جانئے کس نوجوان لیڈر کے ہاتھوں میں ہے ہریانہ میں اقتدار کی چابی


نئی دہلی:ہماری دنیا بیورو
ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات کے نتائج کا اعلان جاری ہے ۔ اس درمیان نتائج نے بی جے پی کی یکطرفہ جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔مہاراشٹر میں بی جے پی کی حالت مستحکم ضرور نظر آ رہی ہے لیکن ہریانہ میں اس کی حالت دیگر گوں ہیے۔ علاقائی پارٹیوں نے بی جے پی کے خلاف زبر دست مظاہرہ کیا ہے۔اس میں ایک نام ابھر کر سامنے آیا ہے دشینت چوٹالہ ۔ چوٹالہ کی ہاتھ میں ہی اب ہریانہ سرکار کی چابی ہے۔ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنے گی یا بی جے پی اپنی سرکار بچا پائے گی۔یہ فیصلہ دشینت چوٹالہ کے ہاتھ میں ہے ۔
مختصر سی مدت میں دشینت چوٹالہ نے ہریانہ کی سیاست میں کمال کر دکھایا ہے ۔گزشتہ سال دسمبر میں انہوں نے ے جے پی کے نام سے اپنی نئی پارٹی بنائی تھی۔ ہریانہ کے قدآور سیاسی خاندان کے وارث اور حالیہ اقتدار کے کنگ میکر دشینت کو سیاست وراثت میں ملی ہے۔ ان کے پردادا اور سابق نائب وزیر اعظم چودھری دیوی لال تاو ¿ کے نام سے مشہور تھے۔. انتخابات سے پہلے دشینت کی پارٹی کو مخالف پارٹیوں نے ہلکے میں لیا تھا،اور انہیں بچہ پارٹی قرار دیا تھا لیکن چند مہینوں میں ہی دشینت دیوی لال کی وراثت کے وارث بنتے نظر آ رہے ہیں۔
دشینت چوٹالہ کا سفر کافی دلچسپ رہا ہے۔ دشینت چوٹالہ کا سفر 2014 کے انتخابات سے شروع ہوا۔ اس انتخاب میں انہوں نے ہریانہ جن ہت کانگریس (BL) کے کلدیپ بشنوئی کو 31,847 ووٹوں کے فرق سے ہرایا .. اس انتخاب میں وہ سب سے کم عمر رکن پارلیمنٹ بنے، اس کے لئے انہوں نے لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا.۔ مختصر سی مدت میں اپنی پارٹی بنانے اور زبر دست سیاسی الٹ پھیر کرنے والے ثابت ہوئے ہیں۔آج اس 'بچہ پارٹی کہی جانے والی جے جے پی سے قومی پارٹیاں بی جے پی اور کانگریس بھی ہاتھ ملانے کے لئے ہاتھ پاو ¿ں مار رہی ہیں۔
دشینت کی پیدائش 3 اپریل 1988 کو اجے چوٹالہ اور نینا چوٹالہ کے گھر ہوئی۔ دشینت ہریانہ کے سابق وزیر اعلی اوم پرکاش چوٹالہ کے پوتے ہیں۔ انڈین نیشنل لوک دل (INLD) سے نکالے جانے کے بعد انہوں نے 9 دسمبر، 2018 کو جے جے پی تشکیل دی تھی۔11 مہینے پہلے چوٹالہ خاندان سے ٹوٹ کر بنی جے جے پی کی کمان نوجوان دشینت چوٹالہ کے ہاتھوں میں آئی تھی۔ ان کی پیٹھ پر والد اور سابق ایم پی اجے چوٹالہ کا ہاتھ تھا تو سبکدوش ہونے والے رکن اسمبلی ماں نینا چوٹالہ اور بھائی دگوجے چوٹالہ بھی تھے۔ آئی این ایل ڈی سے نکالے گئے 4 رکن اسمبلی بھی ساتھ کھڑے ہوئے تو دیکھتے دیکھتے جے جے پی کی تنظیم کھڑی ہوتی چلی گئی ۔ کچھ وقت کے لئے عام آدمی پارٹی سے لے کر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) بھی ساتھ آئے لیکن، ساتھ چھوٹ گیا۔


Popular posts
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
पीएम ने देशवासियों से कहा कि अपने घर की सभी लाइटें बंद करके घर के दरवाजे पर या बालकनी में खड़े रहकर नौ मिनट के लिए मोमबत्ती दीया टॉर्च या मोबाइल की फ्लैशलाइट जलाएं और उस समय घर की सभी लाइटें बंद करें।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।