کوہلی کے شیروں نے افریقی ٹیم کو چٹائی دھول،اتنے رنوں سے ملی شاندار جیت


پنے: بھارت نے جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ایک اننگز اور 137 رنز سے شکست دے کر 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 203 رنوں سے جیت درج کی تھی۔ اس میچ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز 601 رنز بنا کرختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا، جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 275 اور دوسری اننگز میں 189 رنز بنائے۔
چوتھے دن آج بھارت نے جنوبی افریقہ کو فالوآن دیا۔ دوسری اننگز میںبھی افریقی ٹیم کا آغازنہایت ہی خراب رہا اور صرف ایک رن کے مجموعی اسکور پر ایشانت شرما نے اےڈےن مارکرم کو ایل بی ڈبلیو آو ¿ٹ کر کے جنوبی افریقہ کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد 21 کے مجموعی اسکور پر تھیونس ڈی برےن 8 رن بنا کر امیش یادو کی گیند پر وکٹ کیپر شاہا کو کیچ دے بیٹھے۔ پہلی اننگز میں نصف سنچری لگانے والے فاف ڈو پلےسس بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور 70 کے مجموعی اسکور پر صرف پانچ رن بنا کر اشون کی گیند پر شاہا کو کیچ دے کر چلتے بنے۔ ڈین ایلگر نصف سنچری سے صرف دو رن سے چوک گئے اور 48 رنز بنا کر 71 کے مجموعی اسکور پر اشون کی گیند پر امیش یادو کو کیچ دے بیٹھے۔ رویندر جڈیجہ نے 29 ویں اوور کی دوسری گیند پر کیونٹن ڈی کاک(5) کو بولڈ کر دیا۔ 43 ویں اوور کی پہلی گیند پر رویندر جڈیجہ کی گیند پر باوما ایل بی ڈبلیو ہونے سے بچے، لیکن اگلی ہی گیند پر وہ سلپ میں اجنکیا رہانے کو کیچ تھما بیٹھے۔وہ 63 گیندوں میں 38 رن بنا کر وہ واپس لوٹے۔ 129 کے مجموعی اسکور پر محمد سمیع نے متھوسوامی (09) کو سلپ میں روہت شرما کے ہاتھوں کیچ کراکر جنوبی افریقہ کو ساتواں جھٹکا دیا۔ وارنےن فلینڈر 37 رن بنا کر 185 کے مجموعی اسکور پر شاہا کو کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد امیش نے رباڈا کو بھی روہت کے ہاتھوں چلتا کر جنوبی افریقہ کو نواں جھٹکا دیا۔ 189 کے مجموعی اسکور پر جڈیجہ نے کیشومہاراج (22) کو ایل بی ڈبلیو کر جنوبی افریقہ کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ہندوستان کی طرف سے دوسری اننگز میں رویندر جڈیجہ اور امیش یادو نے تین تین اور روی چندرن اشون نے دو اور ایشانت شرما اور محمد سمیع نے 1-1 وکٹ لیا ہے۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز بھارت کے پہلی اننگز میں بنائے گئے 601 رنز کے جواب میں 275 رنز پر سمٹ گئی، جس کے بعد بھارت نے جنوبی افریقہ کوفالوآن دے دیا۔ افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں کیشو مہاراج نے 72، فاف ڈو پلےسس نے 64، وارنےن فلینڈر نے ناٹ آو ¿ٹ 44 اورکیونٹن ڈی کوک نے 31 رنز بنائے۔ہندوستان کی طرف سے روی چندرن اشون نے چار، امیش یادو نے تین، محمد سمیع نے دو اور رویندر جڈیجہ نے ایک وکٹ لیا


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
تازہ ترین: جے این یو طلبائ کے احتجاج کے سامنے جھک گئی حکومت، فرمان واپس
Image
लखनऊ के जिलाधिकारी अभिषेक प्रकाश ने आदेश में कहा कि लखनऊ के सभी सिनेमा हॉल, मल्टीप्लेक्स, डिस्को क्लब, स्विमिंग पूल और जिमखाने आगामी 31 मार्च तक बंद किए जाएं। उन्होंने कहा कि यह आदेश तत्काल प्रभाव से लागू होंगे। आदेश का उल्लंघन करने पर भारतीय दंड संहिता की धारा 188 के तहत कार्रवाई की जाएगी।
جانئے! نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کے بارے میں کیا کہتا ہے قانون
Image
بابری مسجد فیصلہ:مولانا ارشد مدنی نے طلب کی مجلس شوریٰ کی ایمرجنسی میٹنگ، کل کریں گے پریس کانفرنس
Image