وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر کے تعلق سے کہی یہ بڑی بات


ہماردی دنیا بیورو


ممبئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ صرف زمین نہیں بلکہ ملک کا تاج ہے۔ ستر سال بعد کشمیر کو آزادی ملی ہے۔ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کی حکومت سڑک سے آبپاشی تک اور تعلیم سے ادویات تک ہر شعبہ میں کام کر رہی ہے۔ مہاراشٹر میںجاری ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے کے لئے وزیر اعظم نے بی جے پی اتحادکے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مہاراشٹر میں این ڈی اے کی ہی حکومت بنے گی۔
وزیر اعظم مودی نے یہ بات جل گاو ¿ں میں ایئرپورٹ کے باہر میدان میں منعقد انتخابی ریلی میں کہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز میں اکثریت سے آئی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بیرون ملک بھی بھارت کوعزت و احترام مل رہا ہے۔تھکے ہوئے لیڈران ایک دوسرے کے کندھوں کا سہارا تلاش کر رہے ہیں۔ کانگریس اور راشٹروادی کے لیڈر دشمن ملک کی زبان بول رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی توجہ صرف لوگوں کے مسائل کو دور کرنا ہے۔ 2022 تک ہماری حکومت ملک کے ہر ضرورت مند کو پکا مکان دینے کے لئے پرعزم ہے۔ اس کے لئے حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاست دیویندر کی قیادت میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ ریاست میں پانچ سال پہلے 70 ہزار کروڑ روپے کی آبپاشی منصوبہ شروع کیا گیا تھا، پیسے بھی خرچ ہوئے، لیکن کسی بھی کسان کے کھیت میں ایک بوند پانی نہیں پہنچ سکا تھا لیکن دےویندرفڈنویس نے پہلے سے زیر التوا آب پاشی کے منصوبوں کو پورا کیا۔ اتنا ہی نہیں دیویندرفڑنویس نے'پانی بچاو'مہم کے ذریعے سے پانی بچانے اور پانی کے تحفظ کا کام جاری ہے۔ اس کام کو رفتار دینے کے لئے مرکزی حکومت نے بھی پانی کے تحفظ اور ہر گھر میں پانی کی فراہمی کے لئے مہم شروع کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کسانوں کو خود کفیل بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ اس کے لئے فوڈ پروسیسنگ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ جل گاو ¿ں میں کیلا پیدا کرنے والا کسان اب اس مہم کی وجہ سے کیلا برآمدکرنے والا کسان بننے والا ہے۔ یہ مہم قبائلی علاقوں میں شروع کیا گیا ہے۔ اسی طرح ہر علاقے کو ریل اور ہوائی راستے سے جوڑنے کا کام تیز رفتار سے جاری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، مہاراشٹر کو ترقی کی راہ پر تیزی سے لے جانے والے دیویندر فڑنویس کودوبارہ وزیر اعلیٰ بنایا جانا ضروری ہے۔ لہٰذا تمام لوگ بی جے پی اتحاد کے لئے ووٹ دے کر دیویندر کو دوبارہ وزیر اعلی بنائیں، جس کی وجہ سے ترقی کی راہ میں روکاوٹ نہ پیدا ہوسکے۔


Popular posts
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
पीएम ने देशवासियों से कहा कि अपने घर की सभी लाइटें बंद करके घर के दरवाजे पर या बालकनी में खड़े रहकर नौ मिनट के लिए मोमबत्ती दीया टॉर्च या मोबाइल की फ्लैशलाइट जलाएं और उस समय घर की सभी लाइटें बंद करें।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।