ہماری دنیا ڈیسک
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اس مہینے کے آخر میں مجوزہ ترکی کا دودہ منسوخ کردیا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ستمبر میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں کشمیر کے مدعے پر بھارت کی شدید تنقید کی تھی۔ یہی نہیں فائننشیل ایکشن ٹاسک فورس کی پیرس میں ہوئی میٹنگ میں بھی ترکی نے پاکستان کی ہی حمایت کی تھی۔ مانا جارہا ہے کی کشمیر معاملے پر ترکی کے اس رویے کی وجہ سے ہی وزیراعظم نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کا اس مہینے کے آخر میں دو روزہ ترکی کا دورے کا پروگرام تھا۔ یہ وزیراعظم کا دوطرفہ مذاکرات کے لئے پہلا ترکی کا دورہ ہوتا۔ 27- 28 اکتوبر کو سعودی عرب میں میگا انوسٹی منٹ سمٹ کے بعد ان کا ترکی جانے کا پروگرام تھا۔ انقرہ کا دورہ منسوخ کرنے سے یہ صاف ہے کہ بھارت اور ترکی کے درمیان تعلقات نچلے سطح پر ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کبھی بھی بہتر رشتے نہیں رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے اس دورے میں تجارت اور دفاع کے شعبہ میں بات چیت کا پروگرام تھا۔
ایک اور غیر ملکی دورہ،آپ بھی جانئے اس خلیجی ملک کو اتنی اہمیت کیوں دے رہے ہیں وزیراعظم نریندر مودی
حالانکہ وزارت خارجہ نے اس دورہ کے منسوخ ہونے کی خبروں کے بارے میں صاف طور پر کچھ کہنے سے انکار کردیا ہے۔وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ دورہ فائنل ہی نہیں ہوا تھا ایسے میں منسوخ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں اٹھتا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے 2015 میں جی۔20 کانفرنس کے لئے ترکی کا دورہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ اوساکا میں جی۔20 کانفرنس سے الگ وزیراعظم نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی تھی ۔ اس سے پہلے جولائی 2018 میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھارت کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔
غورطلب ہے کہ مرکزی حکومت نےجموں و کشمیر مسئلہ پر بھارت کے خلاف رائے رکھنے کی وجہ سے ترکی اور ملیشیائ کے خلاف برآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔