ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں کہیں جانا ہوتا ہے لیکن ٹرین میں ہمیں کنفرم سیٹ نہیں مل پاتی۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ہمارے پاس کنفرم ٹکٹ نہیں ہوتا اس کی وجہ سے مسافروں کا نام ویٹنگ لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ویٹنگ لسٹ کوکم کرنے کے لئے وہ مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے جانکاری دی ہے کہ بھارتی ریلوے ویٹنگ لسٹ کو مختصر کر رہی ہے۔ اس کے لئے تمام طرح کی کوششیں کی جا رہی ہیں،انہوں نے ایک ویڈیو ٹویٹ کے ذریعے اس کی جانکاری دی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا 'انڈین ریلوے مسافروں کے لئے اضافی نشستوں کا اہتمام کر رہی ہے، جس سے انہیں پہلے سے زیادہ ٹکٹ مل سکیں گی۔ وہیں ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریلوے میں نئے ڈبے جوڑے جائیں گے جس سے سفر اور بھی آسان ہو جائے گی، جس میں اضافی نشستوں کا بندوبست کریں گے۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ لوگوں کو پہلے سے زیادہ کنفرم ٹکٹ مل سکیں گی۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں کو زیادہ انتظار نہیں کرنا ہو گا اور انہیں آسانی سے کنفرم سیٹیں ملیں گی۔ وہیں ڈبے زیادہ ہونے سے مسافروں اور ریلوے دونوں کو فائدہ ہو گا۔
اگر آپ کی ٹرین لیٹ ہے توآپ وصول سکتے ہیں معاوضہ، مگر کیسے؟یہ خبر ضرور پڑھیں
وہیں ایک پریس کانفرنس کے دوران ریلوے کے پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے کا پرائیویٹائزیشن نہیں کر رہی ہے۔ حکومت کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں،لیکن ہم ریلوے میں زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی سوچ رہے ہیں اور اس کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کو اپنایا جا سکتا ہے۔ ہم ورلڈ کی سب سے بہتر ین ٹیکنالوجی کو ریلوے میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔