دہلی کی بسوں میں جیب کتروں اورمنچلوں کی اب خیر نہیں،دہلی کے وزیراعلیٰ کا بہت بڑا اعلان


محمد خان / ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:دہلی حکومت نے خواتین کے تحفظ کے لئے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ منگل سے قومی دارالحکومت کی تمام بسوں میں خواتین کے تحفظ کے لئے مارشل کی تعیناتی ہوگی۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو 6000 مارشل کے تربیتی پروگرام کو ہری جھنڈی دکھائی۔منگل کو یعنی بھیا دوج کے دن سے ہی دہلی کی تمام بسوں میں خواتین کے لئے مفت سفر کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اب خواتین ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی۔دہلی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے کہا کہ منگل سے بسوں میں خواتین کے لئے مفت سفر شروع ہو جائے گی۔ اس کے لئے خواتین کو مفت میں ٹکٹ ملیں گے۔عام آدمی پارٹی (AAP) نے اپنے انتخابی منشور میں دہلی کی بسوں میں خواتین کے تحفظ کے لئے مارشل تعینات کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن فی الحال ساڑھے چار سال میں قریب ساڑھے تین ہزار مارشلوں کی ہی تقرری ہو پائی ہے۔ دہلی حکومت کے مطابق شام کو چلنے والی زیادہ تر ڈی ٹی سی اورکلسٹر بسوں میں مارشل پہلے ہی مقرر کئے جا چکے ہیں۔




آج دہلی کے تیاگ راج اسٹیڈیم میں ایک ساتھ 6000 مارشل کو خواتین کے تحفظ کے لئے ٹریننگ کاافتتاح دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور وزیرٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے کیا۔وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اس موقع پرکہا کہ دہلی کے دو کروڑ لوگ ایک خاندان کی طرح ہیں۔ دہلی کا وزیراعلیٰ ہونے کی وجہ سے میں اس خاندان کے بڑے بیٹے کی طرح ہوں۔اس وجہ سے میں دہلی میں خواتین کے تحفظ کولے کرمیںہمیشہ تشویش میں رہتا ہوں۔ خواتین بڑی تعداد میں بسوں میں سفر کرتی ہیں۔ اس دوران وہ محفوظ طریقے سے سفر کرسکیں اس کے لیے ہم نے 34سو بس مارشل مقرر کئے تھے۔ ان کے کام اور ان کی وجہ سے ملے تحفظ کی وجہ سے تمام لوگوں نے مجھ سے اپیل کی کہ سبھی بسوں دہلی سرکار بس مارشلوں کی تقرری ہونی چاہئے، جس کے بعد اب سبھی بسوں میں دہلی حکومت بس مارشل مقرر کرنے جارہی ہے۔ منگل سے سبھی بسوں میں سبھی شفٹ میں13ہزار بس مارشل مقرر ہوں گے۔ اس دوران وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ میں بس مارشل میں جوش بھرنے آیا تھا، لیکن میں نے آج جو جوش آپ میں دیکھا ہے، مجھے نہیں لگتا ہے کہ مجھے آپ کے اندر جوش وجذبہ پیدا کرنے کیلئے کوئی جملہ بولنے کی ضرورت ہے۔



 6000 سول ڈیفنس ویلنٹئرس اب بطور مارشل دہلی کی ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں مقرر ہوں گے۔سول ڈیفنس ویلنٹئرس کے علاوہ ہوم گارڈ اور ریاستی فوجی بورڈ سے سابق فوجیوں کو بھی اس سروس سے جوڑا جائے گا۔ دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ کل 12000 مارشلوں کی تقرری ہوجائے گی جو تین شفٹ میں قومی دارالحکومت میں چلنے والی ڈی ٹی سی کے تحت تمام سرکاری اور کلسٹر بسوں میں تعینات ہوں گے۔


اس وجہ سے دھواں-دھواں ہوگئی دہلی،نہیں ہوا وزیراعلیٰ کے اپیل کا اثر
حال ہی میں اروند کیجریوال نے 100 کلسٹر بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی، جس پےنک بٹن کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے اور مارشل مقرر کئے گئے تھے۔ موجودہ ساڑھے تین ہزار مارشلوں میں ہوم گارڈ سابق فوجی اور سول ڈیفنس ملازم شامل ہیں۔ دہلی میں اگلے سال ہونے والے انتخابات کے ٹھیک پہلے بڑے سطح پر بسوں میں خواتین کے تحفظ کے لئے مارشلوں کی تقرری کے ذریعے عام آدمی پارٹی خواتین کے ایک بڑے ووٹ بینک کو اپنی طرف متوجہ کر سکتی ہے۔


 


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
تازہ ترین: جے این یو طلبائ کے احتجاج کے سامنے جھک گئی حکومت، فرمان واپس
Image
लखनऊ के जिलाधिकारी अभिषेक प्रकाश ने आदेश में कहा कि लखनऊ के सभी सिनेमा हॉल, मल्टीप्लेक्स, डिस्को क्लब, स्विमिंग पूल और जिमखाने आगामी 31 मार्च तक बंद किए जाएं। उन्होंने कहा कि यह आदेश तत्काल प्रभाव से लागू होंगे। आदेश का उल्लंघन करने पर भारतीय दंड संहिता की धारा 188 के तहत कार्रवाई की जाएगी।
جانئے! نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کے بارے میں کیا کہتا ہے قانون
Image
بابری مسجد فیصلہ:مولانا ارشد مدنی نے طلب کی مجلس شوریٰ کی ایمرجنسی میٹنگ، کل کریں گے پریس کانفرنس
Image