ملئے!ڈاکٹر وجے کما رکلکرنی سے کینسر اور ڈینگو اسپیشلسٹ ہیں اور جانتے ہیں 14زبانیں 


محمدیوسف رحیم بیدری  / ہماری دنیا بیورو
بیدر: ڈاکٹر وجے کمار کلکرنی آیورویدک سے ایم ڈی ہیں۔ کینسر اور ڈینگو کا کامیاب علاج کرنے والے ڈاکٹر کلکرنی 14زبانوں کے ماہرہیں۔ جن میں تمل، ملیالم، گجراتی، بنگالی، کنڑا، اردو، ہندی، انگریزی، مراٹھی، تیلگو، کونکنی، موڑی، لمبانی وغیرہ شامل ہیں۔ موصوف نے انگریزی میں 'ہسٹری آف آیورویدک' نامی کتاب پونہ میں قیام کے دوران لکھی تھی۔ لیکن اس کتاب کااسٹاک اب ختم ہوچکاہے۔ موصوف کے والد وشواناتھ راؤ کلکرنی صدر معلم تھے۔ 1989کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے اور 2007کو دنیا سے رخصت ہوئے۔ان کاکل کنبہ2بھائیوں اور ایک بہن پر مشتمل تھا۔ اہلیہ ورشا کلکرنی گھریلو خاتون ہیں۔ ان دونوں سے اکلوتا بیٹا رشبھ کمارہے جو وزارت دفاع میں ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر ہے۔بیدرضلع پنچایت دفتر کے سامنے حکومت کرناٹک کیمحکمہ آیوش کی جانب سے 25بستروں والے آیورویدک اور یونانی علاج کا مشترکہ دواخانہ ہے، یہاں ڈاکٹر وجے کمارکلکرنی کی ڈیوٹی ہفتہ اورجمعرات کو ہوتی ہے۔ اِن دو دنوں میں وہ 100کے قریب مریضوں کاعلا ج کرتے ہیں۔پرانی بیماریوں، فالج، دمہ، آرتھریٹیس، بی پی، شوگر، جوڑوں کادر د،اور گیاسیس کاعلاج  تو ڈاکٹر کلکرنیبآسانی کرتے ہیں لیکن کینسر کے مرض کا بھی وہ چیلنجنگ علاج کرتے ہیں۔لیکن شرط یہ ہے کہ کینسر ابتدائی مرحلہ میں ہو۔ان کے علاج کی بدولت کینسر کے مریضوں نے شفاپائی ہے۔ ڈاکٹر وجے کمار کلکرنی نے مزید بتایاکہ ہمارے پاس ڈینگو کا تشفی بخش علاج ہوتاہے۔



خصوصیت کے ساتھ پلاٹنزانامی ہمالیہ ڈرگس کی دوااگر تین سے چار دن لی جائے تو فوری فائد ہ ہوگا۔ اس دوا میں پپیتہ (پپائی) کا ایکسٹرکٹ پایاجاتاہے۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ آیورویدک اوریونانی طریقہ ئ علاج کو بوڑھوں سے مخصوص کردینا درست نہیں۔ تمام عمر اور صنف کے افراد کا علاج آیورویدک اور یونانی میں موجود ہے۔ ڈاکٹر وجے کمار کلکرنی کے ہاتھ میں اللہ نے شفا دے رکھی ہے۔ وہ کئی زائد خوبیوں کے مالک ہیں۔ انتہائی سادہ طبیعت ڈاکٹر کلکرنی پنچ کرما کے اسپیشلسٹ بھی ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ میں پنچ کرما طریقہ ئ علاج بھی اسی دواخانہ میں کیاکرتاہوں۔ مریض جمعرات اور ہفتہ کو مجھ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ اسٹف پرسن نامی بیماری لاکھوں میں کسی فرد کو ہوتی ہے۔میں اس کابھی علاج کرتاہوں لیکن دورانِ علاج یورک ایسڈ بڑھنا نہیں چاہیے۔قسم ہا قسم کی بیماریوں اور علاج سے متعلق زائد تفصیلات کے لئے 9448258697 پرڈاکٹر کلکرنی سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔