ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:دہلی میں اسمبلی انتخابات کا اعلان جنوری میں ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی ابھی سے ہی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے،اس کے علاوہ بی جے پی میں بھی تھوڑی بہت سرگرمی انتخابات کو لے کر چل ری ہے۔لیکن کانگریس کے پاس دہلی میں کپتان نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی پوری طرح سے بیک فٹ پر ہے اور اس کے کارکنان میں مایوسی بھی پائی جارہی ہے، لیکن اب لگتا ہے کہ پارٹی کو جلد ہی دہلی کانگریس کا سربراہ مل جائے گا، دہلی کانگریس صدر کے نام کا اعلان کل (جمعہ) تک کی جا سکتی ہے۔شیلا دکشت کے انتقال کے بعد سے یہسیٹ خالی چل رہی ہے اور اب اس کے لئے کئی دعویداروں کے نام آگے آ رہے ہیں۔ سابق کرکٹر اور پوروانچل کے رہنما کیرتی آزاد اس ریس میں سب سے آگے مانے جا رہے ہیں۔ کیرتی کے علاوہ سندیپ دیکشت اور جے پی اگروال بھی صدر کی دوڑ میں ہیں۔
جولائی میں ہوا تھا شیلا دکشت کا انتقال
گزشتہ جولائی میں شیلا دکشت کا انتقال ہو گیا تھا اور اس کے بعد سے ہی دہلی کانگریس صدر کی کرسی خالی ہے، اب جبکہ دہلی میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں تو پارٹی جلد ہی ریاست کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔شیلا دکشت کے انتقال کے بعد کانگریس صدر سونیا گاندھی نے دہلی کے رہنماو ¿ں اور ریاست کے انچارج پی سی چاکو سے ملاقات کی تھی، لیکن صدر کا اعلان نہیں ہو پایا تھا۔
کیرتی آزادکا نام سب سے آگے
دہلی کانگریس میں صدر کے عہدے کے لئے کئی دعویدار ہیں اورکئی دھڑوں میںتقسیم کانگریس کے لئے صدر بنانے کاچیلنج بھی کم نہیں ہے۔ پارٹی میں گروپ بندی کو دیکھتے ہوئے ہی کیرتی آزاد کو مقابلے میں سب سے آگے بتایا جا رہا ہے۔ کیرتی آزادنہ صرف کرکٹ کے بین الاقوامی کھلاڑی رہ چکے ہیں، بلکہ بہار کے دربھنگہ سے دو بار ایم پی بھی رہ چکے ہیں۔کیرتی آزاد کا دہلی کی سیاست سے پرانا ناطہ بھی ہے۔ 1993 میں وہ گول مارکیٹ اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رہے ہیں۔ اس کے بعد 1998 میں انہوں نے شیلا دکشت کے خلاف گول مارکیٹ سے ہی الیکشن لڑا تھا اور ہار گئے تھے، اسی سال فروری میں کیرتی آزاد نے بی جے پی چھوڑ کرکانگریس سے لوک سبھا الیکشن لڑا، جہاں جھارکھنڈ کی دھن آباد سیٹ سے وہ الیکشن ہار گئے۔
بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی نظر پوروانچل کے ووٹ بینک پر ہے۔ ایسے میں کیرتی آزادکو صدر بنا کر کانگریس بھی اس ووٹ بینک کے لئے ایک اہم دعویدار بننا چاہتی ہے۔
یہ بھی ہیں دعویدار
کیرتی آزادکے علاوہ دہلی کانگریس کے سابق صدر جے پی اگروال بھی صدر کے عہدے کی دوڑ میں ہیں۔ جے پی اگروال کو سونیا گاندھی کا قریبی سمجھا جاتا ہے اور ساتھ ہی پرانے کانگریسی لیڈروں کوان مسلسل ترجیح دی جاتی رہی ہے۔ جے پی اگروال کے علاوہ سندیپ دکشت بھی صدر کی کرسی کے مضبوطدعویدار ہیں۔ سندیپ دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کے بیٹے ہیں اور ساتھ ہی مشرقی دہلی سے دو بار ایم پی بھی رہ چکے ہیں۔ شیلا دکشت کے حامیوں میں سندیپ کی اچھی پکڑ ہے۔
پارٹی میں کسی نئے اور نوجوان چہرے کو بھی موقع دینے پر بات چیت ہورہی ہے، جنہیں آگے آنے والے وقت میں دہلی کے مستقبل کے طور پر نوجوانوں کے درمیان موقع ملے۔ فی الحال، دہلی کانگریس میں تین کارگزار صدر ہیں جن میںہارون یوسف، دیویندر یادو اور راجیش للوٹھیا شامل ہیں، ان سب کے علاوہ کچھ اور نوجوان چہرے اور پارٹی کے ترجمان بھی صدر بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔