رام رام کہہ کر نوجوان پر کردی گولیوں کی برسات،موقع پر ہی موت






ہماری دنیا بیورو


غازی آباد:غازی آباد میں وزارت دفاع کے تحت آنے والی آرڈینینس فیکٹری کے باہرمنگل کو دو بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو رام رام بولا اور پانچ گولیاں ماردیں۔ اس کے بعد بدمعاش موقع سے فرار ہوگئے۔ آرڈینینس فیکٹری کے باہر ہوئی اس واردات سے پولس کی کارکردگی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔  اب یہاں کی سیکورٹی میں اضافی کردیا گیا ہے۔


غازی آباد کے مرادنگر کے رہنے والے گورو کا دو بدمعاشوں نے قتل کردیا۔ آرڈینینس فیکٹری کے پاس سے منگل کی شام کو وہ اپنے گھر جارہا تھا۔ اسی دوران دو بدمعاشوں نے اسے روکا اور پہلے رام رام بولا اور پھر اندھا دھند گولیاں چلادیں۔ ایک کے بعد ایک پانچ گولیاں گورو کے سینے میں ماری گئیں۔ گورو کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔مراد نگر کے گاؤں چروڑا میں اس وقت ماتم چھا گیا جب ایک ںائک پر گھر سے نکلے گورو پر گولیوں کی برسات کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ وہ اپنے گاؤں سے اپنی دوکان پر جارہاتھا۔مہلوک کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ گاؤں کے ہی ککی سے جھگڑا ہوگیا تھا۔ مہلوک کے بھائی اتل کے مطابق جب وہ موقع پر پہنچا تو وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ اسی کے گاؤں کے ککی نام کے نوجوان نے قتل کیا ہے۔


آپ کو بتا دیں کہ آرڈیننس فیکٹری وزارت دفاع کے تحت آتی ہے اور یہاں پر پہلے سے کافی سیکورٹی کا دعویٰ کیا جاتارہا ہے۔ اس کے باوجود یہاں سے بدمعاش واردات کو انجام دے کر فرار ہوگئے جس سے قانون وانتظام پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ وہیں، ایس ایس پی غازی آباد سدھیر کمار کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد آرڈیننس فیکٹری کے باہر سیکورٹی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں باہمی رنجش کا معاملہ نکل کر سامنے آ رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں کے ہی لوگوں کے ذریعہ ہی قتل کرنے کی بات کہی جا رہی ہے، جیسے ہی خاندان کے لوگ رپورٹ درج کرائیں گے، ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ وہیں، پولیس سے جب آرڈیننس فیکٹری کی سیکورٹی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ اب اس گیٹ کی سیکورٹی پرتوجہ بھی دیا جائے گا کیونکہ پہلے گاؤں کے لوگ اس دروازے سے آیا جایا کرتے تھے مگر تہوار پر ملے ان پٹ کے بعد اس گیٹ کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔


واضح رہے کہ اس وقت اترپردیش میں قانون وانتظام کی صورتحال کافی خراب ہے، اور جرائم میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی راجدھانی لکھنؤ میں شدت پسند لیڈر کملیش تیواری کا بھی دوبدمعاشوں نے اس کے گھر میں جاکر چاقوسے گلا ریت کر قتل کردیا تھا۔جس کے بعد سے کافی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔اپوزیشن پارٹیاں بھی اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(این سی آر بی) کے ذریعہ جاری اعدادوشمار میں مجرمانہ معاملات میں اترپردیش کو پورے ملک میں سرفہرست بتایا گیا ہے۔2017 میں جاری اعدادوشمار کے مطابق پورے ملک میں خواتین ہراسانی کے 14 فیصدے معاملے تنہایو پی میں ہوتے ہیں۔



 

 



 



Popular posts
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
पीएम ने देशवासियों से कहा कि अपने घर की सभी लाइटें बंद करके घर के दरवाजे पर या बालकनी में खड़े रहकर नौ मिनट के लिए मोमबत्ती दीया टॉर्च या मोबाइल की फ्लैशलाइट जलाएं और उस समय घर की सभी लाइटें बंद करें।
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।
जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है प्रधानमंत्री ने कहा कि लॉकडाउन के दौरान आप सभी ने जिस प्रकार अनुशासन और सेवा भाव दोनों का परिचय दिया है वो अभूतपूर्व है। शासन प्रशासन और जनता ने इस स्थिति को अच्छे ढंग से संभालने का पूरा प्रयास किया है।