیاں اڑائیں۔ کورٹ نے بھلے ہی آتش بازی کے لئے وقت اور گرین پٹاخے طے کئے تھے لیکن دہلی نے اس کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ دہلی میں لوگوں نے جم کر آتشبازی کی لیکن اس بار آگ زنی کے واقعات گزشتہ تین سالوں کے مقابلے کم رہے۔ اتوار کو دیوالی کے موقع پر کل 245 کال فائر بریگیڈ کو ملی، جس سےتقریباً 223 کیجگہ گ لگی۔ انسبھی کالز پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر وقت رہتے آگ پر قابو پایا۔ دیوالی کی رات 12 بجے تک 245 آگ کی کال میں دوفائر اہلکار زخمیہوئے۔دیوالی کے دن آتشبازی کے دوران آگ لگنے کے امکانات کو بڑھ جاتے ہیں۔ چھوٹی آگ بھی تھوڑے وقت میں بھیانک شکل اختیار کر لیتی ہے۔ اس کا دھیان رکھتے ہوئے فائر بریگیڈ نے کمر کس لی تھی اور تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں۔