جیو ریلائنس نے پھر اپنے صارفین کو کیا خوش،جاری کئے شاندار پلانس


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:ریلائنس جیو نے آج نئے 'آل اِن ون' پلانس کا اعلان کردیا ہے۔ نئے پلانس پہلے سے زیادہ کفایتی ہیں۔آل اِن ون پلان میں صارفین کو 2 جی بی ڈیٹا روزانہ ملے گا۔ ساتھ ہی 1000 منٹ IUC کالنگ کا مطلب ہے صارفین اب جیو سے دوسرے نیٹ ورک پر 1000 منٹ تک فری بات کرسکیں گے۔ جیو سے جیو پر کالنگ پہلے سے ہی فری ہے۔
آل اِن ون پلانس تین طرح کے ہیں۔ 222 روپے333روپے اور 444 روپے کے۔ ان پلانس کی مدت الگ الگ ہے۔ جہاں 222 روپے والے پلان کی مدت  ایک مہینے کا ہے۔ وہیں 333روپے اور 444 روپے کے پلانس کی مدت باالترتیب2 مہینے اور3 مہینے ہے۔ سبھی پلانس میں 2 جی بی ڈاٹا روزانہ ملے گا۔ ساتھ ہی آپ  کو سبھی پلانس میں 1000 منٹ IUC کالنگ بھی ملے گی۔ مطلب ایک مہینے کی مدت والے 222روپے کے پلان میں آپ 1000 منٹ IUC کالنگ کو 1 مہینے  میں استعمال کر پائیں گے جبکہ 333 روپے اور 444 روپے والے پلان میں یہی 1000 منٹ IUC کالنگ 2 مہینے اور 3 مہینے میں صارفین استعمال کرسکیں گے۔


جیوکا بڑا اعلان،یہ صارفین اب بھی کرسکیں گے فری کال


گر آپ 'جیو 'استعمال کررہے ہیں تو اپنی جیب ڈھیلی کیجئے ،اب نہیں کرسکیں گے فری میں کال


 کیا  ہے خاص
 جیو کا سب سے زیادہ بکنے والا پلان 399 روپے کا ہے جس میں 1.5 جی بی ڈیٹا روزانہ ملتاہے۔ اس کی مدت 3 مہینے کی ہے۔ اگر صارفین 3 مہینے والا پلان لینا چاہتے ہیں تو وہ 444 روپے کاپلان بھی لے سکتا ہے۔ اس پلان میں 1.5 جی بی کی جگہ 2 جی ڈی ڈیٹا روزانہ ملتا ہے۔ یعنی صارفین کو فاضل 45 روپے میں 42 جی بی ڈیٹا زیادہ ملے گا۔ تقریباً ایک روپے فی جی بی کی شرح سے۔ یہ ٹیلی کام انڈسٹری میں ڈاٹا کی سب سے کم قیمتیں ہیں ساتھ ہی صارفین کو 1000 منٹ کی IUC کالنگ بھی فری ملے گی۔ اگر IUC کالنگ کو الگ سے خریدا  جاتا ہے تو یہ صارفین کو 80 روپے میں پڑتا۔


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।
भारत में कोरोना वायरस से संक्रमित लोगों की संख्या 107 हो गई है। भारत सरकार की तरफ से जारी आंकड़ों के मुताबिक सबसे ज्यादा मामले केरल से सामने आए हैं। वहां 22 लोग कोविड19 पॉजिटिव पाए गए हैं। वहीं देश में दो और पूरी दुनिया में 6 हजार से अधिक लोगों की मौत इस बीमारी के संक्रमण से हो चुकी है।
تازہ ترین: جے این یو طلبائ کے احتجاج کے سامنے جھک گئی حکومت، فرمان واپس
Image