ہماری دنیا بیورو
تھانے سر (ہریانہ): Haryana Assembly Election:وزیر اعظم نریندر مودی ( PM Modi) کی ایک انتخابی ریلی میں ایک شخص نے 'بیٹی بچاو ¿، بیٹی پڑھاو' پر سوال اٹھاتے ہوئے نعرے لگائے اور ان کے اسٹیج کی طرف کچھ کاغذ پھینکے۔ تاہم، وزیر اعظم نے اپنا خطاب جاری رکھا۔اس شخص نے چلاتے ہوئے کہا'کہاں ہے بیٹی بچاو ¿، بیٹی پڑھاو؟' اس کے بعد ریلی میں تقریباً پانچ منٹ تک شور شرابہ ہوا اور تقریباً پانچ منٹ بعد پولیس نے اس شخص کو پکڑ لیا۔
ہریانہ میں کسانوں کا غصہ ساتویں آسمان پر، پھر بھی کھٹرکررہے ہیں ایسا دعویٰ
ریلی میں سادہ وردی میں موجود پولیس اہلکاروں نے اس شخص کو میڈیا بلاک کے قریب روکا اور اسے وہاں سے لے گئے۔ ریلی میں موجود لوگ اپنی جگہ سے کھڑے ہوکر اسے دیکھنے لگے کہ آخر چل کیا رہا ہے؟اس شخص کی شناخت جگادھری کے رہنے والے اشوک کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ اس نے مودی کے اسٹیج کی طرف کاغذ بھی پھینکے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرکے لکھے گئے خط میں اس شخص نے کہا ہے کہ یمنانگر میں آٹھویں کلاس میں پڑھنے والی ایک طالبہ کے ساتھ 26 اگست کو اس کے استاذ نے مبینہ طور پر جنسی تشددکا نشانہ بنایا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر کے تعلق سے کہی یہ بڑی بات
اس شخص نے خط میں الزام لگایا ہے کہ جب اس معاملے کی شکایت پولیس سے کی تو انہوں نے کوئی کارروائی کرنے کے بجائے طالبہ کے والدین پر ہی ایف آئی آر درج کر دی۔ کمار نے الزام لگایا کہ دھرنے کے بعد بھی پولیس نے ایف آئی آر نہیں واپس لی۔ اس معاملے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ آستھامودی سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ معاملے میں جانچ چل رہی ہے۔