سعودی حکومت کا خواتین کیلئے ایک اور حیرت انگیز فیصلہ،پڑھ کر چونک جائیں گے آپ


ریاض (ایجنسیاں):موجودہ حکومت میں سعودی عرب تبدیلیوں کے دور سے گزر رہا ہے ۔شاہ سلمان کی قیادت میں اور محمد بن سلمان کی سر براہی میں سعودی مملکت نے متعدد ایسے فیصلے لئے ہیں جس سے پوری دنیا محو حیرت ہے۔ خاص طور سے خواتین کے سلسلے میں حالیہ دنوں میں سعودی حکام کے ذریعہ لئے گئے فیصلوں سے تاریخی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔انہیں تاریخی فیصلوں میں سعودی حکومت نے خواتین کے سلسلے میں ایک اور فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب سعودی خواتین مسلح افواج میں حصہ لے سکتی ہیں۔سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد پہلی مرتبہ سعودی خواتین مسلح دستوں میں نظر آئیں گی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے خواتین کو سپاہی، اسٹاف سارجنٹ، فرسٹ سارجنٹ، میجر اور دیگر عہدوں پر بھرتی کرنے کا اعلان کیاہے۔سعودی عرب کی افواج میں شامل ہونے کے لئے خواتین کو درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی اخبار شرق الاوسط کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے خواتین کو بری ،بحری،فضائیہ افواج میں شرکت کی اجازت دی ہے۔اس کے علاوہ ڈیفنس اور میزائل دستوں کے ساتھ ساتھ طبی خدمات کے شعبوں اور پرائیویٹ فوجی شعبوں سے لے کر سارجنٹ تک میںملازمت کے لئے خواتین کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے متعدد ایسے اقدامات کئے ہیں جن سے سعودی خواتین کا حوصلہ بڑھا ہے جن میں اکیلے سفر کی اجازت ، گاڑی چلانا اور دیگر قوانین میں خواتین کو رعایت وغیرہ شامل ہیں۔


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।
भारत में कोरोना वायरस से संक्रमित लोगों की संख्या 107 हो गई है। भारत सरकार की तरफ से जारी आंकड़ों के मुताबिक सबसे ज्यादा मामले केरल से सामने आए हैं। वहां 22 लोग कोविड19 पॉजिटिव पाए गए हैं। वहीं देश में दो और पूरी दुनिया में 6 हजार से अधिक लोगों की मौत इस बीमारी के संक्रमण से हो चुकी है।
تازہ ترین: جے این یو طلبائ کے احتجاج کے سامنے جھک گئی حکومت، فرمان واپس
Image