ہڈا نے ہریانہ میں کانگریس کی حکومت نہ بننے کیلئے انہیں بتایا ذمہ دار،کیا اب کھلیں گی کانگریس اعلیٰ کمان کی آنکھیں


ہماری دنیا بیورو
چنڈی گڑھ:منوہر لال کھٹر کی قیادت میں بی جے پی ایک بار پھر ہریانہ کے اقتدار پر قابض ہوگئیہے، لیکن سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا کی قیادت میں اتری کانگریس نے بی جے پی کو اکثریت کے اعداد و شمار کو چھو نے نہیں دیا۔ اس کا نتیجہ ہے کہ بی جے پی کو جے جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانی پڑی ہے۔ اس دوران منوہر لال کھٹر کے حلف برداری میں شامل ہونے آئے بھوپندر سنگھ ہڈا کا درد چھلک گیا۔
بھوپندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں تبدیلی پہلے ہوئی ہوتی تو ہریانہ کے انتخابی نتائج کچھ اور ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے 15 دن پہلے تنظیمی میں تبدیلی ہوئی ہے، اس کا مطلب صاف ہے کہ پارٹی میں دیر سے تبدیلی ہونے کا درد ہڈا کے اندر ہے۔
لوک سبھا انتخابات کی شکست سے مایوس کانگریس کے لئے بھوپندر سنگھ ہڈا ہریانہ میں ایک بارسنجیونی بنے۔ ہریانہ کی 90 میں سے 31 سیٹ کانگریس جیتنے میں کامیاب رہی ہے، جبکہ 2014 میں کانگریس 15 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔ اس طرح ہڈا نے کانگریس کی سیٹوں کو دوگنا کرنے کا کام کیا ہے۔دراصل، کانگریس اعلیٰ کمان نے بھوپندر سنگھ ہڈا کو ہریانہ میں چہرہ بنانے اور کماری شیلجا کو ریاستی صدر بنانے کا فیصلہ اسمبلی انتخابات اعلان سے محض 15 دن پہلے لیا ۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ بھوپندر سنگھ ہڈا پر ابھروسہ جتانے میں کانگریس اعلیٰ کمان نے دیر تو نہیں کی، جس کا خمیازہ پارٹی کو اٹھانا پڑا ہے۔


بی جے پی سے اتحاد جے جے پی کو مہنگا پڑا، اس لیڈر نے پارٹی سے دیا استعفیٰ
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2014 کے اسمبلی انتخابات کے بعد سے بھوپندر سنگھ ہڈا ہریانہ کے اس وقت کے ریاستی صدر رہے اشوک تنور کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے رہے، لیکن کانگریس کی اعلیٰ قیادت اسے نظر انداز کرتی رہی۔ حالت یہ ہو گئی کہ ہڈا نے روہتک میں ریلی کرکے تنور کو ہٹانے کے لئے کانگریس اعلیٰ کمان کو الٹی میٹم تک دے دیا۔ اس کے بعد کہیں جاکر ریاستی صدر کے عہدہ سے اشوک تنور کو ہٹا کر کماری شیلجا کو پارٹی کی کمان سونپی گئی اور بھوپندر سنگھ ہڈا کو سی ایل پی لیڈر اور ہریانہ میں کانگریس کا چہرہ بنایا گیا۔کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ہریانہ میں بھوپندر ہڈا کے چہرے کے سہارے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ 4 ستبر کو لیا۔ ہریانہ میں ہڈا کو کانگریس امیدواروں کے انتخاب سے لے کر انتخابات میں ہر فیصلے کے لئے مکمل چھوٹ دی گئی۔ ہڈا نے میدان میں اترکر مکمل انتخابات مقامی مسائل پر لڑا اور خود کو کھٹر کے متبادل کے طور پر کھڑا کیا۔


ہریانہ انتخابات: کانگریس نے دی مہا گٹھ بندھن کی دعوت،جے جے پی نے دہلی میں بلائی میٹنگ
اسی کے چلتے جاٹ برادری کا بڑا طبقہ ہڈا کے نام پر کانگریس کے ساتھ متحد ہوتا دکھائی دیا۔ اس کا اثر انتخابات میں دکھائی دیا۔ بی جے پی کے 75 پار نعرے پر گرہن لگ گیا اور 40 سیٹ پر اٹک گئی۔کانگریس اعلی کمان بھوپندر سنگھ ہڈا کو اگر کمان اور پہلے سونپ دیا ہوتا تو ہریانہ کے نتیجے کچھ اور ہی ہوتے۔ یہ بات ہڈا اب خود کہہ رہے ہیں۔


Popular posts
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
पीएम ने देशवासियों से कहा कि अपने घर की सभी लाइटें बंद करके घर के दरवाजे पर या बालकनी में खड़े रहकर नौ मिनट के लिए मोमबत्ती दीया टॉर्च या मोबाइल की फ्लैशलाइट जलाएं और उस समय घर की सभी लाइटें बंद करें।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।