اجودھیا معاملے کو ہندو مسلم نظریہ سے نہیں دیکھتے۔
نئی دہلی:ملک کے اگلے ہونے والے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈےنےایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے خصوصی بات چیت میں کہاکہ ہم اجودھیا معاملے کو ہندو مسلم کے نظریہ سے نہیں دیکھتے۔اجودھیا معاملے کے سلسلے میں ہم پر کسی طرح کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔یہ معاملہ 1949 سے زیر التواء ہے۔اس معاملے کو ہم استھاکے حساب سے بھی نہیں دیکھتے۔انہوں نے صاف لفظوں میں کہاکہ اس معاملےکے فیصلہ سے سماج پر پڑنے والے اثرکے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں یہ ہماری تشویش کا موضوع نہیں ہے۔
بتادیں کہ جسٹس بوبڈےنےایک ان پانچ رکنی بینچ کا حصہ ہیں جس نے بابری مسجد معاملے کی روانہ سماعت کی ہے۔
ٹی وی چینل آج تک کے نامی نگار راجدیپ سردیسائی سے بات چیت میں جسٹس بوبڈےنے کہا کہ اجودھیا معاملہ کا ہم پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے۔اس معاملے پر ہندو بنام مسلم سیاست ہو رہی ہے۔ہم کوئی سیاسی معاملہ حل نہیں کررہے ہیں۔ہم عرصہ گزار کے دعووں کی جانچ کررہے ہیں۔
پاکستان: کراچی راولپنڈی ایکسپریس میں دھماکہ،65افراد کی موت
اسلام آباد: پاکستان میں جمعرات کو کراچی راولپنڈی ایکسپریس ٹرین میں دھماکہ ہوگیا۔یہ حادثہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کےجنوب میں شہریار خان کے پاس ہوا۔ریلوے افسران کے مطابق کھانا بنانے کیلئے استعمال ہونے والےگیس کنستر میں دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کے بعد تین بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 65 افراد کی موت ہوگئی۔جبکہ 30 سے زائد افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ملتان کے بی وی ایچ بہاولپوراور پاکستان اٹالین ماڈرن برن سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ رحیم یار خان کے کمشنر کی قیادت میں راحت بچاؤ آپریشن چل رہا ہے۔
اب تک ملی اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح اس دھماکے میں پہلے اکنامی کلاس کے دو بوگیوں اور ایک بزنس کلاس کے بوگی میں آگ لگ گئی۔زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق کئی لوگ جان بچانے کیلئے چلتی ٹرین سے بھی کود گئے۔
بابری مسجد ملکیت معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ سےمتعلق آر ایس ایس کا بہت بڑا بیان
ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:بابری مسجد ملکیت تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا،آر ایس ایس نے کھلے من سے اس فیصلہ کو قبول کرنے کی بات کہی ہے۔ آر ایس ایس نے کہاکہ آنے والے دنوں میں سپریم کورٹ کا فیصلہ رام مندر کے حق میں آنےکا امکان ہے۔ فیصلہ جو بھی آئے اسے سبھی کوکھلے من سے قبول کرنا چاہئے۔ فیصلے سے پہلےملک بھر میں پرامن اور فرقہ وارانہ ماحول قائم رہے۔
دراصل دہلی میں آر ایس ایس کی میٹنگ ہو رہی ہے۔اس میٹنگ سرسنگھ چالک موہن بھاگوت اور بھیا جی جوشی موجود ہیں۔تنظیم کے تشہیری مہم کے سربراہ ارون کمارنے کہا کہ 30 اکتوبر سے 5 نومبر تک ہری دوار میں ہونے والی میٹنگ پہلے سے مجوزہ تھی،لیکن اس میٹنگ کو ضروری وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی۔لیکن اب ہری دوار کی جگہ یہ میٹنگ دہلی میں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ملک میں فرقہ وارانہ ماحول قائم رہے۔ہم اس پر بھی گفتگو کررہے ہیں۔
یورپی ممبران پارلیمنٹ کے وفد کاکشمیر دورہ'پی آرا سٹنٹ': کانگریس
ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی۔ کانگریس نے جمعرات کو یورپی ممبران پارلیمنٹ کے وفد کی جموںو کشمیر کے دورہ کو لے کر کئی سوال اٹھائے ہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کی نادانی، بے وقوفانہ اور نامناست پی آر اسٹنٹ ہے، جس سے بھارت کی خود مختاری کو ٹھیس پہنچا ہے۔
کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجےوالا نے بدھ کو پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کر کے کہا کہ حکومت کا غیر ملکی ممبران پارلیمنٹ کو جموں کشمیر کا دورہ کرانا کئی سوال کھڑے کرتا ہے۔ بھارت ہمیشہ سے کہتا رہا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی تیسری پارٹی کو اس میں دخل دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس پالیسی کو حکومت نے پلٹ دیا ہے اور یہ ناقابل معافی جرم ہے، یہ ملک کی پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توہین ہے۔
سرجے والا نے اس غیر رسمی دورہ کے انعقاد کو لے کر بھی کئی سے سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بین الاقوامی بزنس بروکر میڈی شرما نے ان یورپی ممبران پارلیمنٹ کی وزیر اعظم سے ملاقات کروائی ہے۔ اس دورہ کو ان این جی او نے اسپونسر کیا ہے۔ سوال اٹھتا ہے کہ اس کے لئے پیسہ کہاں سے آیا اور اس میں وزارت خارجہ کو کیوں نہیں شامل کیا گیا۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ بھارت کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ وزیر اعظم کو آگے آکر ان پر وضاحت دینی چاہئے۔ اپنے ممبران پارلیمنٹ اور اپوزیشن کے لیڈروں کو کشمیر جانے پر بی جے پی گرفتار کرکے واپس بھیج دیتی ہے، جبکہ ذاتی دورے پر آئے یورپی ارکان پارلیمنٹ کے لئے سرخ قالین بچھا رہی ہے۔
وادی دورے پر آئے یورپی یونین کے ممبران پارلیمنٹ کشمیر کے حالات سے مطمئن، بتایا بھارت کا اندرونی معاملہ
ہماری دنیا بیورو
سرینگر۔ وادی کشمیر کے زمینی حالات جاننے کیلئے دو روزہ دورے پر آئے یورپی یونین کے وفد میں شامل ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو کشمیر کے حالات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ بھارت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف ہندوستان کا مسئلہ نہیں ہے کہ بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔
دو روزہ دورے پر منگل کو وادی کشمیر پہنچے یوروپین یونین ممبران پارلیمنٹ کے ٹیم نے بدھ کو پریس کانفرنس کر کے کہا کہ بھارت ایک پرامن ملک ہے اور کشمیر کے لوگوں کو بھارت سے کافی امیدیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اس دورے کو سیاسی چشمے سے دیکھا جانا بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ ہم صرف یہاں حالات کا جائزہ لینے آئے ہیں۔ آرٹیکل -370 اور 35 اے کو جموں و کشمیر سے ہٹائے جانے پر ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ اس کے بعد کشمیر میں امن و ترقی کا دور شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان کو امن قائم کرنی ہے تو دونوں ممالک کو آپس میں بات چیت کرنی ہوگی۔ ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ اس دورے کے دوران ہمیں وادی کشمیر میں رہنے کا زیادہ وقت نہیں ملا اور اس دوران ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں نے نہیں مل پائے۔
یوروپی یونین کے ممبران پارلیمنٹ نے دہشت گردی کے مسئلے پر بھارت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ اسی درمیان انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ یورپی پارلیمنٹ میں اپنے کشمیر دورے کی رپورٹ پیش نہیں کریں گے۔ اس دوران یورپی یونین کے ممبران پارلیمنٹ نے اسد الدین اویسی کے بیان پر کہا کہ ہم لوگ نازی وادی نہیں ہیں، امن مذاکرات کے حق میں ہیں۔ اگر ہم ایسے ہوتے تو ہمیں کبھی منتخب نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے نازی لفظ کے استعمال پر بھی اعتراض کیا۔ بتا دیں کہ اسد الدین اویسی نے یوروپی ممبران پارلیمنٹ کا مقابلہ نازی لورس سے کرتے ہوئے ان پر حملہ بولاتھا۔
آسام میں ہاتھی کے حملے میں5 افراد کی موت،لوگوں میں شدید ناراضگی
گوالپاڑا (آسام). ضلع کے مٹھیا تھانہ کے تحت گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک جنگلی ہاتھی نے 5 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس واقعہ سے لوگوں میں زبردست ناراضگی ہے۔ بدھ کو تھانہ کے سامنے لوگوں نے سڑک پر ٹائر جلا کر محکمہ جنگلات اور انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر ہاتھی کو کنٹرول کرنے کا حکم دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ محکمہ جنگلات کو جنگلی ہاتھی کے ذریعہ طوفان برپاکرنے کی اطلاعات بہت پہلے سے تھی۔ اس کے باوجود اسے کنٹرول کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ نتیجے کے طور پر آئے دن کسی نہ کسی شخص کی موت ہو رہی ہے۔ منگل کی صبح مٹیاکے بکائٹاری گاو ¿ں کے ٹیکیندر ناتھ کی ہاتھی کے حملے میں موت ہو گئی۔ دوپہر بعد اسی گاو ں کے میزان الرحمن اور جہاںآرا خاتون کی جان لے لی، جبکہ سدھاباری گاو ¿ں میں ہاتھی نے منتی کلتا اورکاری پارا کے بگوان رہائشی حسینہ بیگم نامی دو خواتین کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ ہاتھی قریبی پہاڑی علاقوں میں اب بھی موجود ہے۔ یہ ہاتھی اب تک 12 افراد سے زیادہ کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے۔ حیرانی تو اس بات کی ہے کہ واقعہ کے وقت وزیر اعلیٰ سونووال بھی گوالپاڑا ضلع میں موجود تھے۔ وہ ضلع کے سینئر افسران کی میٹنگ لے رہے تھے، بعد میں انہوں نے محکمہ جنگلات کو فوری طور پر ہاتھی کو ٹرینکولائز کرکے اسے کنٹرول کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی انہوں نے مہلوک کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
ضلع ڈپٹی کمشنر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ کے اہل خانہ سے مل کر انتظامیہ کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ بدھ کو جنگلی ہاتھی کو کنٹرول کرنے کے لئے دارالحکومت گوہاٹی سے محکمہ جنگلات کی دو ٹیم جائے حادثہ کے لئے روانہ ہو چکی ہے۔
ای ڈی کو نہیں ملی چدمبرم کی حراست، 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجے گئے
ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ دہلی کی راوج ایونیو کورٹ نے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا ہے۔ اگرچہ ایک دن کی حراست بڑھانے کی ای ڈی کی عرضی کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔
ای ڈی نے چدمبرم کی ایک دن کی اور حراست مانگی تھی، لیکن کورٹ نے ای ڈی کو ملی 13 دن کی حراست کے بعد اسے اور بڑھانے سے انکار کر دیا۔ سماعت کے دوران راوج ایونیو کورٹ میں ای ڈی نے کہا کہ چدمبرم سے زیادہ وقت تک پوچھ گچھ نہیں ہو پائی۔ فی الحال اور کچھ سوالات کے جواب ای ڈی کو چدمبرم سے چاہئے، اس وجہ سے ایک دن کی حراست کو بڑھایا جائے۔
ای ڈی کی جانب سے پیش ہوئے وکیل تشار مہتا نے کہا کہ ایک دن کی حراست اور بڑھانے کے لئے قانونی حق ہمارے پاس ہے اور کورٹ کو ہم وجہ بھی تحریری طور پر دے رہے ہیں۔چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے ای ڈی کے مطالبہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیا 14 دن کی حراست کے دوران کسی سے آمنا سامنا نہیں کرایا، ہر دن کی کہانی ای ڈی کی ایک ہی ہے۔ کپل سبل نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہر بار حراست بڑھانے کیلئے ایک ہی وجہ بتایا جاتا ہے، ہم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہے کہ چدمبرم کی میڈیکل رپورٹ کو دیکھا جائے۔ای ڈی نے مزید کہا کہ ہم نے آئی این ایکس معاملے میں کئی لوگوں کو سمن جاری کیا، چدمبرم بہت متاثر کن شخصیت ہیں،لہٰذا دوسرے ملزمان کو ای ڈی تک پہنچنے سے روک بھی سکتے ہیں۔